Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چسکے چسکے میں صحت ‘ راحت اور سکون سب مل گیا

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ دس سال سے مستقل مزاجی سے پڑھ رہا ہوں۔ اس رسالہ نے میری ہی نہیں میرے خاندان اور میرے پورے محلہ کی زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔ جو خیر آج عبقری پھیلا رہا اور ایسی انسانیت کی خدمت کوئی اور نہیں کررہا۔ میںعبقری رسالہ میں سب سے پہلے جو چیز پڑھتا ہوں اورایڈیٹر کا طبی آرٹیکل ہے جو کہ عبقری رسالہ کے صفحہ نمبر 24 پر ہمیشہ سے آرہا ہے‘ آپ ایسے ایسے قیمتی موتی اپنی تحریر کے ذریعے مخلوق میں لٹا دیتے ہیں پڑھ کربعض اوقات یقین ہی نہیں آتا۔ ایسا ہی قیمتی موتی آپ نے نومبر 2017ء کے عبقری رسالہ میں ’’آلوبخارا اور میری زندگی کے تجربات‘‘ کے نام پر شائع ہوا۔ میرا فروٹ منڈی میں پھل کا وسیع کاروبار ہے اکثر دوسرے شہروں میں جانا ہوتاہے‘ دوران سفر اکثر میری طبیعت خراب ہوجاتی تھی‘ یہ مضمون پڑھنے کے بعد میں نے خشک آلوبخارا صاف ستھرا اچھی کوالٹی کا ہمراہ رکھنا شروع کردیا‘ دوران سفر ایک آلوبخارا منہ میں رکھ لیتااور چوستا رہتا‘ یقین کیجئے سفر ایسے گزرتا جیسے میں گھر میں آرام سے اپنے بیڈ پر ہوں‘ پتہ ہی نہ چلتا‘ جبکہ اس سے پہلے اکثر میری طبیعت خراب رہتی۔ سفر کے علاوہ  میں روزانہ کے آٹھ سے دس دانے میں خشک آلوبخارا کے چوس کر نگل جاتا۔اس ٹوٹکہ سے میرا بڑا ہوا پیٹ کم ہونا شروع ہوگیا‘ معدہ کا مسئلہ‘ تیزابیت اور السر سے نجات مل گئی‘ مجھے غصہ بہت آتا تھا‘ ٹینشن‘ ایگزائٹی‘ نفسیاتی الجھن‘ ذہنی دماغی تناؤ کھچاؤ سے نجات مل گئی۔ ایک دوست کو بتایا اس کو ہائی بلڈپریشر کا مسئلہ تھا‘ اس کا ہائی بلڈپریشر ٹھیک ہوگیا۔ ایک دوست نے اپنی حاملہ بیوی کو نو ماہ مستقل مزاجی سے استعمال کروایا ‘ نوماہ کسی قسم کا مسئلہ نہیں ہوا‘ نہ کمزوری ہوئی‘ نہ قے ہوئی نہ ہی کبھی بلڈپریشر کم زیادہ ہوا اور سب سے بڑی بات ڈیلیوری بھی نارمل ہوئی۔ (زاہد‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 884 reviews.