الف کے خواص
تمام حروف میں سب سے پہلا حرف الف ہے جو نورانی ہے اور یہی پہلا عدد اورپہلا درجہ بھی ہے جو حرف کو عناصر پر تقسیم کرتا ہے۔ اس علم میں بڑی بڑی کتابیں لکھی گئی ہیںاور اختلافات بھی لکھے گئے ہیں مگر اس امر پر سب متفق ہیں کہ الف حرف ناری ہے جس کے دوبسط ہیں۔ ایک صغیر دوسرا کبیر۔ بسط صغیر ہے ال ف اور بسط کبیرالف لام فا۔ نیز یہ حروف اول اختراع اور اول عدد اور اول ناری عنصر ہے۔ قوت الہیہ نے اس کیلئے اتوار کا دن مقرر کیا ہے کیونکہ یہی دن اس کی طبیعت اور شرف کے موافق ہے۔ حرف الف اور ہندسہ دونوں ہم شکل ہیں۔ الف کی شکل عربی شکل ہندی کی طرح ہے اور یہی عقل کا مبداءہے اور سارا رازاس کے مزاج کے ناری ہونے میں پوشیدہ ہے۔ جب اللہ تعالیٰ نے قلم کو حکم دیا کہ جو کچھ قیامت تک ہونے والا ہے، سب کا سب لوح پر لکھے تو قلم نے لکھنے سے قبل لوح پر سر رکھ دیا۔ جس سے ایک نورانی نقطہ ظاہر ہوا۔ پھر وہ نقطہ دراز ہو کرالف بن گیا۔ یہی بھید اس کے ناری ہونے کا سبب ہے۔ اسم اللہ کی ابتداءبھی اسی حرف الف سے ہے۔ جو شخص اس حرف کوسونے کی تختی یا زعفران سے رنگے ہوئے کاغذ پر اتوار کے دن شرف شمس میں لکھ کر عطر لگا کر اپنے پاس رکھے تو اس کا بخار جاتا رہے اور جو کوئی اس شخص کو دیکھے گا، اس سے خوف کرے گا اور ہر برائی سے یہ شخص محفوظ رہے گا اور صدقہ خیرات کی اس کو توفیق ہوگی اور صفت اس حرف کی یہ ہے 1110، 111 حاملہ اس شکل کو دردزہ کے وقت دیکھے تو فوراً وضعحمل ہو اور جو شخص اس کے بسطِ اول کو مثلث میں مکسر کرکے تانبے کے برتن پر لکھے اور گلاب سے دھو کر خفقان والے کو پلائے تو اس کا خفقان دور ہو ۔ گھبراہٹ ،ڈرنے والے اور رونے والے بچہ کو بھی اس کا پلانا مفید ہے اور وہ ہر آفت و بلا سے محفوظ رہے گا۔
جس شخص کو ٹھنڈک کی بیماریاں مثلاً کمر کا درد وغیرہ ہو جس کی شدت سے وہ حرکت نہ کر سکتا ہو تو اس کی دائیں ہتھیلی پر حرف (الف مثلث میں اس طرح ل ف ا )روغن۔ غار کے ساتھ ¾ طلوع آفتاب کے وقت لکھے جب کہ ابر وغیرہ اور گرد و غبار نہ ہو اور تین سطرمیں لکھے۔ ف ال اگر حرف الف کی شکل مذکور سرخ ریشم پر زعفران و گلاب سے لکھ کرکمر پرباندھے، قدرت الٰہی سے حرکت میں آسانی ہوگی اور تکلیف جاتی رہے گی اگر بسط ثانی کو 3بار لکھ کر جس کے سر میں بلغم سے درد ہو‘ باندھے تو دردفوراً زائل ہو جائےگا۔ اگر سرخ تانبے کی تختی پر لکھے اس نقش کے گرد ایک دائرہ کھینچ کر اس کے گرد ۱۱۱ الف لکھے ۔قسط اور لادن کی دھونی دے کر ریشم کے دھاگے میں باندھ کر جو کوئی استعمال کرے تو اس کی برکت سے نشہ کرنے والا نشہ چھوڑ دے گا‘عادت بد ختم ہو گی اور تمام برائیوں سے انشاءاللہ محفوظ رہے گا۔ حرف کے دیگر اسماءبھی ہیں جن کے ذریعہ دعا کی جاتی ہے ۔ جو حسب ذیل ہیں۔
اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ بِاِسمِکَ الاَعظَمِ الَّذِی قَامَت بِہِ السَّمٰوَاتِ وَالاَرضُ یَااَوَّلُ یَااٰخِرُ یَاظَاہِرُ یَابَاطِنُ یَااَزَلِیُّ یَااَبَدِیُّ الاَبَدُ یَااَمَانُ اَسئَلُکَ بِمَا اَردَعتَہ فِی حَرفِ الاَلفِ مِنَ الاِسرَارِ المَخزُونَةِ وَالاَنوَارِ المَکنُونَةِ یَاَاَللّٰہُ یَااَحَدُ اَن تُسَخِّرَ لِی مَلَائِکَتکَ الکِرَامَ خُدَّامَ ہٰذِہِ الحَرفِ الشَّرِیفِ الشَّکلِ النَّورَ اِنِّی بِالطَّاعَةِ فِیمَا اَمرُ ہُم بِہ مِمَّالَکَ فِیہِ رَضًا وَ اَنزِل عَلٰی مَلَائِکَةِ مِن مَلَائِکَتِکَ المُطِیعِینَ والرُّوحَانِیَّةَ المَرضِینَ یَتَصَرِّفُونَ بِاَمرِکَ فِی طَاعَتِی وَلَا یَعصُونَ لَکَ اَمرًا اِنَّکَ عَلٰی کُلِ شَیٍ قَدِ یر
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں