محترم حکیم صاحب ! آپ کے حکم کی بجا آوری کرتے ہوئے اپنے دو آزمودہ عمل تحریر کر رہا ہوں میں نے جن کو بھی یہ عمل دیا ان کو اس عمل سے مستفیض پایا۔
1۔ اگر کوئی عامل صبح سویرے بیدار ہو کر پاک صاف ہو کر فجر کی اذان سے پہلے 19 مرتبہ سورہ لہب پڑھ کرجس شخص کا تصور کر کے دم کرے گا انشاءاللہ 21 دن میں وہ شخص شراب ‘ زنا‘ چرس اور عادت بد سے چھٹکارا پائے گا۔
2۔ ان برائیوں کا عادی شخص جب رات گہری نیند سو جائے تو اس کے قریب سرہانے کی طرف کھڑے ہوکر سورة المائدہ کی آیت 90
یَااَیُّھَاالَّذِینَ اٰمَنُوا اِنَّمَا الخَمرُ وَالمَیسِرُوَا لاَنصَابُ وَالاَزلَامُ رِجس مِّن عَمَلِ الشَّیطٰنِ فاَجتَنِبُوہُ لَعَلَّکُم تُفلِحُونَ(المائدہ:90)
ایک مرتبہ اتنی آواز سے پڑھیں کہ سونے والے کی نیند خراب نہ ہو۔ چالیس روز کے اس عمل سے انشاءاللہ عادت بد سے نجات مل جاتی ہے اور اس کے ساتھ دن رات میں جب بھی اور جتنی مرتبہ پانی پئیں اس پر تین مرتبہ”قُلنَا یٰنَارُ کُونِی بَردًا وَّسَلَاماً“۔ (الانبیائ:69) پڑھ کر دم کر کے پئیں۔
نشے کی ضمن میں نشے کی عادت سے نجات کیلئے یہ طبی ٹوٹکہ بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے ‘ جئی کا چھلکا اتار دیں اور اسے اوکھلی میں کوٹ کر صبح دوپہر اور شام دس دس گرام پانی میں جوش دے کر پئیں آپ کی دعاﺅں کا طلب گار
(سید نور عالم شاہ شویکی شریف )
دردِ سر دور کرنے کے عملیات
1۔ ماہنامہ عبقری کے قارئین کی خدمت میں سر درد اور ہر مرض کی شفاءکیلئے اپنے استاد محترم کا دیا ہوا ایک نادر و نایاب عمل پیش کر رہا ہوں۔ انشاءاللہ جس سے کامیابی یقینی ہے۔ اول وضو کریں پھر دو رکعت نماز حاجت برائے کامیابی عمل پڑھیں۔ بعد از نماز ایک سو ایک مرتبہ الحمد شریف اسی طرح پڑھیں کہ الحمد شریف سے پہلے ہر بار تین مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھیں۔ عمل کے شروع اور آخر میں گیارہ‘ گیارہ مرتبہ درود شریف بھی پڑھیں۔ پھر مریض پر دم کریں اور پانی پر دم کر کے وہ پانی مریض کو پلائیں۔
قارئین! اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ دورانِ عمل کسی سے بات چیت نہ کریں۔ لباس و جگہ پاک صاف ہو۔
انشاءاللہ تعالیٰ اگر مریض کے مقدر میں شفاءہے تو عمل مکمل ہو گا ورنہ عمل مکمل نہ ہوگا۔ جب عمل کامیابی سے ہو جائے تو پھر بعدہ عمل حسب توفیق صدقہ دیں یہ ضروری ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جو بھی یہ عمل کرے اسے کامیاب کر کے ہر بیمار کو شفائے کامل عطا فرمائے ۔ آمین
2۔ قارئین کرام! اس عمل کے کرنے سے چاہے جتنا بھی پرانا سردرد ہو انشاءاللہ ختم ہو جائے گا ۔جو لوگ سر درد کے علاج کروا کروا کے تھک گئے ہیں اور آرام نہیں آ رہا‘ وہ یہ عمل کریں ۔انشاءاللہ تعالیٰ شفاءحاصل ہو گی۔ عمل یہ ہے۔ اول وضو کریں پھر دو رکعت نماز حاجت برائے کامیابی عمل پڑھیں۔ سلام کے بعد اکتالیس (41) مرتبہ سورہ الحمد شریف پڑھیں۔ الحمد بسم اللہ شریف کے ساتھ پڑھنی ہے۔ عمل کے اول و آخر میں گیارہ‘ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اور پھر پانی پر تین بار پھونک ماریں اور وہ پانی سردرد کے مریض کو پلائیں۔ عمل مکمل کرنے کے بعد حسب توفیق صدقہ دیں، جو ضروری ہے۔
(سید بشیر علی حیدر‘ ضلع بھکر)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 056
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں