Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خدارا کل کا انتظار نہ کیجئے! ابھی اٹھیے اور کرگزرئیے

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

اگر عبقری میں کچھ لکھنا ہے اپنے تجربات بتانے ہیں تو کل کا انتظار نہ کریں‘ یہ محدود مدت آفر ہے کیا پتہ آپ کل ہوں نہ ہوں۔ بہت سارے حکماء ڈاکٹر حضرات اس آس پر چلے گئے کہ کل اپنا علم ٹرانسفر کردیں گے لیکن آنےسے پہلے ہی محدود مدت ختم ہوگئی اور آج ان کا نام لیوا بھی کوئی نہیں اور جن کو سمجھ آگئی کہ یہ ایک محدود مدت آفر ہےوہ اپنا علم ٹرانسفر کرگئے‘ اپنے تجربات بتاگئے اور آج دنیا ان کو سنہرے حروف سےیاد کرتی ہے میں اکثر سوچتا ہوں کہ ایکسرے کتنی چھوٹی سی چیز ہے لیکن اس کا ایجاد کنندہ اگر اس علم کو اپنے پاس یا اپنی نسل تک محدود رکھتا تو آج کوئی اس کوجاننے والا نہ ہوتا ایک چھوٹے سے حادثہ سے لے کر ایک بڑے سانحہ تک اگر کسی چیز کا سب سے پہلے نام لیا جاتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ ایکسرے کروالیں تاکہ صحیح طور پر تشخیص ہوسکے اور پھر صحیح تشخیص ہونے پر اس سے علاج کیا جاتا ہے تو کیا اس پر اس شخص کو کوئی اجر نہ ملتا ہوگا جو روزانہ
نجانے کتنی بار انسانیت کو بچاتا ہے اگر کسی نے ایک شخص کی جان بچالی تو گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچالی۔ یہ صرف علم بتانے تک نہیں کوئی بھی نیک کام کرنا ہے تو محدود مدت میں فوراً کرلیں حتیٰ کہ ایک درخت‘ ایک پودا ہی لگانا ہے تو کل کا انتظار نہ کریں فوراً نیکی کرڈالیں کیونکہ آپ کے لگائے پودے سے کسی نہ کسی کو فائدہ پہنچےگا تو ہی آپ کو اجرملے گا ضرور ایسا کچھ کریں جو آپ کیلئے آپ کی اولاد کیلئے آپ کے والدین کیلئےصدقہ جاریہ ہو‘ اس صدقہ جاریہ کی ہمیں ضرورت ہے کیونکہ یہ وہ چیز ہے جس سے حاصل ہونے والا فائدہ ہمیں زندگی میں اور زندگی کے بعد بھی ملتا رہے گا۔ کسی مسجد میں پنکھا لگوادیں‘ کوئی چھوٹی سی مسجد‘ پانی کا کولر‘ نلکا یا کنواں آپ کی نسلوں کو بھی ثواب ملتا رہے گا۔ بس آپ سےالتماس ہے کہ اس محدود مدت آفر سے فائدہ اٹھالیں۔ آپ کے پاس وقت کم ہے جتنا جلد فائدہ اٹھالیں آپ کیلئے بہتر ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 512 reviews.