Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یادداشت بحال رکھنے کے سائنسی گر (ڈاکٹر آصف محمود جاہ)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2009ء

ماہرین صحت نے نئے جائزوں کے بعد کہا ہے کہ الزائمر کے مریض نشاستہ والی غذائیں کھانے سے گریز کریں۔ برطانیہ میں الزائمر پر تحقیق کرنے والے ایک ادارے کے ماہرین نے یہ بھی تجویز کیا ہے کہ بڑھاپے کے اس مر ض میں مبتلا افراد نمک‘ نشہ آور مشروبات‘ سگریٹ ‘ مصنوعی غذاﺅں سے بھی پرہیز کریں اور ایسی اشیاءکھائیں جن میں وٹامن اے اور سی بڑی مقدار میں پائے جائیں اور اس کے علاوہ سبز چائے کا استعمال بھی مفید ہو گا۔ واضح رہے کہ الزائمر ایک ایسا مرض ہے جس کے اسباب کے بارے میں ماہرین صحت ابھی تک نہیں جان پائے۔ تاہم ان کی رائے ہے کہ مختلف عناصر اس کی وجہ بنتے ہیں جن میں عمر کا بڑھ جانا سب سے زیادہ کردار ادا کرتا ہے۔ بلند فشار خون‘ تمباکو نوشی کے عادی اور کولیسٹرول کی زیادہ مقدار رکھنے والوں کو اس مرض کیلئے زرخیز زمین شمار کیا جاتا ہے۔ سر میں لگنے والی چوٹ سے بھی بڑھاپے میں الزائمر کا مرض لاحق ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ الزائمر کا مرض ایک ارتقائی عمل ہے جس میں مریض دھیرے دھیرے یادداشت کھونے لگتا ہے۔ تاہم بھولنے کی عادت میں مبتلا افراد الزائمر کے مریض نہیں ہوسکتے۔ آغاز میں مریض اپنے روزمرہ معمولات بھولنے لگتے ہیں۔ اس دوران مقامات‘ چیزوں اور لوگوں کے نام بھی اس کے ذہن سے محو ہونے لگتے ہیں۔ مریض میں قوت فیصلہ کمزور پڑنے لگتی ہے اور وہ زندگی میں کسی بھی قسم کی تبدیلی میں مزاحمت کی قوت بھی کھونے لگتے ہیں۔ دوسرے درجے کے الزائمر میں مریض کے طرزِ عمل میں تبدیلیاں رونما ہونے لگتی ہیں اور وہ اپنے آس پاس والوں پر چوری کے الزامات عائد کرنے لگتے ہیں اور دن کے اوقات میں ان کی نیند بڑھ جاتی ہے لیکن راتوں کو جاگنا ان کی زندگی میں در آتا ہے۔ ایسے افراد کو اپنی فکر منظم رکھنے میں بھی مشکل پیش آتی ہے اور اکثر ایک ہی بات دہراتے چلے جاتے ہیں۔ الزائمر کے آخری درجے میں ایسے افراد کو انتہائی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے کیوںکہ وہ اکثر بیٹھے بیٹھے چیخنے چلانے لگتے ہیں اور اپنی پہچان تک بھول جاتے ہیں۔ ایسی حالت میں ان کی کھانے کی عادات میں بھی خطرناک تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 066 reviews.