Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اس بوٹی میں کینسر کا شافی علاج ہے آنکھوں کی بیماریاں اور میرے آزمودہ ٹوٹکے مٹی سے ہاتھ دھوئیں موہکے ختم

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

دیکھو سورۂ کوثر پڑھی اور کرم ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ تقریباً 2013ء سے پڑھ رہا ہوں اور اس میں لکھے اکثر وظائف دوسرے لوگوں کو بھی بتاتا ہوں۔ آپ بہت اچھا ورک کررہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا کرے اور ہم تمام مسلمانوں کی بخشش کرے (آمین)۔ اور میں نے آپ سے انٹرنیٹ پر بیعت بھی کر رکھی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اس کار نیک کو قبول فرمائے۔ میں نے آپ کے اس رسالہ میں سورئہ کوثر کا پڑھا کہ جب کوئی چیز نہ ملے یاآپ رکھ کر بھول جائیں تو سورئہ کوثر کو پڑھنا شروع کردیں میں نے اس معاملے میں سورئہ کوثر پڑھی اور یہ واقعی لاجواب ہے۔ مجھے چاہت ہوئی کہ اپنے مشاہدات کو قارئین عبقری اور آپ سے شیئر کروں تو لکھ بھیجا۔ آپ کے رسالے میں لکھے تمام وظائف اور عمل بہت کارآمد ہیں۔ پہلے مجھے ریڈنگ کا شوق نہیں تھا لیکن عبقری پڑھا تو لگاکہ ریڈنگ کرنی چاہیے اب میں عبقری پڑھتا ہوں۔ اب میں آتا ہوں اپنے مشاہدات کی طرف آتا ہوں‘ ایک مرتبہ میں اور میری مسز ایک دعوت سے واپس آئے اور اپنے کمرے میں چلے گئے جب میری مسز نے اپنا ہاتھ دیکھا تو کہنے لگی میری سونے کی انگوٹھی پتا نہیں کہاں گئی۔ ہم نے پرس وغیرہ چیک کیا مگر کہیں نہیں ملی کمرے میں ڈھونڈا پر نہیں ملی۔ آخر میں نے انہیں کہا کہ آپ سورئہ کوثر پڑھنا شروع کردیں اور میں نے بھی پڑھنا شروع کردی اور ہم بیٹھ گئے اور پڑھتے رہے کچھ دیر کے بعد میرے دل میں آیا کہ بیڈ کے دوسرے کونے پر جو تکیہ پڑا ہے اس کو ہٹا کر دیکھوں۔ میں نے جھٹ سے ہاتھ کو لمبا کرتے ہوئے تکیہ کو اٹھایاتو انگوٹھی اس کے نیچے سے نکلی جبکہ ہم جب سے کمرے میں آئے تھے ہم اس تکیہ کی طرف گئے ہی نہیں اور نہ ہی اس تکیے کو چھیڑا تھا کیونکہ مسز اس طرف گئی ہی نہیں تھی وہ کہہ رہی تھیں کہ دعوت میں‘ میں نے ہاتھ میں پہن رکھی تھی جب میں دعوت والی جگہ تھی تو میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ دیکھو سورئہ کوثر پڑھی اور اللہ نے کرم کیا اور انگوٹھی اس جگہ سے ملی جہاں وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔ پھر ہم دونوں نے اللہ کا شکر ادا کیا ۔ ایسے ہی دو تین اور بھی واقعات ہیںجو میں لکھنے بیٹھا تو بہت وقت لگ جائے گا۔
تھینک یو نہیں جزاک اللہ کہیں
قارئین کے لیے ایک اور نیکی کی بات بتارہا ہوں۔ کہ آپ جب بھی کسی کا شکریہ ادا کرتے ہیں تو ہم اسےتھینک یو یا شکریہ یا مہربانی جیسے الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ اس سے بس ہم دوسرے کو لفظوں میں شکریہ کہتے ہیں لیکن اگر ہم ان الفاظ کی بجائے د وسروں کو جزاک اللہ خیرا کہیں تو ہم اس کو کہیں شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ یہ دعا بھی دے رہے ہیں کہ اللہ آپ کو اس کی جزادے۔ دعائوں میں یاد رکھیے گا۔ ( ایم ڈبلیو ایچ)
گھر میں لڑائی جھگڑے کی وجوہات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے (آمین)۔ حکیم صاحب مندرجہ ذیل تحریر قارئین عبقری کیلئے بھیج رہی ہوں۔گھر میں لڑائی جھگڑے کی وجوہات:جس گھر میں ناشکری ہوتی ہے وہاں سے برکت اٹھ جاتی ہے۔ دلوں میں دوستی اور محبت نہ ہوتو دل بنجر زمین کی مانند ہو جاتے ہیں۔ زمین کا یہ کلر اور سیم دماغ کو خشک کردیتا ہے۔ دماغ کی خشکی سے اعصاب بھی خشک ہو جاتے ہیں اور آدمی غصہ اور نفرت کا مجسمہ بن جاتا ہے۔ دلوں میں محبت کا گداز نہ ہوتو چہروں پر خشکی آجاتی ہے اور یہ خشکی خود کو اور گھر والوں کو بے چین رکھتی ہے اور اس بے چینی کی وجہ سے گھر میں بات بہ بات فساد برپا رہتا ہے۔ علاج یہ ہے کہ اللہ کے دوستوں سے محبت کیجئے اور یہ کہ دوست کا دوست بھی دوست ہوتا ہے۔(تاج چیمہ، لاہور)
اس بوٹی میںکینسر کا شافی علاج ہے!
ہزاروں افراد پر تجربات کرنے کے بعد سرطان پر دھماسہ بوٹی کے حیرت انگیز اور کامیاب اثرات واضح ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں دھماسہ کے سبز یا خشک پودے کو پانی میں پیس کر اور اس کا رس دو ہفتے تک مریض کو پلانے سے بہترین نتائج نکلتے ہیں۔ یہ بوٹی بھارت اور پاکستان میں ہر جگہ بکثرت پیدا ہوتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ وطن عزیز کے ڈاکٹرز، اطبائے کرام اور سائنسدان اس طرف توجہ دیں، میری اپیل ہے کہ اپنی تحقیق و تجربات سے سرطان جیسے موذی مرض کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے دھماسہ کے پودے کی صلاحیتوں کا جائزہ لیں تاکہ عوام الناس اور اطبائے کرام اس سے مستفید ہوسکیں ڈاکٹر کارنی نے انڈین میئر یامیڈیکا میں دھماسہ کو اینٹی بائیو ٹک تسلیم کیا ہے اس کے علاوہ خزائن الادویہ اور دیگر طبی و آریورویدک کتب میں بھی اسے زبردست مصفی خون اور اینٹی سیپٹک کہا گیا ہے۔ لہٰذا اس سلسلے میں سرطان کے لیے دھماسہ کی شفایابی سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔دھماسہ کو پنجاب میں سچی بوٹی، دھماں بوٹی، سرحد میں انفازے، سندھ میں ادھ رامو، ڈاما ہو، ہندی میں دھماسہ، دھماہا، گجراتی میں دھماسو، کہتے ہیں۔ یہ ایک عام خود روجھاڑی قسم کا پودا ہے جس کی شاخیں لمبی اور پتے چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں۔ شاخوں پر کانٹے ہی کانٹے ہوتے ہیں اور کانٹوں کے ساتھ چھوٹے چھوٹے ڈوڈے لگتے ہیں، ذائقہ کڑوا ہے اور اس کے پھول سرخی مائل، کاسنی رنگ کے ہوتے ہیں۔ خشک حالت میں ملک بھر کے پنساریوں اور دواخانوں سے بھی دستیاب ہے۔ اس کی عام مقدار خوراک تین سے پانچ گرام تک ہے۔ یہ مقوی جگر ہے، امراض معدہ اور استسقاء کے مرض میں مستعمل ہے۔ ہیپاٹائٹس میں بھی فائدہ مند ہوسکتی ہے۔دھماسہ اور گورکھ پان ہر ایک 200 گرام کو دو کلو پانی میں جوش دے کر صاف کریں اور مصری یا چینی 750 گرام ملاکر شربت تیار کریں۔ یہ شربت 20 ملی لٹر صبح و شام ہمراہ عرق مکوجگر کی کمزوری، یرقان اور دیگر فساد خون کی بیماریوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔(حکیم محمد خالد، لیہ)
آنکھوں کی بیماریاں اور میرے آزمودہ ٹوٹکے
آنکھیں اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا عظیم تحفہ ہے جن کے ذریعے انسان کو کائنات میں پھیلی ہوئی مصنوعات خداوندی کا ادراک ہوتا ہے لیکن فضا کی آلودگی ٹیلی ویژن کی Radiation، ناقص و مرغن غذائوں اور آنکھوں کا بلا ضرورت یا زائد از ضرورت استعمال کیا جائے تو کئی تکالیف جنم لیتی ہیں جیسے آنکھوں کا دکھنا، نظر کی کمزوری، پانی آنا، گندے مادے کا اخراج اور الرجی وغیرہ۔ آشوب چشم یا آنکھوں کا دکھنا دراصل آنکھ کی بیرونی جھلی کا ورم ہوتا ہے اس میں آنکھ سرخ اور متورم(سوجن زدہ) ہو جاتی ہے۔ آنکھ سے آنسو بہنے لگتے ہیں اور روشنی سے تکلیف ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ گندا مواد بھی نکلتا ہے۔ اس کے علاوہ آنکھوں کے اور کئی امراض بھی ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے پپوٹے چپک جاتے ہیں۔ اس کا علاج یوں کیجئے کہ آنکھوں میں چند قطرے شہد ڈالیں اور پھر پندرہ بیس منٹ بعد اسے دھو لیں یہ عمل دن میں تین مرتبہ کریں۔ شہد سے آنکھوں میں کھٹک (جلن) سی ہوتی ہے لیکن یہ بھی ذہن نشین رکھیں کہ شہد کا اصلی ہونا ضروری ہے ورنہ نتیجہ بالکل برعکس ہو جائے گا۔ مزید یہ کہ دو دو گھنٹے کے وقفے سے عرق گلاب ڈالیں۔ بورک ایسڈ ملے پانی سے آنکھوں کی دھلائی بھی آشوب چشم کیلئےبہت فائدہ مند ہے یا رات سونے سے قبل آنکھوں کے پپوٹوں پر خالص دودھ کی ملائی رکھ کر کسی کپڑے سے باندھ لیں صبح تک تکلیف میں خاطر خواہ افاقہ ہوچکا ہوگا۔ احتیاط کریں کہ ملائی کی نمی خشک کرلیں تاکہ دودھ بہہ کر چہرے پر نہ آئے ان بیان کردہ نسخوں سے آشوب چشم، آنکھوں کی جلن‘ سرخی اور ورم ختم ہو جاتا ہے اگر آنکھ میں دانے نکل آئیں تو ماش کی دال کا استعمال بڑھا دیں چند روز میں دانے ٹھیک ہو جائیں گے اگر ایک بار نظر کمزور ہو جائے تو عام خیال یہ ہے کہ اس کا طبعی حالت پر رہنا اکثر و بیشتر ممکن نہیں ہوتا کسی حد تک یہ بات درست ہے لیکن اگر نگاہ کی کمزوری کے ابتدائی مراحل میں مستقل مزاجی سے سونف اور مصری دونوں ہموزن کوٹ کر رات سونے سے پہلے دو چمچ ایک گلاس دودھ کے ساتھ کھالیا جائے تو چند ماہ میں نگاہ کی کمزوری کسی حد تک درست ہو جائے گی۔ نظر کی کمزوری کا ایک نسخہ یہ ہے کہ مغز بادام شیریں 21دانے اور کشمکش سبز 42دانے رات کو پانی میں بھگو کر اوپر سے باریک کپڑے سے ڈھانپ کر اوس میں رکھ دیں صبح ان کو صاف کرکے چبا کر کھالیں۔ گاجروں کا استعمال بھی نظر کو تقویت دیتا ہے اس لیے گاجروں کے موسم میں اس نعمت سے بھی فائدہ اٹھائیں۔(رئیس الدین بابر، بنوں)
نمک کے ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ کی 2016 سے قاریہ ہوں اور خرید کر پھیلا بھی رہی ہوں۔ میں آج آپ کو نمک کے فائدے بھیج رہی ہوں پہلا فائدہ یہ ہے کہ ہمارے ایک جاننے والے ہیں وہ نمک کے پائوڈر والی مشین پر کام کرتے تھے اور چار پانچ مہینے کام کیا اور پھر ان کے اپنے سر کے بال گر گئے تھے اس کے بعد ان کی عورتوں نے اس سے فائدہ اٹھایا غیر ضروری بالوں پر نمک استعمال کیا وہ بال گر گئے اس کے بعد ان کے غیر ضروری بال ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئے۔ دوسرا فائدہ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کے چہرے پر چھوٹے چھوٹے بال ہوتے ہیں تو مائیں جب کھانا کھائیں تو نمک والا ہاتھ مل دیا کرے بڑے ہونے تک ان کے چہرے پر بال بالکل بھی نہیں آتے۔
تیسرا فائدہ: جب آٹا گوندھے پہلے پانی میں نمک ملالیں‘ نمک میں جو کنکریاں ہونگی وہ بھی نیچے بیٹھ جائیں گئی اس سے آٹا نمکین ہوگا اور نہ ہی خراب ہوگا۔
چوتھا فائدہ: جب ہم ہانڈی بناتے ہیں تو پہلے نمک ڈال دیتے ہیں تو اس سے کوئی چیز بھی گلتی نہیں تھی اب ہم نمک آخر میں ڈالتے ہیں تو ہر چیز جلدی گھل جاتی ہے اس طرح لگتا ہے جس طرح میٹھا سوڈا ڈالا ہے۔(عابدہ گل، حویلیاں)
یہ محفل ہے درود پاک کی! مسائل حل کروالیجئے!
ایک اور روحانی محفل جو آپ اپنے دوستوں میں، اپنے احباب گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر آسانی سے کرسکتے ہیں اگر اس کو اپنے گھر میں ایک رواج ایک اصول یا ایک طریقہ کار کے طور پر اپنالیں تو آپ اپنے گھر میں روحانی سکون دیکھیں وہ سکون جس کے لیے ہم مارے مارے پھرتے ہیں وہ محفل ہے درود شریف کی اپنے پڑھنے والوں کو اگر یہ بتانا شروع کردوں کہ اس محفل سے کیا کیا حاصل کیا جاسکتا ہے تو یقیناً ایک کتاب مرتب کی جاسکتی ہے ۔ میری قارئین سے گزارش ہے کہ اس کو کریں اور اس سے فائدہ پانے کی صورت میں تمام قارئین کو بتائیں تاکہ اور لوگ بھی مستفید ہوسکیں۔
ترکیب اعلیٰ: درود شریف پہلے نبی کریمﷺ کا نام مبارک ’’محمد‘‘ پڑھیں پھر ایک بارﷺ کہیں اس طرح ایک تسبیح پڑھیں پھر نبی کریمﷺ کا دوسرا نام مبارک اور پھر ’’ﷺ‘‘ ایک تسبیح پھر تیسرا نام مبارک اور پھر ساتھ ’’ﷺ‘‘ ایک تسبیح اس طرح 99نام پورے کرنے ہیں۔ اس طرح پڑھنے سے آپ کو نبی کریمﷺ سے یقینی محبت پیدا ہوگی، اور یہ ورد آپ کی زندگی میں ایسی تبدیلیاں لائے گا کہ آپ حیران رہ جائیں گے آپ کسی بھی اپنی مراد کا تصور ذہن میں رکھ کر اس محفل کو کریں آخر میں دعا مانگیں گرگڑا کرایک منگتا بن کر ایک فقیر بن کر پھر دیکھیں، انشاء اللہ مشکل سے مشکل کام بھی آسان ہو جائے گا کیونکہ یقین ہونا چاہیے کہ جو کرتا ہے اللہ جل جلالہ کرتا ہے۔(ظ۔ح، اٹک)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 399 reviews.