Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حاجات کی منظوری

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2009ء

برائے دفع خوف جو شخص کسی صاحبِ حکومت سے خوف رکھے اس کو چاہیے کہ کٓھٰیٰعٓصٓ کُفِیتُ حٰمٓ عٓسٓقٓ حُمِیَتُ ہاتھ کو بند کر کے پڑھے اور ایک ایک حرف پر انگلی کھول دے اور دائیں ہاتھ سے شروع کرے اور بائیں ہاتھ پر ختم کرے اور ہاتھ بند کیے حاکم کے سامنے جائے اور وہاں جا کر ہاتھ کھول دے۔ دنیاوی امورکیلئے اگر کسی کا کوئی ضروری کام رکا ہوا ہو اور اس کے پورا ہونے کی ظاہر میں کوئی امید نہ ہو تو اسے چاہیے کہ مندرجہ ذیل طریقہ اختیار کرے۔ چار نفل دو سلام کے ساتھ مغرب کی نماز کے بعد پڑھے اور ہر رکعت میں الحمد شریف کے بعد آیت کریمہ لَااِلٰہَ اِلَّا اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظَّالِمِینَ سو بار پڑھے اور اپنے مقصد کا خیال دل میں رکھے۔ اس طرح چار رکعت ختم کر کے دعا مانگے۔ سات روز اس طرح کرنے سے انشاءاللہ مشکل آسان اور کام پورا ہو جائے گا۔ جادو کا اثر زائل ہو اگر کسی شخص نے کسی پر جادو کیا ہوا ہو تو چینی کے سفید برتن میں یہ اسم لکھ کر سات روز پلائے انشاءاللہ جادو کا اثر جاتا رہے گا۔ یَاحَیُّ حِینَ لَاحَیَّ فِی دَیمُومَةِ مُلکِہِ وَبَقَائِہ یَاحَیُّ۔ اس کے بعد سورة فاتحہ لکھے اور اس برتن کو دھو کر پلا دے۔ سات روز لکھے اور سات روز پلائے۔ انشاءاللہ خواہ کیسا ہی سخت جادو کیوں نہ ہو‘ زائل ہو جائےگا۔ اولاد سے محروم حضرات کیلئے بہترین تحفہ اگر آپ اولاد سے محروم ہیں تو روزانہ ایک سو ایک دفعہ سورة الکوثر بسم اللہ کے ساتھ پڑھیں۔ انشاءاللہ آپ کی مراد ضرور پوری ہو گی۔ (مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ کا مطالعہ کریں۔ نوٹ: خاص نمبر میں انقلابی تبدیلی اعلیٰ سفید کاغذ، خوبصورت بہترین جلد، لاجواب پرنٹ تاکہ نسلوں تک استفادہ رہے۔)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 041 reviews.