Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج .... طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2009ء

ذیابیطس ٭ عمر 52 سال ‘ پچھلے پانچ سال سے ذیابیطس کی شکایت ہے۔ عمر کیساتھ وزن اور جسامت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حالانکہ مکمل پرہیزی غذا استعمال کر رہی ہوں۔ میرا تعلق کھاتے پیتے گھرانے سے ہے۔ آپ جو بھی علاج تجویز فرمائیں گے اس پر عمل کروں گی۔ (شائستہ قمر‘ راولپنڈی) مشورہ:شائستگی صحت یہ ہے کہ انسان صحت کو عطیہ باری تعالیٰ سمجھ کر اور قرار دے کر اپنے جسم و جان کا احترام کرے۔ یہ کھاتے پیتے گھرانے ہی ہیں جہاں ذیابیطس زیادہ تر داخل ہوئی ہے اور پھر ہزار پریشانیوں کا سبب بن جایا کرتی ہے۔ شائستگی غذا یہ ہے کہ انسان اپنے جسم کی ضرورت کا بھی خیال رکھے۔ اکثر و بیشتر لوگ اس کا خیال نہیں کرتے اور کھا کھا کر بیماریاں مول لیتے رہتے ہیں۔ ذرا غور تو کیجئے کہ ہم آخر دن میں تین کھانے کیوں کھاتے ہیں؟ ایک ناشتہ‘ ایک کھانا آخر کیوں صحیح نہیں ہے۔ ازروئے سائنس اور ازروئے شرع دن کا کھانا (لنچ) کسی طرح صحیح نہیں ہے‘ مگر ہم ناشتوں میں پراٹھے‘ لنچ میں گوشت روٹی اور ڈنر میں کباب گوشت خوب کھا رہے ہیں۔ یہ غذا ٹھیک نہیں ہے۔ محترمہ شائستہ! آپ سب سے پہلے دن کا کھانا چھوڑ دیں۔ یہ سب سے بڑا علاج ہے۔ ایک بات یہ سمجھ لیجئے کہ ذیابیطس کا اب تک کوئی علاج معلوم نہیں ہو سکا۔ اب پرہیز ہی اس کا مداوا ہے۔ ایسی تمام ترکاریاں جو زمین کے اندر پیدا ہوتی ہیں ان سے پرہیز‘ شکر سے پرہیز اور اناج کم از کم مناسب ہو گا کہ آپ صبح کو ایک دو میل چلا کریں۔ ہوالشافی: کلونجی تخم سرس‘ گوند کتیرا‘ تمبہ خشک تمام کو ہم وزن باریک کوٹ پیس کر فل سائز کے کیپسول بھر لیں۔ ایک کیپسول صبح ‘ دوپہر‘ شام استعمال کریں۔ چارٹ سے غذا نمبر 4-2استعمال کریں۔ پیچش ٭ عمر 48 سال ہے‘ پیچش کا دیرینہ مریض ہوں‘ کئی علاج کراچکا ہوں وقتی افاقہ ہوتا ہے۔ کمزوری بہت ہے۔ حلق سے معدے تک جلن رہتی ہے۔ بھوک کم ہے‘ قابض اشیاءاستعمال کروں تو پیٹ میں شدید اینٹھن ہوتی ہے۔ کبھی کبھی خون‘ ورنہ زیادہ تر آتی ہے۔ مفید نسخہ بتائیں۔ (احمد ظہور‘ خانیوال) مشورہ:ایسا لگتا ہے کہ آپ کی بڑی آنت ( قولون) متاثر ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس میں دانے یا خراشیں ہوں۔ یہ صورت حال خاصی خراب ہے۔ علاج بھی آسان نہیں ہے۔ آپ پہلے اپنے حالات پر غور کر لیجئے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کے مزاج میں ترشی ہو یا یہ کہ آپ ذرا سی بات کو بڑی کر کے محسوس کرتے ہوں‘ ناراض رہتے ہوں۔ یہ چیزیں آپ کی موجودہ تکلیف کی ذمہ دار اور ان میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔ پھر غذا کا بھی اس سے گہرا تعلق ہے۔ اول تو مرچیں کھانا کون سی اچھی بات ہے‘ ضرورت سے زیادہ مرچیں تو معدے اور آنتوں کیلئے قیامت ہیں۔ اگر آپ مرچوں کا استعمال ترک کر دیں تو آدھا مرض تو ایسے ہی ختم ہو جائے گا۔ دواﺅں میں آپ زرشک پر توجہ کریں۔ 9 گرام زرشک کو پانی میں پیس کر یا گرائنڈر میں گرائنڈ کر کے صبح اور شام اسے پینا شروع کر دیں۔ رات کو سوتے وقت خون صفاءکھائیے اور کھانا کھانے سے قبل ٹھنڈی مراد لکھی ہوئی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔ چارٹ سے غذا نمبر 5استعمال کریں۔ گردے کی پتھری ٭ میرے دو لڑکے ہیں‘ بڑا 22سال کا ہے اور چھوٹے کی عمر 17 سال ہے۔ بڑے کے گردے میں تقریباً تین سال قبل پتھری ہو گئی تھی جو آپریشن سے نکالی گئی۔ اب وہ ٹھیک ہے۔ تقریباً چھ ماہ قبل چھوٹے لڑکے کے پیشاب میں خون آنے لگا۔ معلوم ہوا کہ اس کے دائیں گردے میں پتھری ہے۔ مختلف ڈاکٹروں اور حکیموں سے نا امید ہونے کے بعد آپ سے رجوع کر رہا ہوں۔ ازراہ کرم علاج کے ساتھ پتھری بننے کی وجوہ اور اس سے بچاﺅ کے طریقے بھی ضرور بتائیے گا۔ (مرزا مستقیم بیگ‘ کراچی) مشورہ:پتھری عموماً ان حالات میں بنتی ہے جب آدمی حسب ضرورت پانی نہ پئے۔ پانی گردوں کو دھوتا رہتا ہے۔ بعض حالات میں پانی ایسا ہوتا ہے کہ اس میں ذرات ہوتے ہیں جو گردوں میں رک جاتے ہیں۔ ایک ذرہ بھی اگر گردے میں تہہ نشین ہو گیا تو پھر اس ذرے پر ذرے چمٹتے اور جمتے چلے جاتے ہیں اور ذرہ بڑا ہو جاتا ہے۔ بعض غذائیں ایسی ہوتی ہیں کہ ان میں اوگزلیٹ کے ذرات ہوتے ہیں جیسے پالک اور دوسری سبزیوں کے پتے‘ گائے کا گوشت‘ ٹماٹر اور سیب وغیرہ۔ گردہ انسان کے جسم میں دروغہ صفائی ہے۔وہ خون سے کثافتیں اخذ کر کے ان کو براستہ پیشاب خارج کرتا رہتا ہے‘ مگر بعض صورتوں میں یہ خود کمزور ہو جاتا ہے اور ذرات کے بہاﺅ میں ناکام رہ جاتا ہے۔ اب اگر چھوٹے صاحب زادے کے گردے میں پتھری بن گئی ہے اور اس کا سائز واقعی بڑا ہے تو میری رائے ہے کہ اسے دواﺅں سے خارج کرنے کی کوشش کرنا گردے کو نقصان پہنچانا ہوگا۔ پھر نہ جانے وہ پتھری اوگزلیٹس کی ہے یا یوریٹس کی یا فاسفیٹس کی۔ فاسفیٹ کی پتھری تو بعض دواﺅں سے ٹوٹ جاتی ہے مگر اوگزلیٹ اور یوریٹس دونوں دواﺅں کا اثر قبول نہیں کرتے۔ صحیح صورت آپریشن ہے یا پھر پتھر توڑ شعاعوں سے اسے خارج کر دیا جائے۔ اکثر حالات میں پتھر چٹ( برگ عجوبہ )پیس کر صبح شام پلاتے ہیں ۔ اس سے بعض حالات میں کامیابی ریکارڈ ہوئی ہے۔چارٹ سے غذا نمبر6-8 استعمال کریں۔ منہ میں چھالے ٭ عمر 19 سال ہے‘ میرے منہ میں چھالے ہو جاتے ہیں‘ زبان پر نمکین چیز رکھی نہیں جا سکتی‘ گھر میں گوشت بہت کم پکتا ہے‘ مصالحے دار غذائیں بھی استعمال نہیں کی جاتیں۔ پھر یہ شکایت نہ جانے کیوں ہے۔ ایسی ترکیب بتائیے کہ اس تکلیف سے میری جان چھوٹ جائے۔ بہت پریشان ہوں۔ (رخسانہ زبیر‘ سبی کوئٹہ) مشورہ:ہمارا جگر قدرتی طور پر حیاتین ب ( وٹامن بی) بناتا ہے۔ مگر جب جگر کا فعل ذرا خراب ہوتا ہے تو قدرتی حیاتین ب بننی کم یا بند ہو جاتی ہے اور زبان پر چھالے پڑ جاتے ہیں۔ اکثر و بیشتر صورتوں میں آج کل اینٹی بایو ٹکس دواﺅں سے جگر خراب ہوتا ہے اور اگر ان کے ساتھ حیاتین ب نہ دی جائے تو اینٹی بایو ٹکس سے ضرور خراب ہو جاتا ہے۔ منہ میں چھالے پڑ جانے کا ایک سبب ناقص غذا بھی ہو سکتی ہے۔ جس سے جگر متاثر ہوتا ہے۔ مثلائے گائے بھینس کا باسی گوشت‘ باسی کلیجی وغیرہ اور بکثرت حلوائیوں کی مٹھائیاں ‘ پوریاں‘ کچوریاں اور حلوے۔ آپ ایک لیموں کا رس پانی میں ملا کر اور اس میں خالص شہد ملا کر روزانہ پینا شروع کر دیں۔ دوا کے طور پر آپ لعاب بہی دانہ چھ گرام پانی میں نکال کر صبح پینا شروع کر دیں۔ اس سے انزائم میں ایسی تبدیلی آئے گی کہ جس سے جگر کو فائدہ ہوگا۔ دوا کے طور پر ایک تدبیر دواءالمسک بارد سادہ کا استعمال بھی ہے‘ بعد از غذا چھ ‘ چھ گرام ۔ آملہ بھی مفید ہوتا ہے۔ ایک آملے کا مربہ روزانہ کھائیے۔ حیاتین ب کی ٹکیاں کھانا کھانے کے بعد کھانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ ایک قدیم علاج چھاچھ ہے۔اگر یہ آپ تازہ بنا کر روز پئیں تو کیا کہنے۔چارٹ سے غذا نمبر 6-5استعمال کریں۔ ہڈیوں کا ڈھانچہ ہوں ٭حکیم صاحب! میری عمر 20 سال ہے بہت کمزور ہوں‘ بس ہڈیوں کا ڈھانچہ ہوں جسم پر گوشت کا نام نہیں کوئی ایسی دوا تجویز کریں جس سے میں موٹا اور صحت مند ہو جاﺅں‘ آپ کو بہت دعائیں دوں گا‘ میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا چہر پہلے سرخ و سفید تھا اب کالا پیلا ہو رہا ہے چہرہ بے حال اور بے رونق ہے ‘ ڈاکٹر صاحب اس کے لئے بھی کوئی دوا تجویز کردیں جس سے میرے چہرے کا رنگ سرخ و سفید ہو جائے۔(اسماعیل خان ‘ صوبہ سرحد) مشورہ: اسماعیل عزیز آپ اپنی خورد و نوش کی عادات درست کریں‘ دوا کے طور پر آپ ماہنامہ عبقری کے دفتر سے اکسیرالبدن منگوا کر حسبِ ہدایت استعمال کریں ۔ انشاءاللہ تعالیٰ آپ موٹے تازے ہو جائیں گے اور چہرہ بھی سرخ و سفید ہو جائے گا۔ دانے ٭میری عمر پینتالیس برس ہے گزشتہ آٹھ سال سے میرے چہرے پر باریک باریک دانے ہیں۔ انگریزی دوا سے یہ وقتی طور پر ٹھیک ہو جاتے ہیں مگر دوبارہ پھر بن جاتے ہیں۔ان میں جلن بھی پیدا ہوتی ہے اور پیپ بھی پڑ جاتی ہے۔ آپ کوئی اچھا سا نسخہ تجویر کر دیں۔ (شبانہ ‘ قصور) مشورہ:آپ یہ نسخہ بنا کر استعمال کریں ٹھیک ہو جائیں گی انشاءاللہ۔ صندل سفید‘ برگ نیم ‘ ملٹھی‘ کچور‘ مجیٹھ‘ برگ مہندی برابر وزن لے کر پیس کر صبح دوپہر رات کو کھائیں مقدار خوراک نصف تا ایک ایک چمچ۔ مخصوص ایا م میں دوائی نہ کھائیں۔چارٹ سے غذا نمبر 6-5استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 042 reviews.