Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

امریکن امرود کے رس کو’’دیوتاؤں کا مشروب‘‘ کیوں کہتے ہیں؟

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

اچھی طرح پکے ہوئے امرود میں ہی نہیں بلکہ اس کے پیڑ کی چھال میں وٹامن سی خوب ہوتا ہے اور ایک عام اندازے کے مطابق امرود کے 100ملی لیٹر رس میں 70 سے 170ملی گرام تک وٹامن سی کے علاوہ وٹامن اے، وٹامن بی، گلوکوسائیڈ اور خامرے بھی ہوتے ہیں نیز گوشت بنانے والے جز پروٹین کے علاوہ معدنی نمک مثلاً فاسفورس، کیلشیم اور فولاد کی موجودگی اسے ایک عمدہ غذا ہی نہیں موثر دوا بھی ثابت کرتی ہے اور اس میں شامل مرکبات کئی بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔ اپنی گو ناگوں خصوصیات اور فوائد کے اعتبار سے امرود کی چھال اور پتوں کی بھی اہمیت ہے۔ بعض ایشیائی ممالک میںامرود کی مدد سے تیار کردہ رس میں اس کے پتوں کا رس شامل کرکے ذیابیطس کےمرض میں استعمال کیا جاتا ہے۔ میٹھے، پکے ہوئے اور خوشبودار امرود کھانے سے دل کو بڑی فرحت محسوس ہوتی ہےاور گھبراہٹ کا مرض بھی دور ہو جاتا ہے۔ یہ دل و دماغ کے علاوہ معدے کو بھی طاقت پہنچاتا ہے اور اس کے بیجوں میں پیٹ کے کیڑے صاف کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ امرود کی سب سے بڑی خاصیت تو یہ ہے کہ اس کو کھانے سے آنتوں کی سستی ختم ہو جاتی ہے اور یہ بات ہر ذی شعور جانتا ہے کہ پیٹ اور آنتیں صاف ہوں تو جگر اور معدے کے افعال بھی چست ہو جاتے ہیں اور کسی بھی قسم کی غذا بہت جلد ہضم ہو جاتی ہے۔امرود میں کیروٹینز بھی خوب ہوتے ہیں جو آنکھوں کے امراض میں فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں کیونکہ ان میں آنکھ کے ان خلیوں کو توانائی بخشنے کی صلاحیت ہوتی ہے جو بینائی یا دیکھنے کیلئے ضروری ہوتے ہیں۔ یاد رہے کہ اتنی مقدار میں کیروٹینز کسی اور غذا میں دستیاب نہیں ہیں۔ اس ذائقہ دار پھل میں ریشہ یعنی فائبر بھی خاصی مقدار میں ہوتا ہے جو خون کے بہت سے زہریلے مادوں خاص طور پر کولیسٹرول کو سمیٹ کر خارج کردیتا ہے اور اس طرح رگیں کھلی اور صاف رہتی ہیں اور یہی وجہ ہےکہ امرود کو امراض قلب اور بلڈپریشر جیسی مشکلات کے خلاف ایک مفید پھل سمجھا جاتا ہے۔ اس سے دوران خون کی سستی بھی ختم ہو جاتی ہے اور وٹامن سی سے لبریز ہونے کی وجہ سے جسم میں وہ طاقت اور مضبوطی پیدا ہوتی ہے جو امراض قلب کا مقابلہ کرتی ہے۔ یہاں تک کہ اسی قوت مدافعت کے سہارے موسمی نزلہ و زکام بھی آپ کو آسانی سے نہیں جکڑ سکتا ہے۔ امرود خون سے خراب مادوں کو بھی صاف کر دیتا ہے جس کی وجہ سے جنوبی امریکہ کے قدیم باشندے اس کے رس کو ’’دیوتائوں کا مشروب‘‘ بھی کہتے ہیں۔ پھل کےمقابلے میں رس جلد ہاضم ہوتا ہے جسے جگر کی سستی اور جلدی امراض کیلئے بھی مفید سمجھا جاتا ہے اور گردوں کے افعال میں بھی تیزی پیدا ہوتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 448 reviews.