میں ایسے وظائف نقل کر رہا ہوں کہ ان پر عمل کرنے سے سارے انسان (مسلمان اور غیرمسلمان.... مرد اور عورتیں) اپنے تمام روز افزوں روحانی اور جسمانی دکھوں اور بیماریوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس لیے عوام کے فائدے کی خاطر میں وہ دونوں مشورے نقل کرتا ہوں۔
ہر قسم کے ناممکن مسائل کیلئے
محترمہ ضیاءتسنیم بلگرامی لکھتی ہیں۔
”انیسویں صدی کے ایک مرد کامل حضرت سید غوث علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ پانی پتی کی محفل میں ایک شخص آیا۔ آپ نے اس سے پوچھا:”کیا بات ہے تو کچھ پریشان نظر آتا ہے“؟
اس نے جواب دیا:ہاں میں بہت پریشان ہوں مگر افسوس کہ میں اسے بیان نہیں کر سکتا۔
آپ نے فرمایا: ”پھر میں تیرے حق میں کیا دعا کروں؟“
اس نے پھر وہی جواب دیا، کہ ”میں اسے بیان نہیں کر سکتا۔“
آپ نے کچھ توقف کیا اس کے بعد فرمایا: ”میں تجھ کو ایک عمل بتاتا ہوں تو اس پر کاربند ہو جا۔
تو ہر روز عشاءکی نماز کے بعد گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ، اس کے بعد 51 بار یہ وظیفہ پڑھ
”لَااِلٰہَ اِلَّا اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظَّالِمِینَ“
ترجمہ: کوئی حاکم نہیں سوائے تیرے تو بے عیب ہے میں تھا گناہگاروں سے ۔
اس کے بعد گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ اور جس مصیبت میں مبتلا ہو اس سے نجات حاصل کرنے کی دعا مانگ لے۔ اس عمل کو چند دن جاری رکھ اللہ نے چاہا تو مصیبت سے نجات مل جائے گی۔ وہ شخص چلا گیا اور چند دنوں بعد ہشاش بشاش آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور بتایا کہ اس کا کام بن گیا۔ آپ نے اس کو دعائیں دیں اور فرمایا ”اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو“
قرآن کریم کے ذریعے سے شوگر کا علاج
جناب لیاقت علی بودلہ ڈی ایس پی لودھراں لکھتے ہیں:-
”کچھ امراض ایسے ہیں جن کا علاج کرنے کے بعد بھی مستقل آرام نہیں۔ ان میں شوگر بھی شامل ہے۔ شوگر کی پہچان بہت سادہ اور آسان ہے۔ پنڈلیوں میں درد ، پیشاب آنا، نیند کا نہ آنا، سر کا چکرانا، دن بدن جسم کا کمزور ہو جانا وغیرہ لیکن میں یہ نسخہ جو عرض کر رہا ہوں۔ اس کے فائدے ہی فائدے ہیں جن میں مرض کے ختم ہو جانے کے علاوہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی قربت کا حاصل ہونا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ اگر یہ علاج مسلسل کرتے رہیں گے تو پکے نمازی بن جائیں گے اور ہر برائی سے بچ جائیں گے۔ اول و آخر تین تین، مرتبہ درود شریف، درمیان میں یہ آیت پڑھیں۔
رَبِّ اَدخِلنِی مُدخَلَ صِدقٍ وَّ اَخرِجنِی مُخرَجَ صِدقٍ وَاجعَل لِّی مِن لَّدنکَ سُلطٰنًا نَصِیرًاo (پارہ 15، سورة بنی اسرائیل، رکوع9)
ترجمہ: اے رب داخل کر مجھ کو سچا داخل کرنا اور نکال مجھ کو سچا نکالنا اور عطا کر دے مجھ کو اپنے پاس سے حکومت کی مدد۔
”تین دفعہ پڑھ کر پانی پر پھونک کر پئیں۔ پانی گلاس میں یا کسی برتن میں رکھ لیں۔ انشاءاللہ مرض ختم ہو جائے گا۔ مزید اسی بہانے سے آپ پکے نمازی بن جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ناامید ہونا گناہ ہے۔“
قارئین کرام سے گزارش ہے کہ آپ فوراً اس تحریر میں مذکور دونوں اعمال پر کاربند ہو کر صراط مستقیم (اسلام) پر گامزن ہو جائیں۔ نیز اپنے دوستوں، رشتہ داروں، اپنے گھر والوں اور اولاد کو بھی اسی راستہ پر چلائیںاور اس طرح ساری دنیا میں اسلام کا بول بالا کر دیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 289
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں