Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2007ء

بے جا تو تو میں میں ( عائشہ، پشاور) خواب:۔ میں اپنے گھر میں کھڑی ہو تی ہو ں کہ ہمارے گھر میں ایک عورت آجا تی ہے ۔ جس کا سر ہو تا ہے اور وہ بہت عجیب نظر وں سے میری طر ف دیکھتی ہے مجھے اس عورت سے ڈر لگتا ہے۔ مگر پتا نہیں وہ پھر نظر نہیں آتی ۔ اس کے بعد میں اوپر ہو تی ہوں یعنی چھت کی طر ف پھر جب میں دیکھتی ہو ں تو ہمارے پڑوسیو ں کا گھر ہمارے گھرمیں گر جا تا ہے جب دوبارہ دیکھتی ہو ں تو میری بہن پودے لئے کمرے میں ہو تی ہے ۔ تعبیر :۔ آپ کا یہ خواب آپ کے حق میں اچھا ہے چنانچہ اگر آپ لو گو ں کے اپنے ہمسائے کے ساتھ تعلقات خوشگوار ہیں تو ان سے آپ کو فائدہ پہنچے گااور راحت ہو گی لیکن اگر تعلقات کشیدہ ہیں تو اسکی وجہ عورتوں کی بے جا ’ تو تو میں میں ‘ ہے ۔ جس میں زیادہ قصور پڑوس کی عورتوں کا ہے ۔ بہرکیف معاملے کی اصلا ح کی صورت پیدا کریں اور اللہ کے لیے سب ایک دوسرے کو معاف کریں ۔ کیا مسلمانوں پر یہ تھوڑی بڑی آزمائش ہے کہ آج یہ اغیا ر کی ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں اورہر طرف سے خونی بھےڑئیے ان کو نو چ رہے ہیں پھربھی مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد و اتفا ق پیدا نہیں ہوتا ۔ نہ صرف بین الاقوامی سطح پر بلکہ گھر یلو طور پربھی ایک خاندان کے چند افراد میں اتفاق و اتحاد، ذہنی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے جذبات کا احترام ناپید دکھائی دیتا ہے ۔ ہمسائے اور پڑوس کے حقوق کا تحفظ و احترام اور محبت و انصاف تو خود غر ضی اور عداوت میں بدل گئی ہے اور اس نادان مسلمان نے اسلامی تعلیمات کو پس پشت ڈال کر مغربی درسگا ہو ں کو رونق بخشی جسکا خمیازہ وہ بھگت رہا ہے ۔ ! عمر دراز ہو گی (رفیقہ خان ، تاند لیا نوالہ ) خواب:۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میری پھو پھی اور ان کی بیٹی ہمارے گھر گھومنے آتی تھیں ہم سب آنگن میں بیٹھے باتیں کر رہے تھے کہ اچانک میری پھو پھی کی بیٹی کو پیٹ میں گولیا ں لگیں ۔ نہ ہم نے کسی چور اور ڈاکو کو دیکھا نہ ہی کسی شخص کو دیکھا ہم سب رونے لگے اور میری پھو پھی کہنے لگی کہ یہ تو جتنی ہے اور بہشتی ہے پھر ہم اسکو ڈاکٹر کے پا س لے کر جانے لگے تو وہ خود بخود چلنے پھرنے لگی ۔ ڈاکڑ نے جلدی سے آپریشن کیا اور کہا کہ یہ تو بچ گئی ۔ تعبیر :۔ انشاءاللہ آپ کی پھو پھی زاد بہن کی عمر دراز ہو گی اور دشمنو ں کے شرو حسد سے محفوظ رہیں گی ۔ ان سے کہئے کہ حسب توفوقیق کچھ صدقہ دیدیں واللہ اعلم ۔ نور باطن نصیب ہو گا ( اصغررانا ، لاہور) خواب: میں نے ایک رات میں سارا قرآن مجید پڑھ لیا براہ کرم مہربانی اس کی تعبیر ارشاد فرما دیجئے ۔ تعبیر : ماشاءاللہ بہت مبارک ہے کہ علم و حکمت اور فہم اور دانش میں اضافہ کی طرف اشارہ ہے اس لئے آپ کو چاہئے کہ بیداری کے اعمال میں بھی کثرت سے تلا وت کر کے خواب کو سچا کریں ۔ بیماری کا اندیشہ ( اجمل حیات ، حضرو) خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے ہا تھ میں دو کتابیں ہیں ۔ ایک عمارت ہے وہاں میں کھڑا ہوا ہوں ۔ کیا دیکھتا ہو ں کہ بہت سے لڑکے کتا بیں ہا تھ میںلئے ہوئے با ہر بھاگ رہے ہیں ۔ میں بھی بھاگتا ہوں ۔ آگے باغیچہ آجاتا ہے وہ باغیچہ چڑھائی کی شکل میں ہے ۔ یعنی نیچے سے اوپر کی طرف چڑھائی ہے ۔ میں بھاگتا ہو ں لیکن جب اوپر چڑھتا ہو ں تو مجھے آگے اپنا ایک کلا س فیلو نظرآتا ہے ۔ جوکہ میرے ساتھ صرف میٹرک تک پڑھا تھا ۔ وہ بکریا ں چرا رہا ہے ۔ بکریوں کو گھا س باغیچہ والا کھلا رہا ہوتا ہے میں اس سے ملتا ہوں اور باتیں کر تا ہوں کیا باتیں کر تا ہوں یہ یا د نہیں ہم وہیں بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جا تی ہے تعبیر : آپ کے خواب کے مطابق آپ کی مزید تعلیم حاصل کرنے کی کو شش ایک آرزو بن کرہی رہ جا ئے گی۔ عملی جا مہ نہیں پہنا سکیں گے ۔ البتہ آپ کی زندگی انشاءاللہ خوشحال رہے گی اور مالی ترقی بھی ممکن ہے ۔ بہرکیف اللہ سے خوب دعائیں کرتے رہیں اور مزید تعلیم کی کو شش جاری رکھیں ۔ ہر گز مایو س نہ ہو ں ، دعاﺅ ں سے تقدیریں بھی بدل جاتی ہیں ۔ مزید تعلیم تو ایک اچھا مقصد ہے اور اچھائی کے ساتھ اللہ کی مدد ہوتی ہے ۔ شراب محبت ِالہٰی کامزہ چکھیں ( رمضان، سرگودھا ) خواب: میں نے خوا ب میں دیکھا کہ میں کلا س میں موجود تمام بچو ں کو شرا ب پلارہا ہو ں ۔ جو ایک بالٹی میں مو جو د تھی اور خود بھی پی رہا ہو ں ۔ جبکہ میں چھٹی کلا س میں پڑھتا ہو ں ۔ اس خوا ب کی تعبیر بتائیں مہربانی ہوگی ۔ تعبیر : اللہ تعالیٰ آپ سے آئندہ زندگی میں مخلو ق خدا کی خدمت کا کام لیں گے اور مخلو ق کو آپ سے راحت پہنچے گی ۔ خود آپ کوبھی ان سے نفع پہنچے گا۔ اور زندگی مفید بھی ہو گی اس لئے آپ فوری کسی عامل متبع سنت شیخ سے روحانی تعلق قائم کر کے شراب محبت الہٰی کا مزہ چکھیں اور اپنے افکار و اعمال کو قیو د شریعت کا پابند کریں ۔ فقط واللہ اعلم ۔ دل کی ویرانی دور کریں (ش۔ ج، ا راولپنڈی ) خواب: میں نے خو اب میں دیکھا کہ میں اپنے کزن کے ساتھ اوپر چھت پر گئی تو بہت تیز آندھی چلی ۔ یہ شام کا وقت تھا۔ اور میں دوڑ کر نیچے آگئی اور جب میں نے اوپر اپنے بائیں طرف دیکھا تو وہا ں دو تین قبریں تھیں یہی خواب مجھے کا فی سال پہلے آیا تھا اور اب پھر یہ خوا ب مجھ کو تین بار آیا ہے ۔ تعبیر: آپ کا یہ خواب آپ کے حق میں اچھا نہیں ہے اور آپ کی دینی حالت کے فسا دپر دلیل ہے ۔ اگر آپ نے اپنے آپ کونہیں سنوارااور اسلامی تعلیمات کو نہ اپنا یا تو بہت سی پریشانیو ں میں گھر سکتی ہیں ۔ اور ترقی و راحت کے سارے راستے مسدود ہو سکتے ہیں ۔ اس لئے آپ نماز، تلاوت وغیرہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے کریم آقا کے ساتھ تعلق مضبوط کیجئے اور دل کی قبرستان جیسی ویرانی کو محبت الہٰی کے نو ر سے پر رونق کیجئے ۔ اللہ توفیق عطا کرے آمین ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 123 reviews.