Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آئیں مل کر دعا کریں

ماہنامہ عبقری - جون 2007ء

اسم اعظم کے ذکر کی روحانی محفل اسم اعظم سے روحانی و جسمانی مشکلات کا یقینی خاتمہ جیسا کہ قارئین کو معلوم ہے کہ ہر منگل مغرب سے عشاءتک حکیم صاحب کا درس‘مسنون ذکر خاص‘ مراقبہ،بیعت اور خصوصی دعا ہو تی ہے جس میں دور دراز سے مرد و خواتین بھی شامل ہوتے ہیں۔ ذکر میں درود شریف‘ سورئہ فاتحہ‘ سورئہ الم نشرح‘ سورة اخلاص آیت کریمہ، اسم الحسنیٰ اورپوشیدہ اسم اعظم ہزاروں کی تعداد میں پڑھے جاتے ہیں اختتام پر لوگوں کے مسائل و معاملات الجھنوں اور پریشانیوں سے نجات کے لئے دعا کی جاتی ہے۔ جو خواتین وحضرات دعا میں شامل ہونا چاہیں وہ علیحدہ کاغذ پر مختصر اپنی پریشانی اور اپنا نام صاف صاف لکھ کر بھیجیں جسے اس دعا میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تمام احباب شریک محفل یا ممبران عبقری سے درخواست ہے کہ وہ اپنی دعائوں کے ساتھ ان لوگوں کے لئے بھی دعا کریں۔ گھر میں دنگا فساد لڑائی جھگڑا ہوتا ہے ٭ بہرام۔ کراچی سلام مسنون ! میں ریٹائرڈ فوجی ہوں جو مجھے فوج سے جمع پونجی ملی تھی میں نے اس سے کپڑے کا کاروبار کیا تھا۔ تجربہ نہ ہونے کی بنا پر میں اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکا۔ کپڑے کا کاروبار عرصہ چار سال تک کیا۔ دوران کاروبار دوکان میں چوری ہو گئی تقریباً پچاس ہزار کی مالیت کا کپڑا چوری ہو ا۔ اس کے بعد میرا کاروبار ٹھپ ہو گیا۔ بچے بھی چھوٹے تھے جن کا پیٹ پالنا ضروری تھا۔آئے دن ہمارے گھر میں دنگا فساد لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا ہے کوئی سمجھ میں نہیں آتی اور میرے بھائی کی بیوی بھی انتقال کر چکی ہے اور اس کے انتقال کرنے کے بعد بچوں نے اپنے باپ کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ میاں اور بیوی کی وجہ سے بچوں میں نفرت پیدا ہوئی۔ اور ماں کے مرنے کے بعد انہوں نے غیر قوم سے ناطہ جوڑ کے بغیر کسی کے پوچھے دونوں ہمشیرہ کی شادیاں کر لیں۔ ایک کا خاوند ایک یا دو ماہ کے بعد فوت ہو چکا ہے بچوں کی نافرمانی کی وجہ سے بھائی نے بچوں کو عاق نامہ بذریعہ اخبار شائع کرایا ہے۔اس کے لیے دعا کریں۔ جادو ٹونے سے تمام کام لیتی ہے ٭ح۔ب۔ ل۔ سرگو دھا سلام مسنون!میرے بہنوئی نے مجھے دو بیٹیوں کے رشتے دیے ہیں بچوں کی شادی ہوئے تقریباً ۴ ماہ گزرنے والے ہیں بہنوئی نے میرے بھائی صاحب کا پلاٹ خفیہ طور پر بیچ کر بچیوں کی شادیاں کیںاور اپنا لین دین قرضہ سب ختم کر لیا ہے۔ اور ہم وہیں کے وہیں ہیں۔ جو میری بہوئیں ہیں ان کے ذریعے تمام راز فاش ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ بھلائی کرتے ہی الٹا ہمارا پلاٹ بیچ کر بچیوں کا سامان یعنی تمام مقروضات ختم کر لئے ہیں اور ہماری ایک دوسرے کے ساتھ بول چال ختم ہو گئی۔ نسل در نسل حقیقی رشتہ داری آرہی ہے۔ حقیقی رشتے دار ہونے کے باوجود دھوکا بازی فراڈ کیاہے۔ اور جھوٹ اس قسم کے بولتا ہے آدمی جھوٹ کو سچ مان لیتا ہے جھوٹ کی بنا پر اس نے اپنا گھر برباد کر لیا ہے۔ اور ساتھ والے رشتے داروں کو بھی برباد کر دیا ہے۔ میرے بھائی کے بچوں نے جو غیر قوم سے اپنی ہمشیرہ کی شادیاں کی ہیں وہ قوم کی تیلن ہے۔ اور جادو ٹونے سے تمام کام لیتی ہے اور تمام کام چلاتی بھی ہے۔ اور جس گھر میں اس کا پاﺅں گیا ہے۔ اس گھر کی تباہی ہوئی ہے۔ میری بیوی اپنی بڑی بہن سے رشتہ لینے گئی اور اس نے جواب دیا ہے۔ کہ دوبارہ آئیں اور رشتے کی بات کریں گے۔ دوبارہ جانے پر کوئی ایسا تعویذ پلایا۔ وہ گھر آکر فوراً دل کی تکلیف میں مبتلا ہو گئی۔تقریباً تین دن گزرنے کے بعد دنیا سے چل بسی اور میر ی بھرجائی کا بھی بیڑا غرق اسی عورت نے کیا ہے۔ اس کے مرنے کے بعد فوراً ایک ماہ کے بعد اس نے اپنے دو بچوں کی شادی میری بھتیجیوں سے کر لی۔ ایک کا خاوند فوت ہو چکا ہے۔ اور دوسری اس کے گھر پر ہے۔ اور فی الحال میری بھرجائی کے گھر مکمل طور پر مسلط ہے۔ ابھی اس نے تمام گھر سنبھالا ہوا ہے۔ہمارے لیے دعاکریں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے لیے آسانیا ں پیدا کر دے۔ تبخیر معدہ کا مریض ہوں ٭ا۔ش۔ملتان سلام مسنون! جناب میں تبخیر معدہ کا مریض ہوں معدے کے مرائض سے میں کئی بیماریوں میں مبتلا ہوں۔ ۱۔ معدے میں تبخیر ۲۔تبخیر کیوجہ سے دل پر بوجھ۔۳۔جسم میں تھکاوٹ۴۔پٹھوں کا کھچاﺅ ۵۔ دماغ سے ریشہ گرنا۶۔ معدہ کیوجہ سے کانوں میں بہرہ پن ۷۔دماغ میں شور اور کانوں میں ۴۲ گھنٹے شاں شاں۔۸۔اورٹوٹے برتن کی طرح کانوں میں کھنکھناتی آوازیں۔۹۔ ذہنی بوجھ جیسے میرے لئے بوجھ کا پہاڑ بن چکا ہے اور ہر وقت معلوم ہوتا ہے کہ جیسے کسی وقت پاگل ہو جاﺅں گا۔مہربانی فرما کر میرے لیے دعا کرنا۔ گردے کی پتھری کا مسئلہ ٭ ن۔ہ۔ی۔ کو ئٹہ سلام مسنون حکیم صاحب! میرے والد صاحب کو ۷ سال سے گردے کی پتھری کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے ایلو پیتھک اور ہومیو پیتھک علاج بہت کروایا ہے۔ لیکن وقتی طور پر فائدہ ہوا ہے۔ لیکن پتھری پھر بن جاتی ہے۔ پتھری کی قسم کیلشیم آگسولیٹ ہے جس کے کونے بن جاتے ہیں۔ جب کونے نکل آتے ہیں تو اس سے شدید درد ہوتا ہے۔ اور پیشاب میں خون بھی آنا شروع ہو جاتا ہے۔ مہربانی فرما کر میرے لئے دعا کریں۔ کسی نے مجھ پر اس قسم کی بندش کی ہوئی ہے ٭ ا۔ر۔ش۔مانسہرہ السلام علیکم حکیم صاحب!میری عمر ۸۳ سال ہے میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی کسی نے مجھ پر اس قسم کی بندش کی ہوئی ہے کہ رشتے آتے ہیں لوگ خوش خوش جاتے ہیں لیکن پھر واپس نہیں آتے۔ میں نے ٹیلیفون پر آپ سے بات کی تھی تو آپ نے مجھے یاحکیم یا حنان صبح شام ۳۱۳ مرتبہ پڑھنے کیلئے بتایا تھا و ہ میں پڑھ رہی ہوں اس کے پڑھنے کے۰۴ دن سے اوپر ہو گئے ہیں پھر آپ سے بات ہوئی تو آپ نے یہ جاری رکھنے کو بولا۔ مہربانی کر کے میرے لیے خاص دعا کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 12 reviews.