Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اسلام اور رواداری - پیغمبر اسلام ﷺ کا غیر مسلموں سے حسن سلوک (قسط نمبر:159)

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

بحیثیت مسلمان ہم جس بااخلاق نبیﷺ کے پیروکار ہیں ان کا غیر مسلموں سے کیا مثالی سلوک تھا، آپ نے سابقہ اقساط میں پڑھا اب ان کے غلاموں کی روشن زندگی کو پڑھیں۔ سوچیں! فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔

صلاح الدین ایوبی کی غیرمسلموں سے رواداری و فراخ دلی
صلاح الدین ایوبی جب فاتح بن کر بیت المقدس میں داخل ہوا ‘اس نے اپنی رواداری‘ فراخ دلی اور انسانی محبت کا جو ثبوت دیا اس کی تعریف یورپین مورخین نے بھی کی ہے۔ ایڈورڈگبن لکھتا ہے کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ ترک فاتح کی رحم دلی کی تعریف کی جائے۔ اس نے مفتوح (غیرمسلم) کو کسی مصیبت اور پریشانی میں مبتلا ہونے نہیں دیا۔ وہ ان سے بھاری رقمیں وصول کرسکتا تھا لیکن اس نے تیس ہزار کی رقم لے کر ستر ہزار قیدیوں کو رہا کیا۔ دو تین ہزار کو تو اس نے رحم کھا کر یونہی چھوڑ دیا۔ اس طرح قیدیوں کی تعداد گھٹ کر چودہ سے گیارہ ہزار رہ گئی تھی جب یروشلم کی ملکہ اس کے سامنے آئی تو اس نے نہ صرف انتہائی مہربانی سے باتیں کیں بلکہ اپنی نظروں کو جھکایا اور اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ ایڈورڈگبن مزید لکھتا ہے کہ سلطان صلاح الدین ایوبی نے جنگ کے یتیموں اور بیواؤں میں خیرات تقسیم کی۔ جنگ کے زخمیوں کیلئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کیں۔ وہ قرآن کے دشمنوں کے ساتھ اس طرح کی سختی کے ساتھ حق بجانب تھا مگر اس نے جس فیاضانہ رحم دلی کا ثبوت دیا وہ نہ صرف تعریف اور تحسین بلکہ محبت کیے جانے کا مستحق ہے۔ (تفصیل کیلئے ایڈوڈگبن کی ہسٹری آف دی ڈکلائن اینڈ فال آف دی رومن امپائر جلد نمبر6 صفحہ نمبر 499 تا 500)

یہ کتابیں پڑھنا نہ بھولیں!
1۔’’پیغمبر اسلامؐ کا غیرمسلموں سے حسن سلوک‘‘
2۔امن اور عبقری
3۔اسلام اور رواداری
4۔غیرمسلموں کی عبادت گاہیں‘ ان کے حقوق اور ہماری ذمہ داریاں۔
کتاب اردو اور انگلش میں پڑھنا ہرگز نہ بھولیں!

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 857 reviews.