Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسلام اور روا داری (قسط نمبر42) (ابن زیب بھکاری)

ماہنامہ عبقری - فروری 2010ء

پیغمبر اسلام کا غیر مسلموں سے حسن سلوک مالک بن عوف پر نوازش جب قبیلہ ہوازن اپنے قیدیوں کو چھوڑا کر مراجعت کرنے لگے تو سید دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایاکہ تمہارا سردار مالک بن عوف جس نے تم لوگوں کو اللہ اور اس کے رسول سے لڑنے پر ابھارا تھا کہاں ہے؟ انہوں نے کہا وہ حضور کے لشکر سے شکست کھا کر طائف بھاگ گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارکانِ وفد سے فرمایا کہ اگر مالک بن عوف میرے پاس آجائیں تو میں نہ صرف ان کے اہل و عیال اور مویشی واموال واپس کر دوں گا، بلکہ اپنی طرف سے بھی سو اونٹ پیش کروں گا۔ شرفِ ایمانی اس وقت مالک بن عوف طائف کے اندر سخت بے کسی کے عالم میں پریشان حال اپنی موت کی گھڑیاں گن رہے تھے اور کوئی مددکرنے والا نہ تھا جب انہیں یہ اطلاع ملی کہ پیغمبر عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی معافی کا وعدہ فرمایا ہے تو نہایت مسرور ہوئے اور بلا تامل ہی بارگاہِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضر ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا قصور معاف کرکے ان کے تمام مال و املاک اور اہل و عیال واپس کر دیئے اور اس بخشش و عطا پر اپنی طرف سے سو اونٹوں کا اضافہ فرمایا۔ مالک بن عوف نے لبادئہ ایمان سے مخمور ہو کر سرور ِدوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح و ستائش میں چند اشعار کہے جن کا خلاصہ مفہوم یہ تھا کہ میں نے مدت العمر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کا کوئی انسان نہ کبھی دیکھا ہے اور نہ سنا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مالک بن عوف رضی اللہ عنہ کو نہ صرف ان کی قوم کا سردار بنا دیا بلکہ چند دوسرے قبائل کا بھی امیر مقرر فرما دیا جو شرفِ ایمانی سے بہرہ مند ہو چکے تھے (طبقات ابن نسعد و مدارج النبوت) آسمانی تعلیم آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مالک بن عوف رضی اللہ عنہ اور دوسرے اعداءسے جو مربیانہ سلوک کرکے ان کو دوست بنایا وہ عفو و درگزر کی اس آسمانی تعلیم کا نتیجہ تھا جس سے آپ کی رہنمائی کی جارہی تھی۔ اس سلسلہ مودّت میں قرآن کے جو احکام نازل ہوئے ان میں یہ آیت بھی تھی۔( ترجمہ نیکی اور بدی برابر نہیں ہو سکتی (ہر ایک کا اثر جدا ہے) برائی کا دفعیہ حسن و سلوک سے کرو اگر ایسا کرو گے تو تم دیکھ لو گے کہ تم میں اور کسی شخص میں عداوت ہو تو وہ ایسا ہو جائےگا جیسا کوئی دلسوز دوست ہوتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 273 reviews.