جوہر شفائے مدینہ
1۔ گزشتہ سال سردیوں کی آمد پر مجھے نزلہ ‘ کھانسی اور بخار ہو گیا۔ مختلف ڈاکٹرز سے چیک اپ کے بعد علاج کروایا‘ بخار تو اتر گیا مگر کھانسی بدستور آتی رہی بلکہ بلغم بہت زیادہ آنے لگی اور بدبو دار بلغم شروع ہو گئی۔ کئی دفعہ رات کو لیٹے لیٹے سانس لینے میں دشواری ہوتی تو اٹھ کر بیٹھ جاتا۔ میں سوچنے لگا کہ شاید مجھے ٹی بی ہو گئی ہے۔ فیصل ہسپتال ملتان سے چیک اپ کروایا تو ڈاکٹر صاحب نے تسلی دی کہ صرف بلغمی کھانسی ہے اور کوئی شکایت نہیں۔ انہوں نے بھی نسخہ دیا مگر وہ بھی کچھ زیادہ کار گر نہ ہوا۔ ایک دن اچانک بیٹھے بیٹھے خیال آیا کہ جوہر شفائے مدینہ تو گھر میں موجود ہے کیوں نہ اس کا قہوہ بنا کر پیوں۔ حسب ترکیب قہوہ بنایا اور چند گھونٹ پئے‘ صرف تین دفعہ پینے سے میری کھانسی اور نزلہ ختم ہو گیا اس کے بعد جب بھی مجھے کھانسی وغیرہ کی شکایت ہوتی ہے تو فوراً قہوہ پیتا ہوں ۔ چند دن میں اس کو پانی کے ساتھ لیتا رہا تو میرا معدے کا نظام بھی درست ہو گیا۔
2۔ میں ایک سرکاری ادارے میں ملازم ہوں‘ وہاں میرا ڈرائیور آئے دن بیمار رہتا تھا۔ ایک دن اس نے بتایا کہ مجھے معدے کی تکلیف ہے‘ گیس بھر جاتی ہے اور اپھارا ہو جاتا ہے۔ معدے میں درد شروع ہو جاتی ہے‘ علاج کروا کر تھک گیا ہوں مگر مستقل فائدہ نہیں ہوتا۔ میرے پاس دفتر میں ایک ڈبی جوہر شفائے مدینہ کی پڑی ہوئی تھی۔ وہ میں نے اٹھا کر اس کو دی اور کہا کہ ابھی سے شروع کرو۔ دن میں تین دفعہ ضرور استعمال کرو۔ ایک ڈبی کے استعمال سے اس نے بھی مرض سے شفاءپائی اور اب وہ دوسروں کو دینے کیلئے مستقل اپنے پاس جوہر شفائے مدینہ کی ڈبیا رکھتا ہے۔
3۔ ہمار ے ادارے میں ایک ایڈمن آفیسر صاحب ہیں۔ ایک دن دفتر میں بیٹھے بیٹھے کہنے لگے کہ میری اہلیہ بیمار ہے‘ پیٹ میں درد ہے ‘ کئی سال پہلے بھی ہوا تھا‘ علاج سے ٹھیک ہو گیا۔ اب دوبارہ شروع ہوا ہے‘ چیک اپ اور ادویات پر غالباً دو ہزار روپے خرچ ہو گئے ہیں۔ ابھی افاقہ ہوتا ہے یا نہیں، اللہ کو معلوم ہے۔ میں نے انہیں کہا کہ اگر میں آپ کو کوئی چیزدوں تو استعمال کر لو گے۔ انشاءاللہ بہت جلد افاقہ ہو گا۔ میں نے ایک ڈبی جوہر شفائے مدینہ کی انہیں دیدی۔ انہوں نے درج شدہ ترکیب سے استعمال کی‘ اللہ نے شفاءدی۔ پھر انہوں نے بتایا کہ میری اہلیہ کہتی ہیں کہ میرے تو کئی پرانے مرض بھی اس سے ختم ہو گئے ہیں۔ ایک ڈبی اور لا کردو۔ دوسری کے بعد تیسری ڈبی کی خواہش کی کہ اب تو یہ گھر میں ہمیشہ رکھنے والی چیز ہے۔
4۔ ہمارا ایک اور ملازم جو کہ سیکنڈ ٹائم ایک ہسپتال میں ملازمت بھی کرتا ہے‘ اس نے جب دفتر سے اس دوائی کا تذکرہ سنا تو کہنے لگا کہ میں بھی انگریزی ادویات کھا کھا کر تھک گیا ہوں، مجھے بھی وہ ڈبیا منگوا کر دیں۔ لگاتار دو ڈبیاں استعمال کرنے کے بعد وہ بھی بہت خوش ہے اور احتیاطاً گھر میں منگوا کر رکھی ہوئی ہے۔
5۔ ہمارے ایک دوست کے بھائی انگلینڈ میں رہتے ہیں جب بھی ان کی خیریت پوچھتے تو پتہ چلتا کہ موصوف معدے کے عارضے میںمبتلا ہیں۔ وہ کہتا کہ میری کمائی کا ایک معقول حصہ ڈاکٹر کو صرف معدے کے علاج کیلئے دینا پڑتا ہے۔ کوئی معدے کا السر بتاتا ہے تو کوئی دوسری چیز۔ اس کو دو ڈبیاں بھجوائی گئیں کہ استعمال کر کے دیکھو اگر افاقہ ہوا تو اور بھیج دیں گے۔ ایک ماہ بعد اس کا فون آیا کہ بھائی درجن بھر ڈبیاں اور بھیجو میری تو ڈاکٹروں سے جان چھوٹ گئی ہے۔ الحمد للہ وہ اب صحت مند ہیں۔
6۔ میرے ایک اور دوست، وہ بھی سرکاری ملازم تھے۔ انہیں نزلہ‘ کھانسی نے اتنا تنگ کیا کہ ایک دن کہنے لگے اب تو سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ میں نے انہیں بھی یہی قہوہ پینے کا مشورہ دیا۔ دو دن بعد دوبارہ ملاقات ہوئی تو فرمانے لگے کہ اس دوائی نے تو جادو اثر کیا۔ دو دن پینے سے میرا مسئلہ حل ہو گیا۔ اب تو روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک ہیں۔ کہہ رہے تھے کہ وہ ڈبیا تو ضرور ساتھ لے جاﺅں گا کیونکہ موسم کی تبدیلی سے پھر گڑ بڑ ہو سکتی ہے۔
7۔ ابھی چند دن پہلے کی بات ہے ‘ ایک سال کی چھوٹی سی بچی کو قے اور دست لگے ہوئے تھے۔ بلغم بھی بہت تھی‘ دوائیاں استعمال کر کر کے تھک گئے۔ قے نہیں رکتی تھی‘ میں نے جوہر شفائے مدینہ کا قہوہ بنا کر بچی کو چمچ سے پلانے کامشورہ دیا ‘ دو تین دفعہ پلانے سے قے وغیرہ رک گئیں اور بچی کو سکون محسوس ہونے لگا۔
8۔ ہمارے ایک اور بزرگ ہیں‘ مسجد میں نماز پڑھنے آتے تو کھانسی سے برا حال ہو جاتا۔ کئی دن ان کی یہی کیفیت رہی‘ میں نے ان کے بیٹے سے عرض کی کہ چوہدری صاحب کو جوہر شفائے مدینہ کا قہوہ بنا کر پلاﺅ۔ انشاءاللہ جلد شفاءملے گی۔ میرے پاس ایک زائد ڈبیا پڑی تھی وہ لے گئے اور پلانا شروع کیا ۔ ان کے والد صاحب کو بھی اس سے افاقہ ہوا۔ چونکہ ماہنامہ عبقری کے مستقل قاری ہیں ‘ اس میں انہوں نے دیگر فوائد پڑھے تو ایک رات کو عشاءکے بعد تشریف لائے اور کہا کہ مجھے ایک ڈبیا اور دو۔ وہ تو ابا جی نے اپنی الماری میں رکھ لی ہے اور روزانہ استعمال کرتے ہیں۔
اکسیر البدن
1۔ میں نے ماہنامہ عبقری میں اکسیر البدن کے فوائد پڑھے تو اس کو استعمال کرنا شروع کیا‘ سارا دن کام کاج سے بہت زیادہ تھکاوٹ ہو جاتی تھی۔ پنڈلیوں میں درد رہتی‘ پورے جسم میں عجیب کیفیت ہوتی‘ اس کے استعمال سے چند دنوںمیں میری تھکاوٹ وغیرہ ختم ہو گئی اور پنڈلیوں کا درد بھی جاتا رہا۔ اب میں اس کا استعمال باقاعدگی سے صبح وشام کرتا ہوںتو کبھی تھکاوٹ وغیرہ محسوس نہیں ہوئی بلکہ مجھے اس کا ایک اضافی فائدہ یہ ہوا کہ مجھے ایک پرانا ناسور تھا‘ اس کے باقاعدہ استعمال سے وہ بھی ختم ہو گیا۔
2۔رمضان المبارک کے بعد ہماری مسجد کے منتظم ( محمد اشرف) ایک بوڑھے بزرگ آدمی ہیں۔ انہوں نے مسجد میں آنا کم کر دیا اور اگر مسجد میں آتے بھی تو بیٹھ کر نماز پڑھتے ‘ کہنے لگے کہ ٹانگوں میں درد رہتا ہے۔ تھکاوٹ بہت رہتی ہے۔ میں نے مسجد میں بیٹھے ہوئے انہیں کہا کہ اگر میں آپ کو دیسی گولیاں دوں تو استعمال کرو گے، کہنے لگے ضرور۔ میں نے انہیں آدھی ڈبیا گولیاں دیں۔ چار پانچ دن کھانے کے بعد فرمانے لگے کہ میری درد اور تھکاوٹ ختم ہو گئی ہے۔ مجھے اور گولیاں منگوا کر دیں۔ اب باقاعدگی سے کھا رہے ہیں اور مسجد میں باقاعدگی سے آتے ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 053
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں