Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - فروری 2010ء

پہلے ان ہدایات کوغور سے پڑھیں: ان صفحات میں امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علےحدہ خط لکھیں۔صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔ نوٹ: وہی غذا کھائیں جو آپ کےلئے تجویز کی گئی ہے۔ درد گردہ میری 25سالہ بیوی سنگِ گردہ کی مریضہ ہے۔ درد و تکلیف میں مبتلا ہے بعض دوواﺅں سے فائدہ ہو جاتا ہے۔ وہ ان دنوں حاملہ بھی ہے۔ ڈاکٹروں کا مشورہ آپ جانتے ہی ہیں کہ کیا ہو سکتا ہے ازراہ کرم کسی ایسے علاج سے مطلع فرمائیے کہ کم از کم وضع حمل تک باعث آرام رہے۔ (خالد ادریس خاں، ٹنڈو جام) جواب: ظاہر ہے کہ حالت حمل میں آپریشن نہیں کرایا جا سکتا۔ درد ختم کرنیوالی ادویہ سے فائدہ اٹھانے میں بظاہر کوئی نقصان مجھے نظر نہیں آتا۔ ہاں میں ان کے کثرت استعمال کے حق میں نہیں ہوں اور بالخصوص ایسپرین کو بہر حال ایک مضر دوا سمجھتا ہوں۔ برگ عجوبہ (پتھر چٹ) ایک مفید پتا ہے۔ ایک بڑا پتا اور پانچ دانے کالی مرچ پانی میں پیس کر دن میں ایک بار پی لینے سے درد گردہ کو فائدہ ہوتا ہے اور بعض پتھریاں نرم ہو کر اس سے نکل بھی جاتی ہیں۔ جب تک اس مسئلے کا کوئی مناسب حل سامنے آئے، مناسب ہے کہ غذا میں احتیاط برتی جائے اور پانی کا استعمال ذرا زیادہ کر دیا جائے۔ غذا میں گائے کا گوشت قطعی نہیں کھانا چاہیے۔یہ بہرحال مضر صحت ہے اور اس سے گردوں میں درد بھی ہو سکتا ہے۔ ایسی غذائیں کہ جن سے”بادی“ پیدا ہوتی ہے جیسے دال، آڑو، اروی وغیرہ ان کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ ان سے گردوں پر دباﺅ پڑ سکتا ہے۔ دردِخم معدہ مریضہ کی عمر 27,26 سال ہے۔ غیرشادی شدہ ہے جسم گو اب موٹا ہو گیا ہے تاہم خون کی کمی نمایاں ہے۔ پچھلے مہینے 20,15دن بخار میں مبتلا رہی۔ اس دوران مسلسل الٹیاں آتی رہیں اور معدے کے منہ کے پاس درد بھی۔ اب بخار نہیں ہے لیکن اس جگہ دبانے سے درد محسوس ہوتا ہے۔ غذا کھانے پر بھی یہی تکلیف رہتی ہے۔ آپ کی تشخیص و علاج باعث کرم ہوگا۔ (شاہد علی خاں، کراچی) جواب:۔ مریضہ کی عمر، غیر شادی شدہ ہونا اور خون کی کمی کا اظہار ایسے عوامل ہیں کہ ہم یہ قیاس کر سکتے ہیں کہ مریضہ عصبی المزاج ہیں اور ان کی اس کیفیت نے ان کے معدے پر اثر ڈالا ہے اور ہو سکتا ہے کہ ان کے معدے میں زخم کی صورت میں پیدا ہو رہی ہو یا معدے میں تیزابیت کی زیادتی ہو رہی ہو۔ اس کے برعکس ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ یہ معدے کا معمولی ورم ہو کہ جو الٹیوں کی کثرت کے نتیجے میں وقتی طور پر ہو گیا ہو اور اگر وہ کھانے پینے میں غیر محتاط رہی ہیں تو گھی تیل زیادہ کھانے سے اور فربہی کی بنا پر ان کا مرارہ (پتا) اپنا کام صحیح نہ کر رہا ہو معدے کے درد کی یہ چند صور تیں ہیں۔ اب نہیں کہا جا سکتا کہ کیا صورت حال ہے۔چارٹ سے غذا نمبر 5 استعمال کریں۔ ٹانسلز میری چھ سالہ لڑکی گلے کے درد اور بخار میں مبتلا ہوئی معالج نے بتایا کہ اس کے ٹانسلز میں پیپ پڑ گئی ہے۔ اینٹی بائیوٹک دواﺅں کے استعمال سے ٹھیک ہو گئی ہے لیکن غدود بدستور پھولے ہوئے ہیں اور ذرا سی بدپرہیزی سے حرارت ہو جاتی ہے۔ علاج سے مطلع فرمائیے۔ (مسز احمد، کراچی) جواب:۔ ایک عام تاثر یہی ہے کہ لوزتین (ٹانسلز) انسانی بدن کی ایسی ضرورت نہیں ہیں کہ ان کو خارج نہ کر دیا جائے۔ اس لیے اکثر و بیشتر حالات میں بلکہ بعض جگہ احتیاط اور فیشن کے طور پر لوزتین خارج کر دیئے جاتے ہیں۔ یہ آپریشن کوئی نئی بات بھی نہیں۔ دنیائے اسلام کے سب سے بڑے جراح (سرجن) ابوالقاسم الزہراوی نے اپنی کتاب التصریف میں خود اس آپریشن کا ذکر کیا ہے اور اس نے جو تفصیلات اس آپریشن کی آٹھ سو سال قبل ریکارڈ کی ہیں وہ آج بھی ماڈرن ہیں۔ میری رائے یہ ہے کہ ہمیں بے دردی کے ساتھ لوزتین کو جسم سے خارج کر دینے میں احتیاط کا دامن ضرور پکڑنا چاہیے اور علاج اور تدابیر جب تک ناکام نہ ہو جائیں ان دو محافظوں کو اپنی جگہ حفاظت کیلئے باقی رکھنا چاہیے۔ یہ لوزتین جسم کے اندر جراثیم کو جانے سے روکتے ہیں۔ غذا اور ہوا میں موجود جراثیم کو اپنے اندر جذب کر لیتے ہیں۔ نیم کے پتوں کا جوشاندہ اضافہ نمک کیساتھ طعام و رم لوزتین کیلئے بہر حال مفید ہے اس سے دن میں کئی بار غرارے کرانے چاہئیں۔ لگانے کیلئے کتھ سفید کے مرکبات فائدہ مند ہوتے ہیں۔ شہتوت کا شربت چاٹنا مفید ہے۔ ہاں اگر کوئی محتاط معالج اور سرجن حتمی رائے یہ دے کہ اب ان کا علاج واقعی ممکن نہیں تو نکال دینے میں بظاہر کوئی خطرہ جان نہیں ہے۔چارٹ سے غذا نمبر 2 استعمال کریں۔ پھوڑے پھنسی عمر 14 سال گرمیوں میں پھوڑے، پھنسیاں نکلتی ہیں۔ ٹانگیں اور ہاتھ زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ جاڑوں میں یہ شکایت نہیں ہوتی ازراہِ کرم علاج بتا کر ممنون کیجئے۔ (نارائن داس مندھان، غوث پور) جواب:۔ اگر آپ میٹھا زیادہ کھا رہے ہیں تو اس میں کمی کرنی چاہیے اس کے علاوہ بھی اپنی غذا میں سبزیاں زیادہ رکھیے، دوا کے طور پر شاہترہ آپ کیلئے اچھا رہے گا۔ رات کو چھ گرام شاہترہ گرم پانی میںبھگو دیجئے اور صبح اسے مل چھان کر نوش جان کیجئے۔ شاید دو ہفتوں سے زیادہ استعمال کی ضرورت نہیں ہوگی۔چارٹ سے غذا نمبر6-5 استعمال کریں۔ چہرے پر جھریاں عمر 35سال، جسم دبلا، عام صحت بالکل ٹھیک ہے البتہ چہرے پر جھریاں اپناجال بن رہی ہیں۔ اپنے مشورے سے مطلع فرمائیں۔ (بیگم رفیع اقبال، ملتان) جواب:۔ چہرے کی جھریاں بالعموم عمر کا اظہار ہوا کرتی ہیں لیکن اگر عمر کم ہو، جیسا کہ 35 سال ، تو اس کی وجہ خرابی صحت ہو سکتی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کے نسائی معمولات میں کوئی خرابی ہو۔ ان نازک اعضاءکے نقص فعل کا مظاہرہ چہرے پر ضرور ہو سکتا ہے۔ان جھریوں کیلئے ماہنامہ عبقری کے دفتر سے حسن و جمال کریم منگوا کراس کی مالش کریں مگر اس عمل میں استقامت اور پابندی شرط ہے۔چارٹ سے غذا نمبر6-5 استعمال کریں۔ پیشاب پیلا اور جلن سے میری عمرچوبیس سال ہے جسمانی طور پر صحت مند ہوں مجھے موسم گرما میں پیشاب پیلا اور جلن سے آتا ہے۔ ابھی گرمی میں شدت نہیں ہوئی کہ مجھے پیشاب پیلا اور جلن سے آنا شروع ہو گیا ہے۔ میں اس وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ مجھے اس بارے میں مشورہ دیں۔ (نثار احمد‘ حویلی لکھا) جواب:آپ گرم اشیاءکا استعمال کم سے کم کریں غذا میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ کریں۔ پانی خوب پئیں۔ صبح نہار منہ و سہ پہر کو شربت بزوری چار چار چمچے بڑے ٹھنڈے گلاس پانی میں ملا کر پندرہ بیس یوم تک مسلسل پی لیں۔ امید ہے کہ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔چارٹ سے غذا نمبر6 استعمال کریں۔ قبض میری عمر چالیس سال ہے کچھ عرصے سے مجھے قبض کی شکایت ہے کبھی اجابت دوسرے روز ہوتی ہے اگر روز ہو تو کھل کر نہیں ہوتی اس کے علاوہ گیس بھی ہو جاتی ہے اور پیٹ میں اپھارہ جیسے بھاری پن ہوتا ہے کبھی زورلگانے سے اجابت کروں تو پیشاب کے قطرے آجاتے ہیں مجھے اس کیلئے اپنے کالم میں مشورہ دیں۔ (طاہر احمد‘ لاہور) جواب: قبض ام الامراض ہے یعنی امراض کی ماں قبض سے کئی امراض جنم لیتے ہیں کوشش کریںکہ دواﺅں کی بجائے غذائی ردوبدل سے کام چلائیں ریشہ دار (فائبر) والی غذائیں زیادہ کھائیں۔ موسمی پھل کھائیں اگر اس طرح مسئلہ نہ ہوا تو پھر اسبغول کا چھلکا ایک چمچہ دودھ کے ایک گلاس میں ملا کر رات سونے سے قبل پی لیا کریں۔ قطرے آنے کا سبب بھی قبض ہے اور پیٹ میں گرانی بھی اسی وجہ سے ہوتی ہے۔چارٹ سے غذا نمبر6-5 استعمال کریں۔ سرچکرانا بینک میں کیشئر ہوں جب ڈیوٹی ختم کرتا ہوں تو سر چکراتا ہے جو تھوڑی دیر بعد بغیر کسی دوا کے ٹھیک ہو جاتا ہے رات کو جس طرف سوتا ہوں وہ حصہ سن ہو جاتا ہے ایسا کیوں ہے اس کیلئے علاج تجویز کریں۔(عبدالمجید‘ گوجرانوالہ) جواب:اکاﺅنٹس کا کام پوری یکسوئی سے کرنے سے اعصاب پر دباﺅ پڑتا ہے جس کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے آپ اطمینان رکھیں یہ پریشان کن صورتحال نہیں ہے۔ دفتر ماہنامہ عبقری سے اکیسر البدن لیکر استعمال کریں اور غذا نمبر 5 استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 282 reviews.