حضرت حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ کتے میں دس بڑی بڑی خصلتیں موجود ہیں۔
1۔ و ہ بھوکا رہتا ہے، یہ آداب صالحین میں سے ہے۔
2۔تھوڑی چیز پر قناعت کرتا ہے، یہ علامت صابرین میں سے ہے۔
3۔ اس کا کوئی مکان نہیں ہوتا یہ علامت متوکلین میں سے ہے۔
4۔ وہ رات کو بہت کم سوتا ہے، یہ صفت شب بیداراں اور علامت محسنین میں سے ہے۔
5 ۔ جب مرتا ہے تو کوئی میراث نہیں چھوڑتا، یہ صفت زاھدین میں سے ہے۔
6۔ یہ اپنے مالک کو نہیں چھوڑتا اگرچہ وہ اس پر جفا کرے، اس کو مارے ۔ یہ صفت مریدین صادقین میں سے ہے۔
7۔ ادنیٰ جگہ پر راضی رہتا ہے، یہ علامت متواصفین میں سے ہے۔
8۔ اس کی رہائش پر کوئی غالب ہو جاتا ہے تو وہ اسے چھوڑ دیتا ہے اور دوسری جگہ چلا جاتا ہے، یہ علامت راضین میں سے ہے۔
9۔ اس کو ماریں، پھر ٹکرا ڈالیں تو فوراً آجاتا ہے یعنی مار کا کینہ نہیں رکھتا، یہ علامت خاشعین میں سے ہے۔
10۔ کھانا سامنے رکھا ہوتا ہے، دور بیٹھا ہوا تکتا ہے، یہ علامت مساکین میں سے ہے اور جب کسی مکان سے کوچ کر جاتا ہے تو پھر اس کی طرف التفات نہیں کرتا یہ علامت مخرونین سے ہے۔
محتر م قارئین! کتا اگرچہ نجس العین جانور ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اسے جن عظیم خصلتوں سے مالا مال کیا ہے اگر یہ خصلتیں کوئی انسان ،کوئی معاشرہ، کوئی سوسائٹی اختیار کرے تو اخلاق سے گرا ہوا انسان، بااخلاق اور گندے ماحول سے بھرپور معاشرہ اور سوسائٹی ایک قابل رشک ہمدرد اور لائق تحسین معاشرہ اور سوسائٹی کی شکل اختیار کر سکتا ہے ۔ ملک عزیز میں بد امنی اور خراب حالات ان عظیم خصلتوں کو چھوڑنے کی وجہ سے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو جسمانی ‘ روحانی امراض سے محفوظ رکھے۔ آمین۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 059
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں