Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آئیے! سکول فیلوز اور بچپن کے دوست ڈھونڈیں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

7۔ جانور یا پرندے پالیں: اگر آپ کو جانوروں یا پرندوں سے دلچسپی ہے تو گھر میں انھیں پالنے کا اہتمام کریں، ان کے کھانے پینے، صحت و صفائی کے امور کی مصروفیت آپ کے وقت کو بامقصد بنائے گا۔ اگر پاس جانور یا پرندے پالنے کے لیے گھر میں مناسب جگہ کا انتظام نہیں ہے تو آپ گھر سے باہر یا چھت پر پرندوں کے لیے دانے اور پانی کا انتظام کریں، خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں پرندوں کے لیے پانی کا ضرور انتظام کریں۔8۔سماجی خدمت کے کام کریں: اپنی مصروفیت میں سے وقت نکال کر سماجی خدمت کے کاموں میں ضرور حصہ لیں۔ اولڈہومز‘ ہسپتال‘ پڑوس کے بزرگ بیمار افراد کا خیال رکھیں۔9۔ پرانے تعلقات کو بحال کریں: وہ لوگ جو آپ کی زندگی کے کسی حصہ میں آپ کے ساتھ رہے اور گردشِ زمانہ کی وجہ سے آپ اور اُن میں فاصلے آگئے ہیں تو ان فاصلوں کو کم کرنے کی کوشش کریں۔ اپنے سکول کے کلاس فیلوز، بچپن کے دوستوں کو ڈھونڈیں، اپنے پیاروں کو زندگی میں واپس لائیں۔ بچپن کی دوستی بے غرض ہوتی ہے، ان بے غرض تعلقات کو اپنی زندگی میں شامل رکھیں۔10۔ مشہور ملکی تفریحی مقامات پر جائیں: آپ کی زندگی کتنی ہی مصروف کیوں نہ ہو، اس میں تفریح کا وقت لازمی رکھیں۔ اہل خانہ کے ساتھ مختلف تفریحی مقامات کی سیر آپ کو طویل عرصہ تک تروتازہ رکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔ 11۔ باقاعدگی سے لائبریری جائیں: کتب سے بڑھ کر اچھا دوست کوئی نہیں ہوسکتا، اچھی کتاب سوچ اور طرزِ عمل کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 12۔اپنی پسند کا کوئی ہنر سیکھیں:ہنرمند افراد کی ہر معاشرے میں ہمیشہ ضرورت رہتی ہے۔ ہنراعتماد میں اضافہ کا بھی باعث ہوتا ہے۔ کوئی نہ کوئی ہنر ضرور سیکھیں، چاہے وہ کھانا یا ڈرائیونگ کرنا ہی کیوں نہ ہو۔ 13۔ باغبانی کریں: اگر آپ کے گھر میں تھوڑی سی بھی خالی جگہ دستیاب ہے تو اس پر مختلف پھول اور پودے اُگائیں۔ ان کی دیکھ بھال کریں، پانی دیں، کھاد اور گوڈی کا عمل خود انجام دیں۔ 14۔لوگوں کو معاف کریں: ہم میں سے ہر شخص سے غلطی بھی ہوتی ہے اور دوسروں سے زیادتی بھی ہم کرجاتے ہیں۔ اسی طرح ہمارے ساتھ بھی بعض اوقات ہمارے اہل خانہ، دوست یا جاننے والوں کی طرف سے ایسا ہوجاتا ہے، یہ زندگی کا حصہ ہے تو ایسے کسی بھی موقع پر وسیع القلبی کا مظاہرہ کریں اور زیادتی کرنے والے کو معاف کردیں۔15۔ تنہائی سے لطف اندوز ہونا سیکھیں: انسان کو معاشرتی حیوان اسی لیے کہا گیا ہے کیونکہ وہ ہجوم میں خوش رہتا ہے اور تنہائی سے گھبراتا ہے۔ تنہائی کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس سے پریشان ہوا جائے۔ تنہائی تو خود سے اور اللہ سے گفتگو کا موقع فراہم کرتی ہے، تنہائی سے خوفزدہ ہونے کی بجائے کچھ وقت تنہا اپنے ساتھ گزارنے کی عادت اپنائیں۔ تنہا بیٹھ کر غور وفکر کریں، ذہن کو پرسکون چھوڑ کر اپنے ساتھ سے خود کو لطف اندوز ہونے کا موقع دیں۔
16کھانے کی عادت تبدیل کریں: من پسند کھانا تو ہر ایک کو اچھا لگتا ہے، کیوں نہ کبھی وہ چیزیں بھی کھا لی جائیں جو آپ کو زیادہ پسند نہیں ہیں، کھانے کی عادات میں تبدیلی کی کوشش کرنا اور کبھی کبھار کسی بہت زیادہ پسند نہ ہونے والے کھانے کو بھی خاموشی سے کھا لینا ایک مْثبت سوچ کا باعث ہوسکتا ہے۔17۔غلطی کرنے سے خوفزدہ مت ہوں:جب تک آپ غلطی کرنے کے خوف میں مبتلا رہیں گے، کچھ اچھا اور جرات مندانہ عمل کبھی نہیں کر پائیں گے، خود کو سمجھائیں کہ غلطیاں بھی انسانوں سے ہوتی ہیں، غلطی کے خوف میں خود کو محدود مت کریں۔18 ۔ سیر کرنے کی عادت اپنائیں:دن رات کے اوقات میں سے پیدل سیر کے لیے کچھ وقت مخصوص کریں۔ گھر کے قریب کسی پارک تک چلے جائیں یا گھر کے اندر ہی سہی لیکن کچھ وقت نکال کر چہل قدمی لازمی کریں۔19۔ بجٹ بنائیں:آمدنی اور خرچ میں توازن تبھی رکھا جا سکتا ہے جب آپ بجٹ بنا کر اخراجات اس کے مطابق کریں۔ 20۔ بزرگوں کے ساتھ وقت گزاریں: اگر آپ کے گھر میں بزرگ افراد ہیں تو آپ سے بڑھ کر خوش قسمت اور کوئی نہیں کہ آپ کو بزرگوں کی صورت میں دانش کا خزانہ دستیاب ہے، ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں اور ان کی زندگی کے تجربات سے استفادہ کریں۔21۔ قیلولہ لازمی کریں: دوپہر کے کھانے کے بعد کم از کم آدھے گھنٹے کا آرام کریں۔ آج کی دنیا اسے Power Nap قرار دے کر اس کی اہمیت و افادیت کی قائل ہو چکی ہے۔ آپ بھی دن میں آدھا گھنٹہ توانائی بڑھانے والی اس نیند کے لیے مخصوص کریں۔22 ثقافتوں کا مطالعہ کریں: ہرعلاقے اورملک کا رہن سہن، لباس اور رسم ورواج مختلف ہوتے ہیں۔ ان کا مطالعہ نہ صرف آپ کے علم میں اضافہ کرے گا بلکہ آپ کو مختلف تہذیبوں سے بھی آگاہی ہوگی۔23۔ سمندر کا سفر کریں : اس انوکھی دنیا کا نظارہ کرنے کے لیے سمندری سفر پر ضرور جائیں۔24۔ وزن پر قابو رکھیں: اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو اپنے وزن کو قابو سے باہر نہ نکلنے دیں۔25۔درخت سے پھل اْتارنے کا تجربہ:یہ کام انمول روحانی خوشی سے ہمکنارکرے گا۔ 26۔مچھلی کاشکارکریں:ڈور ڈال کر شکار پھنسنے کا انتظار بہت اچھا تجربہ ثابت ہوگا۔27۔ مذہبی اجتماعات میں شریک ہوں:آپ جس بھی مذہب کے پیروکار ہیں، اپنے عقیدے کے حوالے سے منعقد ہونے والے مذہبی اجتماعات میں باقاعدگی سے شریک ہوا کیجئے، یہ امر آپ کو روحانی بالیدگی سے روشناس کرائے گا۔ 28۔ بچوں کے ساتھ وقت گزاریں: بچوںکے ساتھ وقت گزارنا آپ کی پریشانی اور غم کو زائل کرتا ہے، اس لیے دن میں کچھ وقت بچوں کے ساتھ گزاریں۔
ترجمہ :اے میرے پروردگار مجھے توفیق دے کہ میں تیری اُس نعمت کا شکر بجا لاؤں جو تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر انعام کی ہے اور یہ کہ میں ایسے نیک عمل کروں جن سے تو خوش ہو جائے اور میری اولاد کو بھی نیک بنا۔ میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور میں فرمانبرداروں میں سے ہوں۔ (الاحقاف 46:15)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 354 reviews.