قابل احترام حکیم صاحب ! پندرہ دن پہلے منگل کو درس پر نہ پہنچ پانے کی صورت میں سارا دن پریشان رہی تو رات کو خواب میں دیکھتی ہوں کہ ہم سب آپ کے پاس خانقاہ پرہیں اور آپ فرماتے ہیں کہ آپ لوگ میرے پاس سات بجے آئیں‘ رش بہت زیادہ ہے۔ ساتھ کمرہ ہوتا ہے، وہاں جاتے ہیں تو ایک آپ کا خادم وہاں پر کچھ چیزیں لوگوں کو دے رہا ہے ‘ دو خواتین کو نئی چپل‘ باقی کچھ کیلے ہیں۔ میری بیٹی کہتی ہے کہ بھائی ہمیں کھجوریں دیں۔ ہم لوگ کھجوریںلیتے ہیں۔ اور ساتھ ہی میں کہتی ہوں کہ چلو حضرت صاحب کے پاس چلتے ہیں، میں نے تو سارا وقت وہاں حضرت صاحب کے درس میں لگانا ہے۔ہم وہاں آتے ہیں۔ آپ کھانا تناول فرما رہے ہوتے ہیں۔ کمرے کے قالین پر سفید رنگ کی کچھ چیزلگی ہوتی ہے میں اس کو جلدی سے صاف کرتی ہوں۔ اتنے میں آپ کھانے کے برتن لے کر جا رہے ہوتے ہیں۔ پھر میں دیکھتی ہوں کہ مجھے آپ کی طرف سے ایک بوتل پانی اور ایک پلیٹ کھیر ملتی ہے۔ میں اونچی جگہ پر بیٹھ کر وضو کرتی ہوں‘ پھر بوتل والا پانی پینے لگتی ہوں تو اس میں خوشبو اتنی زیادہ ہوتی ہے اور وہ کیا ہے الفاظ میں بتا نہیں سکتی۔ خواب میں ہی محسوس ہوتا ہے جیسے یہ جنت کا پانی ہے۔ پانی کے آخری گھونٹ میں کچھ ذرات ہوتے ہیں۔ وہ میں چباتی ہوں۔ پیچھے حضرت صاحب بیٹھے ہوتے ہیں مجھے آواز دے کر کہتے ہیں کہ یہ پانی نعمت ہے اس کو سارا پی لو اس کو گرنے نہ دو ۔ میں دل میں کہتی ہوں کہ اگر ایک ذرہ بھی گرے تو میں ساری زندگی یہیں بیٹھ کر اس کو ڈھونڈوں جب تک نہ ملے تب تک نہ اٹھوں اور پھر خوشی سے روتی ہوں۔ میں کبھی اس کی اہل نہ تھی۔ یا اللہ تیرا اتنا کرم‘ تیرا احسان ‘ تیرا شکر‘ تیری عطائ‘ میری آنکھ کھلتی ہے تو مو ¿ذن اللہ اکبر کہتا ہے اور مجھے محسوس ہوتا ہے جیسے واقعی میں نے ابھی کچھ کھایا ہے۔ حضرت صاحب دعا فرمائیں کہ پروردگار ہمیں ذکر کرنے کا سلیقہ عطا کر دے اور حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک ایک سنت کو ہم اپنانے اور سجانے والے بن جائیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 048
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں