Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موسم گرما کے امراض کیلئے لسوڑہ بہت بڑی نعمت

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

اپنی لیس کے باعث سپستان امعا اور دیگر اعضا کے سوزش اور خراش کن امراض میں بھی بہت مفید ہے۔ چنانچہ آنتوں کی خراش، پیچش، گرمی کے بخار، پیاس کی شدت، سوزاک اور پیشاب کی جلن میں یہ اپنے لعاب کی مدد سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ لعاب کے باعث امعاء کے اندرونی حصہ پر استر کرتا اور خراش کن و اذیت ناک مواد کو پھسلاکر خارج کردیتا ہے۔ اس لئے مسہل ادویہ کی خراش دار تاثیر کو کم کرنے اور دافع فضلات فعل کو تقویت دینے کے لیے سپستان کو ان کے ہمراہ استعمال کرتے ہیں۔ لہسورہ بلغم، خون اور صفراء کے فساد کو اعتدال پر لاتا ہے۔ اس کی نرمی اور تری کی وجہ سے اعضاء اور طبیعت میں سکون پیدا ہو جاتا ہے جبکہ بکثرت استعمال معدہ اور جگر کے لیے رطوبت کی زیادتی کے باعث نقصان دہ ہے۔لسوڑہ کا پھل اپنے مخصوص اثرات کی وجہ سے جریان اور احتلام میں بھی بہت فائدہ مند ہے۔ چنانچہ وہ تمام افراد جن کے مادۃ الحیات میں گرمی کی زیادتی اور اس سے پیدا شدہ رقیق مادہ ہو ان کے لیے لسوڑہ بہت بڑی نعمت ہے۔ صبح نہار روزانہ پندرہ بیس یوم تک اس کے پختہ پھل کلاں دس سے پندرہ عدد تک کھا لینے سے احتلام کے موذی اور اذیت ناک مرض سے چھٹکارہ مل جاتا ہے۔ اسی طرح اگر سخت گرمی کے باعث جریان کی تکلیف ہوتو بھی لسوڑہ کے استعمال سے مفید اثرات نمایاں ہوتے ہیں۔ لسوڑہ کو منہ میں رکھ کر چوسنے سے قلاع دہن کو بھی بہت فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ خام لسوڑہ سے تیار شدہ اچار جو مزاج کے اعتبار سے چونکہ سرد ہوتا ہے اس لیے وہ صفراوی اور دموی مزاج افراد کے لیے موسم گرما میں خصوصی طور پر بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ کیمیاوی تجزیہ سے معلوم ہوا ہے کہ اس میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، گوند اور مختلف لعابی مادے پائے جاتے ہیں۔ اس کا مشہور و معروف مرکب لعوق سپستان ہے جسے امراض حلق اور سینہ میں سالہا سال سے اطباء مریضوں کے لیے استعمال کرواتے آرہے ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 831 reviews.