” مجموعہ مجرب عملیا ت “ میں پیرزادہ مولوی فضل کریم نقشبندی قادری چشتی جالندھری لکھتے ہیں کہ زیارت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے متمنی حضرات بعد از نمازِ عشاءرات کو سوتے وقت یہ دعا تین بار پڑھ کر سورہیں ۔
بِسمِ اﷲِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ۔ اَللَّھُمَّ رَبَّ الحِلِّ وَ الحَرَمِ وَرَبَّ الرُّکنِ وَ المُقَامِ وَرَبَّ المَشعَرِ الحَرَامِ بِحَقِّ کَلَا مِکَ الَّذِی اَنزَلتَہ‘ فِی شَھرِ رَمَضَانَ وَ یااَرحَمَ الرَّحِمِےنَ ط
اگر پڑھتے پڑھتے سوجا ئیں تو زیادہ بہتر ہے ۔ (کتاب الصلات و البشر)(سرور القلوب بذکر المحبوب )
حضرت مولوی حافظ شاہ محمد ادریس نگرامی اپنی کتا ب ” رفع الوسو ستہ و الا حتمال عن رویت النبی بعد الارتحال “ میں لکھا ہے شب جمعہ کو غسل کر کے دورکعت نماز نفل پڑھے ہر رکعت میں بعد سورة فاتحہ کے بعد ایک ہزار مرتبہ سورة اخلا ص پڑھے انشاءاللہ زیارت نبویہ اسے بہر ہ ور ہو گا (جذب القلوب)
علا مہ عالم فقری کی کتاب ” اعمال صابریہ“ میں ہے کہ حضرت علی احمد صابر رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اس با ت کا خواہاں ہو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھو ں تو اسے چاہیے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو دو نفلوں کی نیت باندھے اورہر رکعت میں الحمد شریف کے بعد ایک دفعہ آےة الکر سی اور پندرہ دفعہ قل ھو اللہ پڑھے اور پا کیزہ بستر پر خامو شی سے سو جائے ۔ بفضلہ تعالیٰ خواب میںزیارت ِ مصطفیا ہو گی ۔ ( سوانح خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ ) (مجموعہ مجر ب عملیا ت)
” مرقعہ شریف “ میں حضرت شیخ کلیم اللہ جہا ں آبادی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر تو چاہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھے تو وضو کر کے لباس پاک پہن کر سات دفعہ ” سورة واللیل “ او ر سات مر تبہ ” سورة اخلاص “ پڑھ اور پھر مندرجہ ذیل عبارت پڑھ۔ پہلی اور دوسری یا تیسری رات کو پڑھتا رہ اور اسرار دیکھ لے وہ دعا یہ ہے ۔
اَللّٰھُمَّ اَرِنِی فِی مَنَامِی چنیں چنیں وَ اجعَل لِّی مِن اَمرِی فَرَجاً وَّ مَخرَجاً وَّاَرزُقُنِی فِی مَنَا مِی مَا اَستَدِلُّ بِہ عَلٰی اِجَا بَةِ دَعوَتِی۔ (مجربات صدیق از حکیم محمد صدیق چشتی )
” خزینہ درود شر یف “ میں ہے کہ درود شفاعت کو اگر کوئی شخص شب برات میںا کیس ہزار مرتبہ پڑھے تو اس کے رزق میں اضافہ ہو گا۔ اور اگر کوئی شخص زیارت النبی اکے لئے اس درود پاک کو سوا لاکھ مرتبہ چالیس دن میں پڑھے تو وہ انشاءاللہ تعالیٰ امام الا نبیا ءحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہو گا درود شریف یہ ہے ۔
اَللَّھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَ بَارِک عَلٰی حَبِیبِکَ شَفِیع ِ المُذنِبِینَ وَعَلٰی آلِہ وَاَصحَابِہ اَجمَعِینَ ط0
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 120
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں