Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچھتی ہیں؟

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2009ء

(یہ صفحہ خواتین کے روز مرہ خاندانی اور ذاتی مسائل کے لیے وقف ہے۔ خواتین اپنے روز مرہ کے مشاہدات اور تجربات ضرور تحریر کریں۔ نیز صاف صاف اور صفحے کے ایک طرف مکمل لکھیں، چاہے بے ربط ہی کیوں نہ لکھیں۔ ام اوراق) گھیگوار ا کی خوبیاں مجھے بتائیے کہ گھیگواراور کنوار گندل میں کیا فرق ہے‘ اسے ہم محفوظ کر سکتے ہیں اور یہ کہاں سے ملے گا‘ کیا ہم اسے کھا سکتے ہیں؟ اس کے فائدے کیا ہیں؟(س‘ منہاس‘ خانیوال) ٭گھیگوار عام ملنے والا پودا ہے جسے آپ گملے میں لگا سکتی ہیں ‘ یہ بڑا سخت جان پودا ہے ‘ ہر موسم میں اور ہر جگہ لگ جاتا ہے۔ اس کے لمبے پتے گودے سے بھرے ہوتے ہیں‘ یہی گودا کام آتا ہے ۔ اس کی ایک موٹی شاخ لیجئے‘ صاف کر کے لمبائی کے رخ بیچ میں سے کاٹیے‘ لیس دار گودا چمچ سے علیحدہ کر لیجئے اور شاخ پھینک دیجئے۔ اس میں سے تراشتے وقت تھوڑا سا پانی نکلے تو اسے کپڑے سے صاف کر دیجئے۔ گودا کارآمد ہے۔ گھیگوار کو کنوار گندل اور ایلوویرا بھی کہتے ہیں۔ آج کل اسے بہت ساری مصنوعات میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ مثلاً شیمپو ‘ کریموں اور میک اپ کی مختلف اشیاءمیں! آپ اسے گھر میں اگا سکتی ہیں۔ کچھ لوگ اس کی موٹی شاخیں پانی میں ابال کر پانی سے سر دھوتے ہیں‘ آپ اس کی شاخ دو چار دن رکھ سکتی ہیں کیونکہ گودا تازہ ہی مفید ہے۔ جوڑوں کے درد کیلئے اس کا حلوہ بنتا ہے روزانہ ایک پتے کا گودا کھانا بھی مفید ہے۔ جسم کے سوجے ہوئے اور درد والے حصے پر گھیگوار کے تازہ پتوں کا رس لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ باورچی خانہ میں کام کرتے ہوئے ہاتھ جل جائے تو گودا لگانے سے ٹھنڈک پڑتی ہے۔ گودے کو تراش کر گوشت یا قیمے میں اچھی طرح پکاتے ہیں ۔ یہ کھانا جوڑوں کے درد اور ذیابیطس کیلئے مفیدہے۔ ایک پلیٹ قیمے کیلئے ایک موٹے پتے کا گودا کافی ہے۔ صرف گودا کاٹ کر ڈالئے‘ پتے کا پانی صاف کر دیجئے ‘ اس میں تلخی ہوتی ہے۔ سر کی خشکی میرے سر میں بے حد خشکی ہے ‘ طرح طرح کے شیمپو استعمال کئے مگر خشکی ختم نہیں ہوئی۔ تنگ آ کر آپ کو خط لکھ رہی ہوں۔ مجھے دوا نہیں بلکہ کوئی آسان سا ٹوٹکہ بتائیے جس سے خشکی دور ہو جائے۔ ( شہناز فریدی‘ پشاور) ٭ آپ دو چقندر مع پتوں کے کاٹ کر پانی میں خوب ابالیے پھر چھان کر رکھ لیجئے۔ اس پانی کو نیم گرم کر کے اچھی طرح دھو لیجئے اور ایک دو گھنٹے بعد سر دھو لیجئے۔ روزانہ لگائیے ‘ سر کی خشکی دو تین ہفتوں میں دور ہو جائے گی۔ بال بھی بڑھ کر مضبوط اور گھنے ہوں گے۔ قیمے والی مشین صفائی کیسے ممکن ہو ہم لوگ گوشت لا کر اپنی مشین میں قیمہ بناتے ہیں‘ مسئلہ یہ ہے کہ قیمہ اندر لگا رہ جاتا ہے جس سے بو آتی ہے۔ مشین کو کس طرح صاف کیا جائے تاکہ اندر کی چکنائی اور بودور ہو جائے۔ ہمارے لئے اچھا خاصا مسئلہ ہے۔ (شفیق جاوید‘ کراچی) ٭ آپ تو قیمہ بجلی سے چلنے والی مشین میں بناتے ہیں‘ جو لوگ ہاتھ والی مشین سے قیمہ نکالتے ہیں اس میں بھی زنگ لگ جاتا ہے یا گوشت کے ذرات پھنسے رہ جاتے ہیں۔ ہاتھ والی مشین کو صاف کر کے‘ کپڑے سے اچھی طرح پونچھ کر سرسوں کا تیل لگا کر رکھا جائے تو مشین خراب نہیں ہوتی اور زنگ نہیں لگتا۔ جب استعمال کریں تو کپڑے سے صاف کر لیجئے۔ برقی مشین پر قیمہ نکالنے کے بعد آپ ڈبل روٹی کے دو ٹکرے ڈال کر مشین چلائیے اس کے اندر جو چکنائی یا سوراخوں میں جما ہوا قیمہ ہو گا صاف ہو جائے گا اور بو نہیں آئے گی۔ خضاب سے آنکھوں میں جلن میں گزشتہ پانچ برس سے خضاب استعمال کر رہا ہوں۔ دو تین ماہ سے جب بھی لگاتا ہوں‘ میرا سانس بھاری ہو جاتا ہے۔ گلا بند نہیں ہوتا اور نہ ہی کھانسی ہوتی ہے‘ بس عجیب سا احساس ہوتا ہے کہ اندر کچھ ہو رہا ہے ‘ پھر میری آنکھیں سرخ ہونے لگتی ہیں۔ یہ کیفیت دو تین گھنٹے بعد دور ہو جاتی ہے۔ میں نے خضاب اپنی کہنی پر لگا کر دیکھا تھا۔ جب آدھ گھنٹے تک کچھ نہیں ہوا تو میں نے اس کا استعمال شروع کیا۔ بتائیے اس کا کیا حل ہو سکتا ہے؟ الرجی ہوتی تو کہنی پر کچھ نہ کچھ اثر ضرور ہوتا‘ اس مسئلے کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ (عبید اللہ ‘ عمان) ٭ بالوں کو سیاہ کرنے والے خضابوں میں کیمیائی مادے شامل ہوتے ہیں جن کی وجہ سے گلے کی سوزش ‘ آنکھ کی سرخی اور بالوں میں خارش ہو سکتی ہے۔ یہ مادے زیادہ عرصہ تک استعمال کئے جا سکتے ہیں تو آپ یہ پڑھ کر حیران ہوں گے کہ سرطان بھی ہو سکتا ہے۔ آپ خضاب استعمال کرنے سے پہلے یہ آزمائش کر لیجئے تھوڑا سا رنگ اپنے کان کے پچھلے حصے میں لگائیے اور اسے بالکل نہ دھوئیے ۔ دو دن بعد صاف کیجئے اور اس دوران یہ اندازہ لگائیے کہ کیا کان کے پیچھے جلن ہو رہی ہے۔ خارش یا سوزش ہے‘ سرخی نمودار ہوئی ہے اور گرمی کا احساس مسلسل ہو رہا ہے۔اگر کچھ بھی نہیں ہوا تو اس کا مطلب ہے آپ یہ خضاب استعمال کر سکتے ہیں اس سے نقصان نہیں ہوگا۔ دو دن میں جلن‘ سوزش اور سرخی پیدا ہو تو یہ خضاب بالکل استعمال نہ کیجئے یہ آپ کو تکلیف دے گا۔ کچھ لوگ بال رنگنے کیلئے مہند ی لگاتے ہیں‘ اس سے رنگ آ جاتا ہے اور نقصان نہیں ہوتا۔ آپ بھی آزما سکتے ہیں۔ جلنے سے جسم جھلس گیا میری بہن کھولتے پانی سے جل گئی‘ بارہ سال کی ہے‘ جسم پر سیاہ ‘ سرخ سلوٹیں پڑ گئیں۔ کہیں کہیں زخم بھی ہیں۔ ہم لوگ پلاسٹک سرجری نہیں کر اسکتے‘ کوئی ایسی بے ضرر دوا ہے جس سے زخم دور اور یہ سلوٹیں ختم ہو جائیں؟ بچی کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے سخت پریشان ہوں۔ (بیگم رحمان‘ اٹک) ٭ میرے پاس حال ہی میں ایک بچی کا خط آیا ہے جو آپ کی بہن کی طرح جل گئی تھی‘ شانے سے لے کر سینے کے نیچے تک کھال اکٹھی ہو گئی ۔ اس کا قد بھی نہیں بڑھ رہا اور اس کا یہاں علاج بھی نہیں ہو سکتا۔ باہر جا کر علاج کروائیں تو کئی لاکھ کا خرچہ ہے۔ واقعی بڑا پریشان کن مسئلہ ہے۔ آپ گھیگوار منگائیے ‘ اس کا ایک چمچ گودا لیجئے‘ شہدمیں ملا کر صبح و شام بچی کو کھلائیے اور یہی گودا جلے ہوئے حصوں پر صبح و شام مرہم کی طرح باقاعدگی سے لگائیے۔ علاوہ ازیں ہر دوسرے تیسرے روز رات کو بادام یا زیتون کا تیل سلوٹوں پر اچھی طرح روئی سے لگائیے تاکہ جلد نرم پڑ جائے۔ انشاءاللہ آہستہ آہستہ بہتری ہو گی۔ گھر میں گھیگوار کا پودا ضرور ہونا چاہیے۔ باورچی خانے میں کام کرتے ہوئے اگر گھی یا تیل کی چھینٹ جسم پر پڑ جائے تو فوراً گھیگوار کا گودا آہستہ آہستہ متاثرہ جگہ لگائیے ‘ چند منٹ میں درد اور جلن دور ہو جائے گی۔ اسی طرح روٹی پکاتے وقت بھاپ لگ جائے تو فوراً پسا ہوا نمک لگانے سے چھالا نہیں بنتا‘ ذرا سی احتیاط سے آپ خود کو محفوظ رکھ سکتی ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 080 reviews.