دفع سحر
لَخَلقُ السَّمٰوَاتِ وَالاَرضِ اَکبَرُ مِن خَلقِ النَّاسِ وَلٰکِنَّ اَکثَرَ النَّاسِ لَا یَعلَمُونَ فَارجِعِ البَصَرَ ھَل تَرٰی مِن فُطُورِ ثُمَّ ارجِعِ البَصِرَ کَرَّتَینِ یَنقَلِبُ اِلَیکَ البَصَرُ خَاسِئًا وَّ ھُوَ حَسِیر نظر بد لگنے یا سحر کے اثر کرنے کے وقت ساحر یا عائن کا نام لے کر پکارے گا تو اس کا عمل باطل ہو جائےگا۔
حل مشکلات
ہر صبح کو اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھتے رہیں‘ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بلا تعب و مشقت اس کی مشکلات ختم اور رزق کشادہ ہو جائے گا۔
جنات و بلیات سے امن
آیت سَلَام قُولًا مِّن رَّبِّ الرَّحِیمِoایک کاغذ پر پانچ مرتبہ لکھ کر بطور تعویذ اپنے پاس رکھیں تو جنات و بلیات اور ہر قسم کے آسیب سے امن میں رہیںگے۔
بشاشت طبع اور مسرت قلب
بعض صلحاءفرماتے ہیں کہ جو شخص صبح کو سورہ یٰسین پڑھے گا دن بھر خوش و خرم رہےگا اور جو شخص رات کو پڑھے‘ ساری رات راحت و مسرت میں کاٹے گا ۔
شفاءاز ہر مرض
حدیث شریف میں آیا ہے کہ الفَاتِحَةُ شِفَائ مِّن کُلِّ دَائٍ یعنی سورہ فاتحہ ہر بیماری سے شفاءدیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سورہ فاتحہ کے دوسرے اسماءکے علاوہ ایک نام سورہ شفاءبھی ہے۔ علامہ ابن قیم رحمتہ اللہ نے لکھا ہے کہ ہر مرض کےلئے ایک نہ ایک دوا ہے۔ مگر میں نے ہر مرض کا علاج سورہ فاتحہ سے کیا ہے جس کی عجیب تاثیر دیکھی ہے۔ ایک مرتبہ مجھے مدت تک مکہ مکرمہ میں قیام کرنے کا اتفاق ہوا۔ اس عرصہ میں مجھے مختلف امراض ستاتے رہے ۔ کوئی طبیب نہ ملتا تھا تو میں نے دل میں کہا ‘ لاﺅ اپنا علاج خود سورہ فاتحہ سے کریں۔ چنانچہ میں نے ایسا ہی کیا‘ تو اس کی عجیب تاثیر دیکھی۔ میں دوسرے لوگوں کو یہی علاج بتاتا ہوں تو وہ اکثر شفاءیا ب ہو جاتے ہیں۔ (بحوالہ صفحہ نمبر211)
(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ کا مطالعہ کریں)(نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کانفع‘ آپکا صدقہ جاریہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں