اگر آپ آج رات کو گیہوں کے آٹے کی روٹی کھانے کا سوچ رہے ہیں تو اس کو دہی سے بنے سالن یا رائتے کے ساتھ کھائیے۔ یقین کریں کہ ڈیری(دہی ) پروڈکٹ میں موجود پروٹین اناج میں موجود زنک کو آپ کے جسم میںجذب کرنے میں مدد کرے گا۔ اگر آپ کچھ کانٹینینٹل یا میڈیٹیرین خوراک کھانے کا سوچ رہے ہیں تو گندم کی روٹی یا بریڈ دہی کے ساتھ کھائیں یہ آپ کے لیے انتہا مفید ہوگا۔
دہی اور بادام:ہمیشہ یہ سوچا جاتا ہے کہ دودھ صحت بخش یا فائدہ مند کیوں ہے؟ ہمارے جسم کو ہڈیوں کی نشوونما کے لیے وٹامن ڈی کی ضروری پڑتی ہے تاکہ ہماری ہڈیاں کیلشیم کو اپنے اندر جذب کرسکیں، اور بادام وٹامن ڈی کا بہترین ذریعہ ہیں۔ یہ اگر دہی کے ساتھ استعمال کریں تو یہ دہی میں موجود کیلشیم کو جذب کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ دہی میں جو چکنائی ہوتی ہے وہ وٹامن ڈی کو جذب کرنے میں مدد کرتی ہے۔ دہی میں موجود پروٹین آسانی سے ہضم ہو جاتی ہے۔ یہاں تک کہ وہ لوگ جن کو لیکٹوز ہضم کرنے میں مسئلہ ہوتا ہے ان کے لیے بھی کیلشیم حاصل کرنے کا یہ ایک اچھا ذریعہ ہے۔دہی کے استعمال سے آپ کی صحت اور خاص طور پر آپ کی جلد پر نکھار اور تازگی آئے گی۔ اس لیے دہی کو اپنی روز مرہ کی خوراک میں شامل کرنا چاہیے۔ خواتین کو چاہیے کہ کینڈیز کا استعمال بھی کم کریں کیونکہ اس میں شکر کا زیادہ استعمال آپ کے چہرے کی رونق کو ختم کرتا ہے۔بادام کو بھی اپنی خوراک میں استعمال کریں اسکے استعمال سے نہ صرف آپ کی ذہانت اچھی ہوگی بلکہ جلد بھی بارونق ہوگی۔ مختصراً یہ کہ خواتین کو اچھی صحت کے لیے اور اپنے چہرے کی خوبصورتی اور تازگی کے لیے ان تمام غذائوں کا استعمال کرنا چاہیے جو ان کے چہرے کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہو اور ان کا چہرہ ہر وقت سرسبز اور شاداب رہے اور کیل مہاسوں، جھائیوں اور دوسری بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں