اللہ تعالیٰ ان کو سنت پر عمل کرنے والا بنا دیں اور مجھ سے ان کی تربیت اچھی کروا دیں۔ میری اولاد کو صدقہ جاریہ بنا دیں۔
میرے پیر و مرشد حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی صاحب آپ کی خدمت میں سلام عرض ہے‘ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں کس کس طرح سے آپ کو دعائیں دوں اور کس کس طرح آپ کا شکریہ ادا کروں ‘ اللہ پاک آپ کو نور سے بھر دیں۔ آمین ثم آمین۔
کچھ عرصہ آپ سے رابطہ نہیں ہو تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھ سے کوئی گناہ ہو گیا ہے کیونکہ آپ سے رابطہ میں وہ نورانیت حاصل ہوتی ہے کہ میں بتا نہیں سکتی۔ حکیم صاحب! مجھے آپ کے ذریعے سے اللہ پاک کا تعلق نصیب ہوا ہے۔ میری زندگی بدل گئی ہے اور اب قبر اور آخرت کی فکر اور اس کی تیاری کی لگن پیدا ہو گئی ہے اور میری زندگی کے دن رات بالکل بدل گئے ہیں۔ میں اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھتی ہوں۔ حکیم صاحب آپ نے مجھے خاص دعاﺅں میں یاد رکھنا ہے۔ اب تو اللہ پاک کا شکر ہے کہ میرے شوہر بھی ہر جمعرات کو درس میں آتے ہیں‘ میرے بچوں کیلئے خاص دعا کیجئے۔ اللہ تعالیٰ ان کو سنت رسول ا پر عمل کرنے والا بنا دیں اور مجھ سے ان کی تربیت اچھی کروا دیں۔ میری اولاد کو صدقہ جاریہ بنا دیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھیں اور آپ کے اس سلسلے کو قائم و دائم رکھیں۔ آمین ثم آمین۔
آپ کی دعاﺅں کی طالب بنت فاطمہ
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 287
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں