(گھر بنانے، گھر سجانے، گھر سنوارنے اور گھر بھر کی صحت کے لئے)
مفید گھریلو ٹوٹکے
(1) چوپر اور بلینڈر کو ہر ماہ تھوڑا سا نمک ڈال کر پانچ منٹ تک چلائیں چھریاں تیز ہو جائیں گی۔
(2) اگر سنک میں کچرا جمع ہو جائے تو دو کھانے کے چمچے سوڈا بائیکاربونیٹ سنک ڈرین میں ڈال کر اوپر سے ایک کپ سرکہ ڈال دیں۔ایک گھنٹے میں بند ڈرین کھل جائے گا۔
(3) کوئی بھی چیز تلتے ہوئے کڑاہی میں دو یا تین بوند لیموں کے رس کی ڈال دیں تو تیل ۔تلی ہوئی چیز میں کم جذب ہو گا۔
(4) چمڑے کے سینڈل میلے ہو جائیں تو تارپین کے تیل سے بالکل صاف ہو جائیں گے۔ (5) ڈبل روٹی کا ایک ٹکڑا لے کر آئل پینٹنگ کے اوپر پھیریں پینٹنگ چمک اٹھے گی۔
(6) سوئچ بورڈ کو چمکانے کیلئے نیل پالش ریموور کو کسی بھی کپڑے یا روئی پر لگا کر صاف کریںتو وہ چمک اٹھے گا۔
(7) فرش پر اگر روغن کے دھبے پڑ جائیں تو انہیں مٹی کے تیل کی مدد سے دور کریں۔
(8) ٹوتھ پیسٹ چھالوں پر لگانے سے چھالے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
(9) کپڑے پر اگر سیاہی یا بال پوائنٹ کی لکیریں لگ جائیں تو انہیں اسپرٹ سے صاف کریں۔
(10) فرش پر اگر پیلے بد نما داغ پڑ جائیں تو پانی میں سرکہ اور سرف ملا کر دھوئیں فرش جگمگا اٹھے گا۔
(11) پنیر کو گرم پانی میں ڈال کر تھوڑی دیر رکھیں اور پھراسے کسی بھی سبزی میں ڈال کر پکائیں پنیر نہیں ٹوٹے گا۔
(12) میتھی کی کڑواہٹ دور کرنے کے لئے اس میں نمک اور ہلدی مکس کریں کچھ دیر رکھنے کے بعد دھو لیںکڑواہٹ ختم ہو جائے گی۔
(13) چپاتیوں کو چند دنوں تک محفوظ رکھنے کیلئے ائیرٹائٹ جار میں چپاتیوں کے ساتھ تھوڑا سا ادرک بھی رکھیں چپاتیاں نرم اور تازہ رہیں گی یا پھر چپاتیاںپلاسٹک کی تھیلی میں بند کر کے فرج میں رکھیں روٹی نرم رہے گی۔
(14) اگر چھری کو ابلے ہوئے پانی میں ڈبو کر ڈبل روٹی کو کاٹا جائے تو وہ باآسانی کٹ جائے گی۔
(15) لیموں کے چھلکے اگر سبزیاں ابالنے والے پانی میں ڈال دئے جائیں تو ان کی رنگت خوشنما رہتی ہے۔
(16) پرانی وضع کی مسہریاں جو پرانی لکڑی کی ہوں ان میں اٹھتے بیٹھتے وقت چوں چوں کی آواز آتی ہے۔ ان کی چولوں میں صابن نرم کر کے ملیں اور تھوڑا تھوڑا چاروں چولوں میں لگا دیں۔آواز نہیں آئے گی۔
(17) کھانے میں زیرے سونف اور الائچی کا استعمال کھانے کو زود ہضم بناتا ہے۔
(18) ادرک پیٹ کے نظام کو درست رکھتا ہے پہاڑی نمک اور ادرک کاپیسٹ بنا کر کھانے سے پہلے لیں تو کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
(19) ڈبل روٹی کا آٹا گوندھتے وقت اگراس میں ایک ٹیبل اسپون لیموں کا رس ملا دیں تو آٹا زیادہ پھولے گا اور ڈبل روٹی زیادہ نرم ہو گی۔
(20) لہسن کی بو ہاتھ سے ہٹانے کے لئے ہاتھو ں کو اسٹیل کے چمچے سے رگڑ کر سادہ پانی سے دھوئیں۔
(21) پودینہ کو تین چار دن تک فریج میں رکھنا ہو تو اس کے پتے صاف کر کے المونیم فوائل تھیلی میں رکھ کر فریج میں رکھیں پودینہ کالا نہیں ہو گا۔
(22) دودھ اتنا گرم کریں کہ انگلی برداشت کرے پھر اس میں دو چمچے دہی ڈال دیں تو دہی تین ہی گھنٹوں میں جم جائے گا۔
(23) کسی چیز میں ٹماٹر ڈال کر پکانے سے اس کے پکنے کا وقت بڑھ جاتاہے ۔
(24) پیاز کے گول گول لچھے کاٹ کر ڈالنے سے پیاز جلدی گل کر مصالحہ میں حل ہو جاتا ہے۔
(25) پودینے کے پتے ابال کر اس کا پانی روزانہ پینے سے چہرے کی رنگت نکھر جاتی ہے۔
(26) روزانہ نہار منہ تین گرام خشخاش کھائیں کھانسی دور ہو جائے گی۔
(27) ہرا دھنیہ اگر اخبار میں لپیٹ کر رکھا جائے تو وہ بالکل ہرا رہتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 125
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں