Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بھائیوں کی زمین پر قبضہ !نسل درنسل تباہی چل رہی

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ کرے آپ خیرت سے ہوں۔ میری والدہ محترمہ کے قریبی رشتہ داروں میں ایک خاتون کے سات بیٹے تھے اور وہ سارے علاقے میں ست پتری (یعنی سات بیٹوں والی کے نام سے معروف تھی) اس کے بیٹے ایک گائوں میں کاشتکاری کرتے تھے اور اپنے اتفاق و اتحاد اور دینداری کی وجہ سے خوشحال زندگی گزار رہے تھے۔
محترمہ کے بڑے بیٹے نے 1966 میں مشترکہ کھاتے سے سندھ میں 325ایکڑ زمین خرید لی اور اپنے نام لگوالی۔ یہ صریحاً بھائیوں کی حق تلفی تھی اور انہوں نے احتجاج بھی کیا لیکن بڑے بیٹے نے کوئی پروا نہ کی اور تین بیٹوں کے ساتھ سندھ منتقل ہوگیا اور وہاں زمین کی دیکھ بھال کرنے لگا۔ سہولت کی خاطر اس نے چند سندھی کسانوں کو ملازم رکھ لیا اور معاملات خوش اسلوبی سے چلنے لگے۔
اس شخص کا بڑا بیٹا افتخار خوبصورت نوجوان تھا۔ اونچا لمبا صحت مند اور شہ زور ‘وہی زمینو ں کے معاملات کی نگرانی کرتا تھا اور اپنی ظاہری شخصیت اور خوشحالی کی وجہ سے پورے علاقے میں خاصی اہمیت اختیار کرگیا تھا۔سندھ میں زمیندارہ کرتے ہوئے آٹھ دس سال ہی گزرے تھے کہ ایک روز افتخار کا اپنے ایک سندھی ملازم سے جھگڑا ہوگیا افتخار ایک خاص قسم کے غرور میں مبتلا ہوگیا تھا اس نے ملازم سے توہین آمیز رویہ اختیار کیا اسے مارا گالیاں دیں نتیجہ یہ کہ اس ملازم نے موقع پاکر ایک روز پشت سے افتخار پر حملہ کیا اور اس کے سر پر کلہاڑی کا سیدھا وار کرکے کھوپڑی کے دو ٹکڑے کردیئے اور فرار ہوگیا۔اس شخص کی دنیا اندھیر ہوگئی اور وہ اتنا خوفزدہ ہوا کہ دونوں بیٹوں کے ساتھ بھاگ کر واپس پنجاب میں آگیا اور زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا کہ اسے فالج ہوگیا اور وہ ناکارہ ہوکر کئی سال تک چارپائی سے لگا رہا۔ بدقسمتی سے اس کی بیگم بھی اسی مرض میں مبتلا ہوگئی اور لمبے عرصے تک موت و حیات کی کشمکش سے دو چار رہی۔ دونوں کو بڑی مشکل سے زندگی کی قید سے رہائی ملی۔ اس شخص کے بیٹوں نے سندھ والی زمین ٹھیکے پر دے دی وہ لگان وصول کرنے کے لیے کبھی کبھی ہی وہاں جاتے تھے۔ لیکن عجیب بات یہ ہوئی وہ زمین کلر اور تھور کا شکار ہوکر نصف سے زیادہ بیکار ہوگئی پھر اس زمین ہی کے حوالے سے دونوں بھائیوں میں شدید اختلاف پیدا ہوگیا اور وہ آخری حد تک ایک دوسرے کے دشمن ہوگئے ان میں سے ایک بے اولاد تھا دوسرے کی اولاد تو تھی لیکن نالائق اور غیر ذمہ دار تھی۔ (ڈاکٹر عبدالغنی فاروق، منصورہ لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 990 reviews.