سٹاک میں پڑا مال بک گیا: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ پڑھتے دو سال ہوگئے ہیں‘ درس بھی سنتا ہوں‘ میرا پیشہ تجارت ہے‘ میں چائنہ سے مال امپورٹ کرکے پاکستان کی مارکیٹوں میں بیچتا ہوں‘گزشتہ تین ماہ پہلے چائنہ سے مال لایا‘ پہلے ایک ماہ کے اندر مال نکل جاتا تھا مگر اس مرتبہ تین ماہ گزر گئے مال نہیں نکل رہا تھا‘ میں یہ نیت کرکے میرا مال نکل جائے‘ اسم اعظم کے روحانی دم میں آیا‘ دم کروایا‘ دل میں دعا کی۔اسی ہفتے ایک ہی پارٹی نے تمام مال اٹھالیا اور رقم بھی نقد ادا کی۔ (عبدالحسیب‘ لاہور)
بدنظری کی عادت ختم: مجھے بدنظری کی بہت گھٹیا عادت پڑگئی تھی‘ کسی بھی لڑکی یا خاتون کو دیکھتا تو جب تک سر سے لے کر پاؤں تک غور سے دیکھ نہ لیتا مجھے چین نہ ملتا‘ بے شمار مرتبہ خود کو روکا بھی مگر روک نہ پاتا‘ مجھے ایک عجب سرور ملتا‘ درس میں آنا شروع ہوا‘ یہاں سے اسم اعظم کے دم کے متعلق معلوم ہوا‘ اسی ماہ لاہور جاکردم کروایا‘ نجانے کونسی طاقت ہمراہ آگئی‘ اب کوئی لڑکی یا خاتون سامنے آتی ہے تو چہرہ خودبخود دوسری طرف مڑجاتا ہے۔ (اویس‘ ملتان)
سردرد ختم: گزشتہ آٹھ سال سے آدھے سر کے درد میں مبتلا تھی‘ اسم اعظم کے سات دم کروائے میرا سردرد چار ماہ ہوگئے بالکل ختم ہوچکا ہے۔ (شازیہ‘ مریدکے)
مکان کرائے پر چڑھ گیا:
وزن پڑنا ختم ہوا: ر
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں