محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج عبقری رسالہ میں دو آزمودہ مشاہدات لیکر حاضر ہوئی ہوں۔ ایک نسخہ میرا آزمودہ ہے جبکہ ایک میری بھابی کا آزمودہ ہے۔پہلےمیرا آزمودہ نسخہ ملاحظہ فرمائیں۔ ھوالشافی: ایک چھٹانک چھوٹی ہریڑ کے چار حصے کرلیں اور جب ماہواری آئے تو پہلے چار دن نہار منہ ایک کلو پانی میں ایک حصہ پکا کر ایک کپ رہ جائے تو آگے پیچھے درود شریف پڑھ کر دعا مانگ کر پہلے چار دن پی لیں۔ ان شاء اللہ اگلے ماہ ہی امید سے ہوجائےگی۔ اگر اگلے ماہ امید نہ لگے تو پھر اگلی ماہواری پر اسی طرح پہلے چار دن پی لیں۔ امید ہے ان شاء اللہ تیسری مرتبہ ناامیدی نہ ہوگی۔ میرا اپنا آزمودہ ہے۔
بوڑھی خاتون پانی پینے آئی‘ ٹوٹکہ دےگئی اور بے اولادی ختم: سونف کی جڑ سوکھی ہوئی پنساری کی دکان سے آسانی سے مل جائے گی۔ سونف کی جڑ لے کر اسی طرح رات کو بھگودیں ایک کلو پانی لیں اورماہواری کے پہلے چار پانچ دن استعمال کریں‘ ایک کلو پانی میں پکا کر ایک کپ رہ جائے تو پی لیں اور اگر اس مہینے امید نہ ہو تو دوسرے مہینے اسی طرح پانی پکا کر پی لیں۔ ان شاء اللہ امید ہوجائے گی۔ آزمودہ ہے۔ میری اپنی بھابھی کو 40 سال ہوگئے تھے‘ اولاد سے محرومی تھی‘ کوئی بڑی بی ان کے گھر پانی پینے کیلئے آگئی اور اس نے یہ نسخہ بتایا‘ فوراً اللہ کے حکم سے امید ہوگئی۔ جسے ڈاکٹرز نے بانجھ قرار دے دیا تھا‘ پھر ان کو رپورٹ دکھائی گئی تو انہوں نے بے ساختہ کہا کہ ’’لاکھ کی نہ لگے‘ راکھ کی لگ جاتی ہے‘‘ ان اب ماشاء اللہ دو بیٹیاں ہیں۔
دانت میں کیڑا لگنے کا آزمودہ نسخہ:بچے اور بوڑھے جن کے دانتوں میں کیڑا لگ گیا ہو یا ڈاڑھ وغیرہ ٹوٹ جائے اور سوجن ہوجائے یعنی منہ سوج جائے تو امرود اور چنبیلی کے سات آٹھ پتے پانی میں ابال کر اس میں تھوڑا سا نمک ملا کر اس کی کلیاں کی جائیں‘ پانچ چھ مرتبہ اور ڈاڑھ یا دانت کی پانی کچھ دیر منہ میں رکھ کر سکائی کی جائے‘ کیڑا فوراً مرجائے گا اورفوراً آرام آجائے گا۔ میرے اپنے بچوں اور عزیزوں کا آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔زیادہ دیر بیٹھنے سے پیر سوجائیں تو یہ نسخہ آزمائیں:پاؤں کے انگوٹھے کے ناخن پر اور پاؤں کے تلوے میں تھوڑا سا انگلی سے تھوک لگادیں‘ فوراً سنسناہٹ ختم ہوجائے گی اور پاؤں اپنی اصلی حالت میں آجائے گا۔ آزمودہ ہے۔ (ریحانہ طارق‘ بہاولنگر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں