Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تلسی (نیاز بو) جسم کے انگ انگ کو چارچاند لگائے!

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

(مسز سید اعجاز شبیر بخاری‘ تلہ گنگ)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری کیلئے چند آزمودہ اور بہت کارآمد نسخہ جات پیش خدمت ہیں عوام مستفید ہوگی تو بہت خوشی ہوگی۔ آج تلسی کے بارے میں لکھ رہی ہوں۔ تلسی کے ہرے پتے پیٹ کے پھوڑے کے مریضوں کو صحت یاب کرسکتے ہیں‘ تیزابیت بہت گندی بیماری ہے‘میں نے تقریباً اسی فیصد لوگوں کو تیزابیت کا رونا روتے دیکھا ہے۔ لوگ توجہ نہیں کرتے اور سنی ان سنی کردیتے ہیں جبکہ قدرت نے پودوں میں بہت شفاء بخش رکھی ہے‘ تیزابیت بڑھ کر آنتڑیوں کی دیوار کو کاٹ کر زخم پیدا کرسکتی ہے یہ پھوڑا بن کر انسان کو موت کے قریب کردیتا ہے‘ اس کے لیے’’تلسی یا نیاز بو‘‘ بہترین دوا ہے‘ عام تلسی کے پتے لیکر منہ میں رکھ کر چبا کر رس اندر لے جائیں پھوک پھینک دیں‘ خالی معدہ میں صبح نہار منہ آٹھ دس پتے کھالیں اسی طرح دن میں تین بار یہ کریں‘ یہ بات ٹوٹکہ کی نہیں بلکہ ڈاکٹر عبدالجلیل ایم بی بی ایس (لکھنو)‘ ایم ایس سی۔ ایم ڈی۔ ایف سی سی پی (یو ایس اے)۔ ایف آر ایس۔ ٹی ایم ایچ (لندن)۔ سابق ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ہسٹری آف میڈیسن اینڈ میڈیکل ریسرچ دہلی نے مختلف مریضوں پر باقاعدہ تلسی کا استعمال کرا کے ریسرچ کی ہے۔ دو ماشہ پتوں کا جوشاندہ چینی ملا کر یا شہد بچوں کے اکثر امراض جگر چند یوم میں بالکل درست ہوجاتے ہیں‘ قبض کا بھی بہترین علاج ہے۔ بلغمی بخار یا ملیریا میں چھ ماشہ پتے ابال کر گرم گرم چائے کی طرح چینی ڈال کر پلائیں‘ رات کھانے کے بعد ہم سب گھر والے تلسی اور دارچینی کا قہوہ پی کر سوتے ہیں‘ بچوں کے ناک بہنے اور کھانسی کو کافی آرام ملتا ہے۔ اسی طرح آٹھ سے چار پتے کالی مرچ چار عدد کے ساتھ صبح دودھ یا چائے کے ساتھ کھانے سے یادداشت بڑھتی ہے۔شدید کھانسی میں رس نکال کر شہد مکس کرکے دیں‘ جلد آرام ملے گا۔
برتھ کنٹرول کیلئے چھ ماشہ ابال کر چائے کی طرح مسلسل تین یوم نہار منہ پینے سے اس ماہ حمل نہیں ٹھہرتا‘ آسان اوریقینی علاج ہے۔ منہ میں چھالوں کیلئے پتے منہ میں رکھ کر چبانے سے چھالے ختم ہوجاتے ہیں۔ تلسی کے پتوں کا رس نچوڑ کر چیڑ (پگلا ہوا گڑ) میں مکس کرکے گولیاں بنالیں۔ اکثر حاملہ عورتوں کو بلیڈنگ شروع ہوجاتی ہے‘ داغ لگنا شروع ہوں تو یہ گولیاں استعمال کریں‘ پانی کے ساتھ کھالیں‘ داغ لگنا بند ہوجائے گا۔ یہ ہمارا ٓآزمودہ ہے‘ حمل محفوظ ہوگا۔
تلسی کے پتوں کا پانی ایک پاؤ تل کا تیل ایک پاؤ مکس کرکے نرم آنچ پر پکائیں‘ جب صرف تیل رہ جائے نیم گرم مالش سے اعصاب کیلئے بہت مفید ہے۔تلسی کے پتوں کو کوٹ کر عرق لیموں کے ساتھ ملا کر داد‘ خارش‘ جلدی امراض‘ چھائیوں کیلئےبہت مفید ہے۔ کان درد کیلئے پانی نکال کر گرم کرکے قطرہ کان میں ٹپکائیں۔ تلسی کا رس‘ شہد‘ ادرک‘ پیاز کا رس ملا کر کھانسی دمہ کیلئے لاثانی دوا ہے۔ ایام جاری نہ ہو تو بیجوں کا استعمال بہت مضر ہے۔تلسی کے علاوہ قارئین کیلئے مزید کچھ لائی ہوں ضرور پڑھیے!کاجو:بڑھاپے کیلئے بہت مفید ہے‘ بھون کر استعمال کرنے سے خوش ذائقہ ہوجاتا ہے‘ نسوں کی کمزوری‘ خون کی کمی‘ دماغی کمزوری‘ نسیان‘ حافظہ کی کمزوری کا خاص علاج ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن بی کی کمی دور کرتا ہے‘ خرابی خون‘ ریاحی امراض‘ کوڑھ‘ بواسیر‘ سفید داغ‘ جلدی امراض‘ خونی دست‘ دل کی کمزوری ان سب کیلئے بہت مفید ہے۔ کمزوری دماغ کیلئے صبح خالی پیٹ کھا کر خالص شہد کھالینے سے بہت فائدہ مند ہے‘ گوشت کے بجائے اس کا پروٹین جلد ہی جسم میں اچھی طرح ہضم ہوجاتا ہے اس سے یورک ایسڈ نہیں بنتا‘ گردہ کی پتھری توڑتا ہے‘ پانچ سے دس کاجو روزانہ کھالینے چاہئیں۔ دل و دماغ کیلئے غریبانہ ٹانک:پیٹھا: گرم مزاج والوں کیلئے تو ازحد مفید ہے‘ اس میں وٹامن ’’اے‘‘ کی کافی مقدار ہوتی ہے۔ جگر‘ پھیپھڑوں اور پٹھوں کو قوت ملتی ہے۔ دماغی امراض کو فائدہ ہوتا ہے‘ حاملہ خواتین کو پیٹھے کا مربہ خوب کھلائیں۔ اس سے بچہ طاقتور پیدا ہوتا ہے‘حمل گرنے کا اندیشہ نہیں ہوتا۔ بلڈپریشر کم کرتا ہے‘ پیشاب کی جلن‘ جریان خون کیلئے بہت مفید ہے۔اس کا حلوہ بنائیں‘ کاٹ کر آنچ پر رکھیں جب گل کر پانی خشک ہوجائے‘ چینی یا گڑ کا شیرہ بنا کر دیسی گھی سبز الائچی‘ میوہ جات‘ بادام‘ کشمش‘ اخروٹ‘ پستہ‘ کھوپرا‘ سونٹھ ڈال کر دھیمی آنچ پر پکنے کے بعد کھائیں‘ دل و دماغ کو طاقت دیتا ہے۔آلو: جب ٹانگوں کی نسوں میں کمزوری ہوجائے یہ وٹامن بی کی کمی سے ہوتا ہے‘ سانس چڑھ جاتا ہے‘ بھوک ختم‘ دل اور جسم کی طاقت کم ہوجاتی ہے‘ اس مرض میں لیموں‘ سنگترہ‘ سیب‘ ناشپاتی‘ پیاز‘ مولی‘ بندگوبھی‘ ٹماٹر اور ابلے ہوئے چنے کھانے چاہئیں‘کبھی چوٹ لگنے سے نیل پڑجاتے ہیں‘ نیل پڑی جگہ پر آلو پیس کر لگائیں۔ گھٹنے کی سوجن اور جوڑ میں کسی قسم کی بیماری ہو تو کچے آلو پیس کر لگانےسے جلد آرام ملتا ہے۔ آلوکا رس پینے سے دل پر جلن محسوس ہو فوراً ٹھنڈک پڑجاتی ہے‘ آلو کے قتلے جوڑوں پر لگانے سے بہت جلد آرام ملتا ہے۔ اللہ کریم شیخ الوظائف کو اتنا اچھا رسالہ نکالنے پر اجرعظیم عطا فرمائے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 911 reviews.