Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بری موت سے بچنے کا ایک نبوی صلی اللہ علیہ وسلم نسخہ (ابو لبیب شاذلی)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2007ء

شیطان کے پریشان کرنے اور ڈرانے کے وقت اذان کہنا جب شیطان کسی کو پریشان کرے اور ڈرائے اس وقت بلند آواز سے اذان کہنی چاہئے، کیونکہ شیطان اذان سے بھاگتا ہے ، حضرت سہیل بن ابی صالح کہتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے بنو حارثہ کے پاس بھیجا ، اور میرے ہمراہ ہماراایک بچہ یا سا تھی تھا۔ دیوار کی طر ف سے کسی پکارنے والے نے اس کا نام لیکر آواز دی، اور اس شخص نے جو میرے ہمراہ تھا دیوار کی طر ف دیکھا تو اس کو کوئی چیز نظر نہیں آئی، پھر میں نے اپنے والد صاحب سے اس کا تذکرہ کیا تو انہوں نے فرمایا: اگر مجھے پتہ ہو تا کہ تمھیں یہ بات پیش آئے گی تو میں تم کو نہ بھیجتا ۔ وَلٰکِن اِذَا سَمِعتَ صَوتًا فَنَا دِبا لصَّلٰوةِ فَاِنِّی سَمِعتُ اَبَا ھُرَیرَةَ یحدِّثُ عَن رَسُو لِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ اَنَّہ‘ قَالَ: اِنَّ الشَّیطَانَ اِذَا نُو دِیَ بِالصَّلٰوةِ وَلّٰی وَلَہ‘ حُصَاصً۔ لیکن(یہ بات یاد رکھو کہ ) جب تم کو ئی آواز سنو تو بلند آواز سے اذان کہو، کیونکہ میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو حضور اکرم اکی یہ حدیث بیان کرتے سنا ہے کہ جب اذان کہی جا تی ہے تو شیطان پیٹھ پھیر کر گوز مارتا ہوا بھاگتا ہے۔ (مسلم شریف جلد1 صفحہ167) مسکین کو اپنے ہاتھ سے دینا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں حضرت حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کی بینائی جا چکی تھی انہوں نے اپنی نماز کی جگہ سے لے کر اپنے کمرے کے دروازے تک ایک رسی باندھ رکھی تھی۔ جب دروازے پر کوئی مسکین آتا تو اپنے ٹوکرے میں سے کچھ لیتے اور رسی کو پکڑ کر دروازے تک جاتے اور خود اپنے ہا تھ سے اس مسکین کو دیتے ۔ گھر والے ان سے کہتے آپ کی جگہ ہم جا کر مسکین کو دے آتے ہیں وہ فرماتے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ مسکین کو اپنے ہا تھ سے دینا بری موت سے بچاتاہے ۔ (حیاة الصحابہ جلد2صفحہ 234)۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 124 reviews.