Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بلڈپریشر سے نجات

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2009ء

یہ سال 2003ءکے موسم گرما کی بات ہے۔ میں اتوار کی چھٹی گھر گزارنے کے بعد گورنمنٹ سیڈفارم احسان پور جا رہا تھا۔ جہانیاں سے ملتان کی ویگن پر سوار ہوا۔ بالکل تندرست تھا۔ ملتان پہنچ کر اچانک میرا بلڈپریشر کم ہو گیا۔ مجھے پتہ نہیں چل رہا تھا کہ اچانک کیا ہوا۔ آنکھیں کھل نہیں رہی تھیں۔ میں کوٹ ادو جانے کیلئے ویگن سٹینڈ پر جا کر تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ چارپائی پر لیٹا رہا اور سوچتا رہا کہ واپس گھر جاﺅں یا آگے جاﺅں۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ بعد میں کوٹ ادو والی ویگن پر بیٹھ گیا اور پھر وہاں سے احسان پور پہنچا۔ میرے دفتر کے ساتھ بنیادی مرکز صحت ہے۔ وہاں سے اپنا بلڈ پریشر چیک کروایا جو کہ 60/80 تھا۔ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق خوراک اور میڈیسن استعمال کی۔ صبح شام بلڈ پریشر بھی چیک کرواتا رہا مگر تین روز تک کوئی افاقہ نہ ہوا۔ چوتھے روز نماز عصر ادا کرنے کے بعد میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک مجھے خیال آیا کہ میں اپنے مرشد سے رابطہ کر کے بتاﺅں۔ میں نے لاہور فون کر کے حکیم صاحب سے عرض کی تو انہوں نے فرمایا کہ آپ باوضو ہیں۔ میں نے عرض کی کہ ابھی نماز عصر ادا کر کے آیا ہوں اور باوضو ہوں۔ تو حکیم صاحب نے فرمایا کہ قرآن کریم کی آخری دو سورتیں سورة فلق اور سورة الناس تین تین مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرو اور دس منٹ بعد مجھے بتانا۔ میں نے وہیں بیٹھے بیٹھے یہ عمل کیا تو ایسے محسوس ہوا کہ میرے سر سے آگ کا گولہ نکل کر اوپر کو جا رہا ہے۔ دو تین منٹ تک یہی کیفیت رہی۔ اس کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ میری طبیعت ٹھیک ہوگئی ہے۔ میں نے دوبارہ ڈسپنسر کو بلوایا جو ابھی ایک گھنٹہ پہلے میرا بی پی چیک کر کے گیا تھا۔ دوبارہ اس نے چیک کیا تو بالکل نارمل تھا۔ وہ پوچھنے لگا کہ تین دن سے تو بالکل ایک جیسا تھا۔ اچانک کیا استعمال کیا ہے کہ بی پی نارمل ہو گیا۔ میں نے ان کو وہ عمل بتایا تو وہ تمام حیران رہ گئے اور بہت خوش ہوئے۔ بحوالہ ”مجھے شفا کیسے ملی“ اور وظائف اولیائ‘ لاعلاج روحانی اور جسمانی بیماریوںمیں مبتلا اس کتاب کا مطالعہ کریں۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 065 reviews.