Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کون ہے جو شیطان سے حفاظت چاہتا ہو؟

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2007ء

قیامت میں اللہ تعالیٰ کے عرش کے سائے تلے ( حدیث ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ) جنا ب رسول اکرم انے ارشاد فرمایا :۔ ( ترجمہ) سات قسم کے لو گ وہ ہیں جن کو اللہ اس دن اپنے ( عرش کے ) سائے تلے جگہ دیں گے جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہو گا ۔ (1) عادل حکمران (2) وہ نوجوان جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے کر تے پروان چڑھا (3) وہ شخص جس کا د ل ( ہر وقت نماز اور ذکر اللہ کے لیے ) مسجد کے ساتھ لگا رہتا ہے (4) وہ دو شخص جو آپس میں اللہ کے لیے محبت کر تے ہیں اسی حالت میں آپس میں ملتے ہیںاور اسی پرعلیحدہ ہو تے ہیں (5) وہ شخص جس کو کوئی منصب و جمال والی عورت گنا ہ کی دعوت دے اور یہ جواب دے کہ میں اللہ عزوجل سے ڈرتا ہو ں (6) وہ شخص جو کسی قسم کا صدقہ کرے پھر اس کو اس طر ح سے چھپائے کہ اس کے بائیں ہا تھ کو بھی علم نہ ہو کہ دائیں ہا تھ نے کیا خر چ کیا۔ (یعنی صدقہ کر کے اس کو اچھی طر ح سے چھپائے ) (7) وہ شخص جس نے تنہا ئی میں اللہ کو یا د کیا اور اس کی آنکھیں (آنسوﺅ ں سے) بہہ پڑیں ۔ ( بخاری ، مسلم ) ایسے شخص کے لئے ایمان کی گواہی دو ( حدیث ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ ) جنا ب نبی کریم انے ار شاد فرمایا ( ترجمہ ) جب تم کسی شخص کو دیکھو کہ اس نے مسجد میں عباد ت کے لیے آنے جانے کی عادت بنا لی ہے تو اس کے ایمان کی گواہی دو۔ (کیو نکہ ) اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں بے شک اللہ کی مساجد کو وہی شخص آباد رکھتے ہیں جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لایا ہو۔ ( ترمذی ) اللہ کی خوشی ( ترجمہ ) جو شخص نماز ا اور ذکر اللہ کے لیے مسجد کو اپنا مرکز بنا لے تو اللہ تعالیٰ اس سے ایسے خو ش ہو تے ہیں جیسے غائب رہنے والے شخص کے گھر والے اپنے غائب کے واپس آنے سے خو ش ہو تے ہیں ( ابن ما جہ ،ابن خزیمہ ، ابن حبان ، حاکم) ( حدیث معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ) جنا ب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ار شاد فرمایا :( ترجمہ ) بکریوں کے بھےڑئیے کی طر ح شیطان بھی ایک قسم کا بھےڑیاہے جو دور کی اور ایک طر ف کی بکریوں کا شکار کرتا ہے۔ تم اپنے آپ کو متفرق جماعتوں میںتقسیم نہ کرنا بلکہ ایک ہی جماعت کو اور جس طرف مسلمانوں کی غالب اکثریت ہو اس کواور مسجد کو لا زم پکڑنا ۔ ( مسند احمد ) مسجد کے اوتاد، فرشتوں کے ہم نشین (حدیث عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ ) جنا ب نبی کریم انے ارشاد فرمایا : (ترجمہ) بلا شبہ مسجد کے اوتا د ہیں ( مسجد کے باہر کہیں ) چلے جائیں تو فرشتے ان کو ڈھونڈتے ہیں ، اگر یہ مریض ہوجائیں تو فرشتے ان کی عیا دت کرتے ہیں اگر کسی کام میںمشغول ہو ں تو وہ فرشتے ان کی مدد کرتے ہیں ۔ اوتاد سے مراد وہ مسلمان ہیں جو زیادہ تر اپنا وقت مسجد میں اعتکا ف ، ذکر اللہ، تلا وت قرآن پاک اور نوافل میں گزارتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو اس کی توفیق دے آمین ( مترجم )
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 126 reviews.