میں نے عبقری میں محترم سبحان اللہ صاحب کا دیا ہوا یہ وظیفہ پڑھا۔ ” اول و آخر تین بار درود شریف‘ ایک مرتبہ سورة فاتحہ اور تین مرتبہ سورہ اخلاص“ اس وظیفہ کا ذکر حکیم صاحب نے ایک دفعہ اپنے درس میں بھی فرمایا تھا ۔ عبقری میں پڑھنے سے اور حکیم صاحب کے بتانے پر میں نے یہ وظیفہ کئی دفعہ آزمایا ہے اور مجھے اس سے بہت فیض ہوا۔ یہ وظیفہ پڑھنے سے میں نے جو بھی دعائیں مانگیں، الحمد للہ وہ فوراً قبول ہوئیں۔ ایک دفعہ میری فیس کابندوبست نہیں ہو رہا تھا اور ہم بہت پریشان تھے۔ میری والدہ نے کہا کہ یہ وظیفہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگو چنانچہ میں نے ایسا ہی کیا تو اللہ تعالیٰ کی مدد سے پیسوں کا بندوبست فوراً ہو گیا۔
میں نے اپنے امتحانوں میں بھی یہی وظیفہ پڑھا اور اللہ تعالیٰ سے غیبی مدد کی۔ دعا مانگی یقین مانیے کہ مجھے پیپر کے دوران ایسا لگا جیسے میری واقعی ہی اللہ تعالیٰ غیبی مدد کر رہے ہیں اور میرا رزلٹ بہت اچھا آیا۔ اس کے بعد میرا یقین اور زیادہ پختہ ہو گیا ۔ میں نے اپنی جن دوستوں کو اس وظےفے کا بتایا انہوں نے بھی اس کو پڑھا اور فیض پایا۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 062
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں