Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین کے روزمرہ کے مسائل اور ان کا حل

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

بال رنگوا کر پریشان

میری عمر سولہ برس ہے۔ میں نے ایک سال پہلے اپنے بالوں کو بھورا رنگ کروایا تھا۔ اب انہیں سنہرا کیا ہے۔ اب میرے بال کھردرے ہو گئے ہیں، بڑھتے نہیں۔ میری امی بہت ناراض ہیں، کہتی ہیں تمہارے بال اب نہیں بڑھیں گے۔ (مریم ثانیہ‘کراچی)
مشورہ:مریم بی بی! آپ کی امی ٹھیک کہتی ہیں۔ بار بار بالوں کو رنگ کرانے سے ان کی بڑھوتری رک جاتی ہے۔ آپ چھوٹی ہیں، اس عمر میں قدرتی بالوں کا رنگ بھلا لگتا ہے۔ اب آپ یوں کیجیے بازار سے آدھ کلو خشک آملے منگوائیے۔ آدھا کپ آملے تین گلاس پانی رات کو بھگوئیے۔ صبح ہلکی آنچ پر پکنےکیلئے رکھ دیجیے۔ آدھا چقندر کاٹ کر ڈالیےاور چقندر کے تین چار پتے کاٹ کر پانی میں ملا دیجئے۔ جب ایک گلاس پانی رہ جائے تو اتار کر چھلنی میں چھان لیجئے۔ ٹھنڈا ہونے پر اسے تیل کی طرح بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیے۔ پندرہ منٹ بعد باقی پانی سے سر دھو لیجئے۔ شیمپو نہیں کیجئے۔ ہفتہ میں دوبار ایسا کیجئے۔ ہفتہ میں ایک بار آدھے کپ دہی میں دو چمچے سرسوں کا تیل ملا کر سر کے بالوں میں اچھی طرح لگائیے۔ آدھے گھنٹہ بعد کسی اچھے شیمپو سے سردھو لیجئے۔ آپ کے بالوں میں چمک آئے گی اور وہ بڑھنے لگیں گے۔بادام کی کھل بازار میں مل جاتی ہے۔ آدھے کپ ابلتے گرم دودھ میں تین چمچے بادام کی کھل ڈال دیں۔ چمچے سے ہلائیں، پھول جائے گی۔ اسے سر میں لگا کر دس منٹ بعد سر دھو لیجئے۔ بال ملائم اور خوبصورت نظر آئیں گے۔

اللہ کی محبت اور ڈر

میری عمر 18 برس ہے۔ پچھلے دنوں میں نے دو تین اسلامی کتابیں پڑھیں۔ جہنم کے بارے میں پڑھ کر میں ڈر گئی۔ اللہ تعالیٰ کی عظمت کے بارے میں پڑھا تو جی چاہا اللہ کریم سے خوب محبت کروں اور اس طرح شاید جہنم کی آگ سے بچ جائوں۔ مجھے بتائیے اللہ کی محبت کیسے مل سکتی ہے اور جہنم سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔(ایک پریشان حال بیٹی)
مشورہ: اللہ تعالیٰ بڑا رحیم و کریم ہے۔ اس عمر میں اگر اچھی کتابیں نہ ملیں اور رہنمائی نہ ہو تو یہی حال ہوتا ہے۔ آپ قرآن پاک کی تفسیر اور ترجمہ پڑھنا شروع کیجیے۔ پانچ وقت کی نماز پڑھیے۔ والدین کی خدمت کیجیے۔ ایک بزرگ تھے شاہ کلیم اللہ۔ وہ اپنے پاس آنے والے لوگوں سے فرماتے ’’جنت و جہنم کے چکروں میں نہ پڑو بلکہ اللہ سے لو لگائو۔ عشق الٰہی میں اتنا ڈوب جائو کہ تمہارے دلوں میں بس اللہ کی تڑپ پیدا ہو جائے اور جان لو کہ عاشق کے دل میں جب آگ سلگتی ہے تو جہنم کی آگ بھی پناہ مانگتی ہے۔‘‘اس عمر میں جوان بچے بچیاں یہی کچھ سوچتے ہیں۔ ناپختہ ذہن پر کتابیں اثرانداز ہوتی ہیں۔ آپ قرآن پڑھیے، آپ کو رفتہ رفتہ خود سمجھ آجائے گی۔ اپنی پڑھائی میں دلچسپی لیجئے۔

ہونٹوں کونرم و شاداب بنانے کا صدیوں پرانا ٹوٹکہ مزیدچہرےکے بال ختم!دیسی نسخہ جات

آپ کو میں نے پہلے خط لکھا تھا۔ میرے چہرے پر رواں بہت ہے جس کی وجہ سے پریشان ہوں۔ آپ نے جواب دیا کہ آٹے میں تھوڑا سا نمک اور گھی ملا کر سخت پیڑا بنا کر چہرے پر ملیے۔ میں نے مشورے پر عمل کیا، اس سے بہت فرق پڑا ہے لیکن ہونٹوں کے اوپر بال اب بھی ہیں‘ہونٹ بھی خشک رہتے ہیں۔ (سمیرا ‘ ملتان)
مشورہ:سمیرا بی بی! آپ کو گرمی کا موسم بھلا نہیں لگتا، سردی آپ کو اچھی نہیں لگتی اور ساون تو آپ کے چہرے پر پھول پھل رہا ہے۔ ہم موسموں کو قید نہیں کر سکتے اور نہ ہی وقت کو مقید کر سکتے ہیں۔ یہ موسم تو رب تعالیٰ کی طرف سے آتے جاتے ہیں، خوشی خوشی ان کا خیرمقدم کرنا چاہیے۔ ایک صدیوں پرانا ٹوٹکہ ہے جس پر سب لوگ عمل کر کے اپنے ہونٹوں کو نرم اور شاداب رکھ سکتے ہیں۔ رات کو سوتے وقت ناف کے اندر تھوڑا سا تیل روزانہ لگائیے۔ سرسوں کا تیل ہو یا زیتون کا آپ باقاعدگی سے لگائیے۔ ایک دو ہفتوں میں نمایاں فرق محسوس ہو گا۔آج کل نت نئی کریموں کے اشتہار اخبارات اور رسائل میں آرہے ہیں۔ بچیاں یہ اشتہار پڑھ کر کریمیں خریدتی ہیں اور جب استعمال کرتی ہیں تو الرجی سے چہرے کا ستیاناس ہو جاتا ہے۔ دانے نکل آتے ہیں، سیاہ دھبے پڑ جاتے ہیں، بعض اوقات چہر ے پر بے تحاشا بال نکل آتے ہیں۔ ہمارے ہاں دیسی طریقہ علاج بہتر ہے۔ بیسن، سرسوں کی کھل، چمبیلی کی کھل، بادام کی کھل دودھ میں یا پانی میں بھگو کر چہرے پر لگائی جاتی ہے۔ اس سے چہرہ صاف ہو جاتا ہے۔ فالتو بال کم ہو جاتے ہیں۔ آدھے کپ آٹے میں ایک چمچہ گھی اور تھوڑا سا پانی ملا کر سخت پیڑا بنا کر چہرے پر ملنے سے بال نہیںبڑھتے ۔رنگت صاف کرنے کے لیے ایک چمچہ دودھ پلیٹ میں ڈال کر چوتھائی چمچہ لیموں کا رس ملائیے۔ دودھ پھٹ جائے گا۔ اسے چہرے پر اچھی طرح لگائیے۔ آدھے گھنٹے بعد گرم دودھ میں تھوڑی سی روئی ڈبو کر چہرے کو صاف کیجیے پھر منہ دھو لیجئے۔ چند روز میں چہرہ نکھر جائے گا۔ہونٹوں کے بال دور کرنے کا فی الحال کوئی خاص ٹوٹکہ نہیں آپ جب بھی تھریڈنگ کریں بعد میں نمک کی ڈلی لے کر خوب رگڑیے۔ اس سے یہ فائدہ ہو گا کہ بال دیر سے نکلیں گے۔

ناخن بڑھتے نہیں ہیں
لڑکیاں ناخن بڑھا کر نیل پالش لگاتی ہیں۔ میرے ناخن بدوضع ہیں، بڑھتے نہیں۔ چھوٹے چھوٹے بدوضع ناخن مجھے برے لگتے ہیں۔ میری عمر اٹھارہ سال ہے مجھے ایسا ٹوٹکہ بتائیے جس سے میرے ناخن لمبے ہو جائیں اور میں بھی نیل پالش لگا سکوں۔ (ج‘ج۔ ساہیوال)
مشورہ: ناخن بڑھتے رہتے ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کے ناخنوں میں کوئی بیماری ہو اور نیل پالش لگانے کا فائدہ کیا؟ نماز نہیں پڑھ سکتیں، وضو نہیں ہوتا۔ آپ یوں کیجئے مہندی کے پتے منگا کر خود پیس لیجئے۔ ایک چمچہ مہندی میں ایک چمچہ برائون سرکہ، جو والا ڈال کر ملا کر اسے روزانہ ناخنوں پر لگائیے، ایک گھنٹہ کے لیے اور رات کو سوتے وقت گھیکوار کا گودا لگا کر سو جائیے۔ دو ماہ علاج کیجئے۔ لہسن آپ کے گھر آتا ہو گا۔ ثابت لہسن دو تین لے کر پانی میں بھگو دیجئے۔ اگلے دن ناخن سے اسے چھیلئے۔ ہفتہ میں ایک بار ضرور یہ عمل کیجئے۔ چھیلنے کے بعد لہسن کے پانی میں پانچ منٹ کے لیے ناخن بھگوئیے، آپ کے ناخن انشا اللہ ٹھیک ہو جائیں گے۔
اسکول بیگ کی زپ
بچوں کے اسکول بیگ کی زپ بڑی پریشان کرتی ہے، جلدی کھلتی نہیں اس کے لیے کوئی ٹوٹکہ بتائیے۔ (راحمہ‘ قصور)
مشورہ:پنسل کے سکے بازار میں مل جاتے ہیں یا کوئی بچوں کی پرانی پنسل لے کر آپ اس کے سکے کو زپ پر خوب رگڑیے۔ زپ ٹھیک ہو جائے گی۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 904 reviews.