ایسی غیبی مدد ملی کہ میں حیران رہ گئی
میرے پیر و مرشد حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی صاحب
آپ کی خدمت میں اللہ کی بندی کا سلام عرض ہے۔
میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں کس کس طرح سے آپ کو دعائیں دوں اور کس کس طرح سے آپ کا شکر ادا کروں ۔ اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے مجھے آپ کی طرف آنے کا راستہ دکھایا اور خانقاہ عبقری مجذوبی میں آ کر میں نے روحانی سکون پایا ہے۔ جب میں آپ کے پاس آئی تھی تو چاروں طرف سے راستے بند تھے۔ آپ نے حوصلہ دیا اور اللہ کے نام پڑھنے کو دیئے یَاحَلِیمُ‘ یَاعَلِیمُ ‘یَاعَلِیُّ‘ یَاعَظِیمُ اور اس کے ساتھ ساتھ روحانی عمل کی پابندی کرنے کو بھی فرمایا۔اللہ کے ان ناموں کی برکت سے کام بننے شروع ہوئے۔ پھر آپ نے یَاعَزِیزُ‘ یَاغَالِبُ‘ یَافَاتِحُ پڑھنے کو دیئے بس پھر کیا تھا۔ ایک نصاب ‘ دو تین اور پانچ نصاب ہم دونوںمیاں بیوی نے پڑھے اور روحانی محفل کی مستقل پابندی کی، اللہ نے کرم کیا۔ بے گھر کو گھر دیا۔ ایسی غیبی مدد ہوئی کہ میں اب تک سمجھ نہیں سکی۔ یہ وہ معاملہ ‘ وہ مسئلہ تھا کہ ناممکن ممکن ہوا ۔ دور دور تک امکان نہ تھا۔ میرے سسرال والے اور میرا شوہر دین سے غافل قسم کے لوگ ہیں اور اگر ان کے ہاتھ پیسہ آ جائے تو وہ ضائع کرنے والے ہیں۔ میں روتی تھی کہ میں بے گھر ہوں ‘ تنگی ہے کب تک کرائے پر دھکے کھاﺅں گی اور اگر کہیں سے اللہ نے سبب بنایا تو یہ لوگ تو اجاڑ دیں گے لیکن میرے رب نے اپنے ناموں کی لاج رکھی اور ایسا کرم ہوا کہ میرے شوہر نے خود دلچسپی سے سارا گھر بنایا اور جو پیسے تھے انہوں نے گھر بنانے پر لگائے۔ اللہ نے اپنے ناموں کی برکت سے گھر دے دیا۔ آپ کی اجازت سے نوافل حاجت پڑھتی ہوں، سورة یٰسین‘ سورة مزمل ‘ سورة واقعہ‘ سورة ملک میرے معمولات میں ہیںاور اس کے ساتھ ساتھ روحانی محفل میری مستقل روٹین میں شامل ہے۔ آپ اللہ والے ہیں آپ دعا کریں کہ جس طرح اللہ نے مجھے گھر دیا ہے اسی طرح میرے شوہر کو اچھا روزگار دے دیں اور گھر میں رزق کی تنگی ‘ روزگار کی پریشانی دور ہو جائے۔ میں بچوں کو پڑھاتی ہوں ۔میرے شوہر جو بھی کام شروع کریں اس میں کامیابی عطا ہو۔آمین۔حکیم صاحب اللہ تعالیٰ آپ پر رحمتیں نازل کرے۔ میں آپ کیلئے دعائیں کرتی ہوں۔ آپ میرے شوہر کے حق میں دعا کریں اللہ انہیں دین کی راہ میں لائے اور انہیں روزگار عطا کرے۔ جس طرح مجھ پر پہلے کرم کیا ہے اپنے کرم کو قائم رکھے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے اور آپ کے اس سلسلے کو قائم و دائم رکھے ۔ آمین ثم آمین۔ (اللہ کی ایک بندی)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 082
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں