Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

صدقات بلاؤں کو ٹال دیتے ہیں! نقد تجربات

ماہنامہ عبقری - جون 2020

اللہ والو!اپنے پیچھے دعائوں کا نظام چلوائیں۔اپنے لیے صدقات جاریہ ملنے کا ذریعہ بنائیں اپنی اولاد کے ذریعے اپنی نسلوں کے ذریعے یا اپنے کاروبار کو صدقہ جاریہ بنائیں۔اپنی زندگی کو صدقہ جاریہ بنائیں اور بعض صدقاتِ جاریہ ایسے ہوتے ہیں کہ ان سے دنیا کے کام بھی بنتے ہیں ،دنیا کی مشکلیںبھی حل ہوتی ہیں،دنیا کی مصیبتیں بھی ٹلتی ہیں۔ 27سال کا بیٹا:ایک بوڑھی خاتون میرے پاس آئی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے پہلے خواب میں کوئی چڑیا مری ہوئی دیکھی، پھر پرندہ مرا ہوادیکھا۔ ۔ پھر کہنے لگیںکہ ہمارا 27 سال کا بیٹا رات کو سویا صبح اُٹھ نہ سکا‘ مر گیا۔مزید بولیں: پرسوں ہم نے اپنے بیٹے کا چالیسواں کیا ہے۔ وہ بوڑھی ماں میرے پاس بیٹھی رو رہی تھی۔ اللہ جل شانہٗ صدقہ کی وجہ سے بلائیںٹال دیتے ہیں۔ بعض صدقات جاریہ ایسے ہوتے ہیں ، بعض دُعائیں ایسی ہوتی ہیں جو بلائوں کو ٹال دیتی ہیں۔ اپنی لاکھ کوتاہیوں کے باوجود میںنے اپنے حضرت مرشد ہجویری رحمۃ اللہ علیہ سے جو چند دعائیں لیں تھیں، ان کا نقد تجربہ اپنی زندگی میں دیکھ رہا ہوں۔ ان کی جو خدمت کرنی تھی نہ کرسکا، جو ٹوٹی پھوٹی خدمت کی لیکن اُن کے دل سے نکلی ہوئیں جو دعائیں تھیں اُن کے ثمرا ت و تجربات اب تک مل رہے ہیں۔سرسبزوشاداب:ہم اپنے ساتھ دعائوں کا نظام بنائیں۔ یہ دنیا کی مصیبتیں ٹلواتی ہیں، یہ دنیا کے غم ٹلواتی ہیں۔سرور کونینﷺ کی دعائیں لیں۔’’سرسبز و شادا ب ہو وہ شخص‘‘ یہ میرے آقا سرورِ کونینﷺ کی کمال دعاہے! سبزوشادابی کسے کہتے ہیں؟سرسبز وشاداب اس کو کہتے ہیںکہ دنیا کی نعمت بھی اس کے پاس ہو اور آخرت کی نعمت بھی اس کے پاس ہو۔دنیا کی ہر نعمت من چاہی اورمنہ مانگی اس کے پاس ہو۔آپ ﷺ کی دعا کا مفہوم عرض کررہا ہوں کہ سر سبزو شادا ب ہو وہ شخص جو میری بات سنے اور دوسروں تک پہنچائے ’’سبحان اللہ ‘‘!!کملی والےﷺ کا عشق:سرورِ کونینﷺکا فرمان آپ کسی تک پہنچا دیں۔آپ کسی کو کملیﷺ کے عشق پر،کسی کو اللہ کی محبت پر لگادیں۔یقین جانیے جب آپ کسی اللہ والے کو اللہ کی محبت پر لگا دیں پھر یہ یقین کرلیںکہ آپ نے سرورِ کونینﷺ کی بات لوگوں تک پہنچائی ہے۔انشاء اللہ!میرا رب سچا،میرے آقاﷺ سچے۔ ان کی دعائیں سچی اور ان کے وعدے سچے جو فرمایا ہے وہ ہو کر رہے گا اوراللہ مجھے سرسبز شاداب کرے گا۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 079 reviews.