اللہ جل جلالہ کا خوف
یہ دنیا اور اس کی رونق ہمیشہ اسی طرح نہیں رہے گی ایک دن اسے فنا ہونا ہے۔ جو کچھ بھی اعمال کر رہے ہیں اس کا ریکارڈ تیار کیا جا رہا ہے۔ ان اعمال کے لکھنے پر دو فرشتے مقرر ہیں۔ روز قیامت یہ اعمال نامے ہر ایک کو دے دیئے جائیں گے۔ انہی اعمال کی بدولت‘ جنت یا جہنم کا فیصلہ ہوگا۔ یہ زندگی ایک بار ملی ہے، اسے غنیمت جانیں۔ اپنے خالقِ حقیقی کو راضی کر لیں ۔ اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے احکامات پر زندگی گزار لیں۔ سابقہ گناہوں سے سچی توبہ کریں ۔
آج تو پیارے رب العلمین ندامت کے ایک آنسو پر ہماری بخشش کر رہے ہیں۔ سنا ہے کہ بند ہ جب تنہائی میں آسمان کی طرف منہ کرکے تین بار کہہ دے ۔ اے میرے اللہ! میرے گناہ معاف کر دیں آپ کے سواکوئی معاف نہیں کر سکتا تو اللہ جل شانہ ¾ مسکرا کر اس بندے کے گناہ معاف کر دیتے ہیں۔ کل قیامت کے دن رو رو کر دریا بھی بہا دیں گے تو معافی نہیں ملے گی۔
اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ وہ اس کی معرفت حاصل کرے۔ اس کی عبادت کرے ۔ حضرت ابو سلمان درانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں دنیا اور آخرت کی ہر خیر کی بات اللہ عز و جل کا خوف ہے اور ہر وہ دل جس میں خوف خدا نہیں وہ دل تباہ ہے۔
اللہ جل شانہ سے اتنا خوف کرنا واجب ہے جس سے فرائض کی ادائیگی اور حرام اشیاءسے پرہیز حاصل ہو ۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 051
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں