آپ کی شکر گزار ہوں
محترم ایڈیٹر صاحب! آپ کا دیا ہوا (یَاخَالِقُ یَابَاعِثُ یَانُورُ) کا وظیفہ کرتے ہوئے دو ماہ سے زائد ہو چکے ہیں اس دوران میری طبیعت میں جو بدلاﺅ آیا اس کا تذکرہ پھر ہی ابھی تو میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ شاید میں نے پہلے بھی آپ کو لکھا تھا کہ مجھے کبھی کبھی اپنے اردگرد بہت اچھی خوشبو محسوس ہوتی ہے۔ پہلے تو کبھی کبھار ایسا ہوتا تھا مگر اب ہفتے میں دوبار جمعرات کے دن تو لازماً آتی ہے اور اس کا دورانیہ بھی بڑھنے لگا ہے۔ پہلے چند سیکنڈ کیلئے محسوس ہوتی تھی مگر اب ایک منٹ سے بھی زیادہ وقت تک محسوس ہوتی ہے۔ دماغ تک معطر ہو جاتا ہے۔ پچھلی جمعرات میں دوپہر کے وقت روٹیاں بنا رہی تھی پہلے وہی خوشبو محسوس ہوئی اور پھر روٹی پر پورے ہاتھ کا نشان بن گیا۔ اتنا بڑا نشان تھا صرف کنارے ہی بچے تھے وہ روٹی خود میں نے کھائی مجھے یہ پوچھنا تھا کہ جب مجھے یہ خوشبو محسوس ہو مجھے کچھ پڑھنا چاہیے۔ دوچار دنوں سے نماز کے بعد جب میں لیٹتی ہوں تو مجھے اپنے چہرے اور ہاتھوں پر بارش کے قطرے گرتے محسوس ہوتے ہیں۔ میری زندگی میں جو تبدیلیاں آئی ہیں میں بہت خوش ہوں۔ شکریہ۔
(والسلام رفعت خانم فیصل آباد)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 278
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں