Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

لاعلاج مرض تھا! دادی نے قرآن کھولااور مرض ختم

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

(شعبان علی‘راولپنڈی)

حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں گزشتہ کئی برس سے عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں‘ اس رسالہ کو تمام گھریلو الجھنوں اور تمام دنیا و آخرت کے مسائل میں بہت مفید پایا ہے۔ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش اور آباد رکھے اور آپ کو یوں ہی سدا خیر پھیلانے والا اور خوشیاں وآسانیاں بانٹنے والا بنائے۔ میں نے اس رسالہ سے بہت سے کامیاب تجربات اور مشاہدات حاصل کیے۔ آج سے کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ میری دادی اماں کے پائوں پر چوٹ لگی جس سے ان کے پائوں کا انگوٹھا کافی زخمی ہوگیا‘ عمر کا بھی تقاضا تھا اور زخم بھی گہرا تھا جس وجہ سے بہت شدید تکلیف کا سامنا تھا۔ ڈاکٹر کو چیک کروایا‘ ٹیسٹ کروانے سے معلوم ہوا کہ ان کے پائوں کے انگوٹھے کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے اور اپنی جگہ سے بھی ہل کر دوسری طرف ہوگئی ہے‘مزید اسی زخم والی جگہ پر گلٹی بننا بھی شروع ہوگئی‘سب گھر والے اس حوالے سے کافی پریشان ہوئے‘ وہ آپریشن بھی نہیں کروانا چاہتی تھیں۔ اس کے لیے بہت سے علاج معالجے کروائے‘ بہت ادویات استعمال کروائیں مگر زخم نہ بھر رہا تھا اور نہ ہی ہڈی کا مسئلہ حل ہو رہا تھا‘ تکلیف بھی برداشت سے باہر ہورہی تھی جس وجہ سے نیند بھی مشکل سے آتی تھی۔ ہم سب اس حوالے سے بہت فکرمند تھے اور اپنی طرف سے ہر فرد پوری کوشش کر رہا تھا کہ جلد سے جلد اس کا کوئی حل ہوجائے۔ بہت سے اسپیشلسٹ اور تجربہ کار لوگوں کو چیک کروایا‘ انگریزی اور دیسی ادویات بھی استعمال کروائیں مگر فائدہ نہ ہوا۔ اسی دوران سورۂ مزمل کے وظیفہ کے بارے میں پتہ چلا۔ عبقری رسالہ اور شیخ الوظائف کے تسبیح خانہ لاہور میں ہونے والے درس میں کئی بار سورۂ مزمل کے فضائل اور فوائد کے بارے میں پہلےسے پڑھا تھا۔ میری دادی نے خود سورۃ مزمل کا یہ عمل شروع کیا‘ میں نے دیکھا دادی اماں سورۃ مزمل پڑھتی جاتیں اور اپنی انگلی زخم اور گلٹی والی جگہ پر پھیرتی جاتیں‘ چند دن انہوں نے مستقل مزاجی سے یہ عمل کیا تو زخم ٹھیک‘ گلٹی ختم ہوگئی۔ 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 855 reviews.