Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین پوچھتی ہیں ( ام اوراق )

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2007ء

(یہ صفحہ خواتین کے روز مرہ خاندانی اور ذاتی مسائل کے لیے وقف ہے ۔ خواتین اپنے روز مرہ کے مشاہدات اور تجربات ضرو ر تحریر کریں ۔ نیز صاف صاف اور مکمل لکھیں چاہے بے ربط ہی کیو ں نہ لکھیں۔) گورا رنگ میری دو تین سہیلیاں کالی تھیں ۔ اب ان کا رنگ صا ف ہو گیا ہے ۔ وہ مجھے نہیں بتاتیں کونسی دواکھا رہی ہیں ۔ حکیم کا جوشاندہ پینے سے بھی رنگ صاف ہوجا تاہے ؟ مجھے کسی حکیمی جوشاندے کے متعلق بتائیے ۔ جو رشتہ آتا ہے ، وہ گورے رنگ کے شیدائیوں کا آتا ہے ۔ ہم لو گ کیا کریں ؟( فائزہ انوار ) ٭ فائزہ بی بی ! سانولے پن میں بھی بڑی کشش ہو تی ہے۔ آپ ابٹن استعمال کیجئے ۔ اس سے رنگ صاف ہو جا تا ہے ۔ دو چمچے دودھ میں آدھے لیموں کا رس نچوڑ کر چہرے ، ہا تھوں اور بازو پر ملئے۔پندرہ منٹ بعد منہ دھو لیجئے ۔ جلد چکنی نہیںتو را ت کو ایک چمچ بالائی میں چوتھا ئی لیموں کا رس ملا کر چہرے پرمل لیا کیجئے ۔ اس میں آپ چٹکی بھر ہلدی بھی ملا سکتی ہیں ہفتے میں ایک با ر چہرے پر ماسک لگائیے۔ بازار میں کھیر ے کا ماسک ملتا ہے ۔ آپ گا جر یا کینو کا جوس رو ز پی لیا کیجئے ۔ کینو کے چھلکے سکھا ، پیس کر ابٹن بنائیے ، وہ لگانے سے چہر ہ صاف ہو جائے گا۔ ایک بات ذہن میں رکھئے۔ سیرت اچھی ہونی چاہئے ۔ سیرت اور صورت دونوں اچھی ہوں تو سونے پر سہاگہ والی بات ہوتی ہے۔ میرے ہاتھ ٹھیک ہو گئے خانپور سے ایک جوان لڑکی کا خط آیا تھا۔ اس کے دونوں ہاتھ گھٹیا کے درد دکی وجہ سے مڑ گئے تھے ۔ کھا نا نہیں کھا سکتی تھی اور غر بت کے باعث علا ج بھی نہیں ہو رہا تھا ۔ میں نے ا س بچی سے کہا کہ صبح نماز کے وقت اٹھے دو سنتیں پڑھ کراکتا لیس بارسورہ فاتحہ مع بسم اللہ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور دونو ں ہا تھو ں پر بھی اور اول آخر سات بار درود شریف پڑھ لے ۔ تمام دن یہ پانی پینا ہے اور نا پ کر چار گلا س وقفے کے ساتھ نا شتے سے پہلے پینے ہیں ۔ ۵۴منٹ بعد ناشتہ کرنا ہے ۔ کل میرے پا س اس لڑکی کا خط آیا ہے ۔ ایک ماہ اس نے پانی کا علاج کیا ۔ اب اس کے دونو ں ہا تھ سیدھے ہوچکے ہیں۔ کا م کاج کے قابل ہیں اس نے شکریے کا خط آنسوﺅ ں کے ساتھ لکھا ہے ۔ اس لڑکی سے اتنا کہنا ہے ۔ پانی کا علا ج ابھی جا ری رکھے اورپھر نا شتے سے پہلے کم از کم دو گلا س پانی ضرور پی لیا کر ے تاکہ پھر یہ تکلیف نہ ہو ۔ ٭ صوبیہ بی بی ! آپ گل منڈی دس روپے کی خریدئیے اور عنا ب بھی لے لیجئے ۔ عنا ب پرانے اور کےڑے والے نہ ہوں ۔ گل منڈی بھی صاف ہو ، چورا نہ ہو، منڈی کے پندرہ دانے اور عنا ب کے سات دانے ایک گلا س ہلکے گرم پانی میں بھگو دیں ۔ صبح اسے مل چھان کر ایک چمچ شہد میںملا کر پی لیجئے ۔ کم از کم تین چارہفتے پیجئے۔ اگر آپ کھٹا میٹھا شر بت پینا چاہتی ہیں تو گل منڈی اور عنا ب کا عرق پینے کے پانچ چھ دن بعد پانچ سات دانے سوکھے آلو بخارے اور پانچ دانے املی کے پانی میں بھگوئیے اور صبح مل چھان کر چینی ملا کر پی لیاکیجئے ۔ اس سے بھی خون صاف ہو تاہے ۔ برسات کے دنوں میں جب پھنسیاں ہوں تو یہ نسخہ کا رآمد ہو گا۔ کلونجی کو باریک پیس کر شیشی میں رکھئے اور اس پا ﺅڈر کو رات کے وقت تھوڑے سے پانی میں ملا کر دانوں پرلگائیے ۔ ( داغ اور کم ہو جائیں گے ) نزلے اور ناک کا علاج میری عمر چو بیس سال ہے ، ایک عرصہ سے نزلے کا شکا ر ہوں ، دس بارہ دن بعد نزلہ شروع ہو جا تا ۔ نزلہ ٹھیک ہو تا ہے تو ناک بند ہو جا تی ہے ۔ مجھے کو ئی گھریلو ٹوٹکہ بتائیے جس سے میرا نزلہ ٹھیک ہو جائے اور ناک بھی بند نہ ہو ، میں بڑی تکلیف میں مبتلا ہو ں ۔ (انیلہ رحمان ۔۔۔ پنڈی ) ٭انیلہ بی بی کچھ لو گو ں کو الرجی ہو تی ہے ۔ جس سے انہیں بار بار نزلہ ہو جاتا ہے ۔ اب آپ گھریلو ٹوٹکے آزمائیے، جیسے ہی نزلہ ہو آپ ایک گلا س پانی میں ادرک چھیل کر اس کے تین چار ٹکڑے کر کے ابالئیے ۔ جب ایک کپ پانی رہ جائے تو اتار کر ایک چھوٹا چمچ شہد ملا کر گرم گرم پی جائیے ۔ اس سے جسم کی تھکان، سر کا درد اور بھاری پن دور ہو جائے گا ۔ دن میںدوبار پی سکتی ہیں ۔ شہد نہ ملے تو صرف ادرک کی چائے پی لیجئے ، آدھے انچ کا ٹکڑا کا فی ہے ۔ رات کو سوتے وقت ایک گلا س گرم پانی میں سات کا لی مر چ پیس کر ملائیے اور چھ چھوٹے بتا شے گلاس میں ڈال کر پی لیجئے ۔ ایک اور علا ج یہ ہے کہ نیم کے مٹھی بھر پتے دو گلا س پانی میں پکا کررکھ لیجئے ۔ صبح و شام وضو کی طرح یہ پانی ناک میں ڈالئے اور سوتے وقت تھوڑا سا زیتون کا تیل ناک میںلگا لیجئے ۔اجوائن ایک چمچہ لیکر کوٹ لیجئے پھر ململ کے کپڑے میں پوٹلی بنا کر سونگھئے ، ناک کھل جائے گی۔ صبح نماز کے بعد سیر کرنے جائیے ۔ جب سورج نکلے تو اس کے سامنے کھڑے ہو کر گہرے گہرے سانس لیجئے ، اس سے بھی فائدہ ہو گا۔ ناشپاتی کے فوائد میں پہاڑی علا قے میں رہتی ہو ں ۔ یہا ں پر نا شپاتی اور خو بانی کے درخت ہیں ۔ سب لو گ پھلو ں پر زور دیتے ہیں لیکن ہم غریب لو گ آم ، لیچی ، سیب وغیرہ نہیں کھا سکتے ۔آپ ہی بتائیے کہ غریبوں کے لئے کیا بہتر ہے ۔ ( زینب بی بی ۔کوئٹہ ) ٭ اللہ تعالیٰ نے پھلوں کی شکل میں ایک بہترین نعمت عنایت کی ہے۔ ان میں ناشپاتی بھی شامل ہے ۔ جس میں روغنی اجزاء، معدنی نمکیا ت ، فولا د اور فاسفورس جیسے بہترین غذائی اجزا شامل ہیں ۔ آدھ سیر ناشپاتی میں دو بڑی روٹیو ں کے برابر غذائیت ہو تی ہے۔ اس کے کھا نے سے مسوڑھے اور دانت مضبو ط ہوتے ہیں ۔ یہ قبض کو توڑتی ہے ۔ جن لو گو ں کو دائمی قبض ہو وہ شام پانچ بجے تین نا شپاتیاں کا ٹ کر کالی مر چ ، نمک اور لیموں کا رس ڈال کر اس کی مزیدار چاٹ کھا ئیں تو بہت فائدہ ہو گا۔ میرے پا س ڈیرہ غازی خان سے ایک لڑکا آیا جسے چکر آتے ہیں ۔ میں نے اس کے خون ٹیسٹ کرائے تو اس میں ہیموگلوبین %3 بھی نہیں تھی ۔ ڈاکٹر کہنے لگامیں حیران ہو ں کہ یہ میرے سامنے کھڑا کس طر ح ہے اور یہ زندہ کیسے ہے ؟ خون کی کم از کم پانچ بوتلیں اسے لگوائیں ۔ رپورٹ دیکھ کر اور ڈاکٹر کی بات سن کر میں بھی حیران ہوئی لیکن دوسرے لو گو ں سے پوچھا تو وہ کہنے لگے کہ خون لگوانا نہیں ۔ لندن میں جنا ب سرفراز احمد شاہ صاحب کو لکھا کہ اس لڑکے کے لئے دعا کر دیں ، میں بہت پریشان ہو ں کیونکہ یہ یتیم بچہ ہے ، اس کے والدین اور دو بہنیں مر چکی ہیں ۔ انہو ں نے جواب میں لکھا کہ لڑکے کو روزانہ ناشپاتیاں کھلائیے۔ وہ ٹھیک ہو جائے گا ۔ میں نے اسے باقاعدگی سے ناشپاتیاں کھلا ئیں اور جب ڈےڑھ ما ہ بعد خون ٹیسٹ کرایا تو10% ہیموگلو بین تھا ۔ یو ں جب تک نا شپاتیوں کا موسم رہا میں اسے لا کر کھلا تی رہی ۔ وہ لڑکا پھراپنے گاﺅ ں چلا گیا اور اب باکل ٹھیک ہے ۔ یو ں دواسے زیادہ ناشپاتی نے کام کیا اور اس کے تن مردہ میں جان پڑ گئی۔زینب بی بی صاحبہ !آپ بھی نا شپاتیا ں اور خو بانیا ں خو ب کھا ئیے اور کھلو ائیے ۔ نا شپاتیاں سیب کا نعم البدل ہے۔ آپ کیوں پریشان ہوتی ہیں ؟ نا شپاتیا ں آپ گو شت میں پکا کر بھی کھا سکتے ہیں اور کچی تو بہت مفید ہوتی ہیں ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 119 reviews.