Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شعور کو کنٹرول کریں، پرسکون زندگی گزاریں (زاہدہ رحمن خان، چنیوٹ)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2009ء

چھینکیں ‘ کھانسی اور ابکائیاں انسانی صحت کو رواں رکھنے کیلئے ہیں۔ مثلاً چھینکیں بے قابو ذہن کو قابو میں لے آتی ہیں۔ کھانسی یا ابکائیاں دل کی گھٹن‘ انتشار یا بوجھ کو ختم کرتی ہیں۔ اگر کسی کی ذہنی صحت ابنارمل خیالات کی وجہ سے متاثر ہو جائے اور چھینکوں کا نظام بھٹک جائے یا رک جائے تو اسے واپس راہ راست پر لانے کا طریقہ یکسوئی سے تکرار کی مشق اور مطالعہ ہے ‘ تکرار کی مشق اور مطالعہ آپ کی بھٹکی ہوئی چھینکوں کو واپس لے آئے گا اورآپ کی ذہنی صحت کو نارمل کر دے گا۔ اسی طرح تکرار کی مشق سے آپ کو کھانسی یا ابکائیاں آ سکتی ہیں جو آپ کے دلی انتشار یا گھٹن یابوجھ کو ختم کر دیںگی اور آپ کے دل کو سکون مل جائے گا۔ یہ دونوں چیزیں آپ کا ذہنی اور دلی سکون برقرار رکھنے کیلئے ہیں۔ جب کسی نفسیاتی مریض کی ذہنی صحت خراب ہوتی ہے تو اسے پتہ نہیں چلتا لیکن یہ کیفیت اس وقت واضح ہوتی ہے جب دلی انتشار یا گھٹن‘ بوجھ عروج پر ہوتا ہے، ان برے حالات سے نکلنے کیلئے تکرار کی مشق کے ساتھ مطالعہ کی مدد بھی لے سکتے ہیں۔ جبکہ نارمل ہونے کے لئے تکرار کی مشق اکیلے ہی کافی ہے۔ اس طریقہ کار سے آپ کو چھینکوں، ابکائیوں اور چکر کی صورت میںنتیجہ ملے گا۔ اور بالآخر آپ نارمل حالت میں آجائینگے۔ آپ کو چکر بھی آسکتے ہیں ۔ چکر آنے سے آپ کی نیند بحال ہو جائے گی۔ یہاں میں کچھ ایسی چیزوں کا بھی ذکر کرنا چاہوں گی جو انسان پر بڑی گراں گزرتی ہیں ۔ مثلاً اگر کوئی اپنے مسائل میں اتنا بڑھ گیا ہے کہ اس کے خیالات نے سوچنے والی لہروں کو متاثر کیا ہے یا اس کی نیند کی لہروں کو متاثر کیا ہے ۔ نیند کی لہر متاثر ہونے کا مطلب ہے نیند کا نظام خراب ہوا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ نیند کے نظام میں خواب کا نظام بھی ہوتا ہے۔ یہ نظام بھی خراب ہو کر آپ کو کشمکش میں ڈال دیتے ہیں کیونکہ آپ کو سونے پر عجیب و غریب نیند کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ جسم میں دو چھپے ہوئے نظام ہوتے ہیں جو بوقت ضرورت اپنا اظہار کرتے ہیں۔ وہ ہے جھرجھری لینا‘ یا ہاتھ پاﺅں کا سن ہو جانا۔ یہ نظام بھی خراب نیند کے نظام میں بیدار ہو سکتے ہیں۔ خواب کی خراب مشین میں یہ دونوں نظام اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور انسان جادو جنات کا گمان کرنے لگتا ہے۔ آنکھیں بند ہونے کے ساتھ ہی عجیب و غریب حالت محسوس کرنا اور ساتھ ہی اوٹ پٹانگ سے خواب دیکھنا، بدن میں جھر جھری کا نظام بیدار ہو جانا یا بار بار حرکت میں آنا‘ یا سن ہونے والے نظام حرکت میں آجانا۔ ( جس میں سن حصے میں چیونٹیاں محسوس ہوتی ہیں) مریض یہ سب کچھ مکمل طور پر محسوس کرتا ہے اور خود سے ڈر جاتا ہے۔ تکرار کی مشق سے یکسوئی کی بدولت چھینکیں آنے سے خواب کا نظام جہاں ٹھیک ہو گا وہاں نیند بھی بحال ہو جائے گی۔ خراب نیند کا نظام بحال ہونے کے دوران آپ پیشانی میں تبدیلی یعنی لہروں کی تبدیلی یا چکر آنا صاف محسوس کریں گے ‘ ابکائیاں بھی آسکتی ہیں۔ تکرار کی مشق لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ ،یہ کلمہ آپ نے بار بار توجہ سے پڑھنا ہے۔ جس کے نتیجے میں ابکائیاں یا چھینکیں آئیں گی‘ ہر حال میں نیند بحال ہونے تک پڑھنا ہے۔ جتنی بھی چھینکیں،ابکائیاں یا چکر آئیں ‘ مکمل ٹھیک ہونے کی نشانی فطری نیند بحال ہونا ہے۔ غیر مسلم ایک سے آٹھ تک گنتی بار بار یکسوئی سے ٹھیک ہونے تک زبان سے الفاظ ادا کریں۔ یاد رکھیں کہ دائیں کروٹ لیٹنا ہے۔ سیدھا لیٹنے یا بائیں کروٹ لیٹنے پر چکر کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا۔ لہٰذا دائیں کروٹ لیٹنا نہ بھولئے ۔ تکرار سے جتنے بھی چکر آئیں‘ یہ آپ کو ٹھیک کرنے کیلئے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ پر سکون رہنے والی تکرار کی مشق کے ساتھ آپ دینی تعلیمات سے سکون حاصل کرنے کی کوشش اور تربیت بھی حاصل کریں۔ ایک اور چیز پر غور کریں کہ چکر کس لئے آ رہے ہوں کہ کوئی خوشی کی خبر ملی ہے یا پریشانی کی خبر کی بناءپر چکر آ رہے ہیں، ثواب کے کام پر یا گناہ کے کام پر آ رہے ہیں۔ دل و ذہن میں یہ الفاظ دہرائیے کہ ہر کام اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے ‘درخت کا پتا بھی اللہ کی مرضی کے بغیر نہیں ہل سکتا۔ نماز پڑھیں‘ استغفار کریں‘ ذکرو اذکار کریں اور اللہ سے خیروعافیت کی دعا مانگتے رہیے۔ دعا وہ ہتھیار ہے جسے دے کر انسان کو دنیا میں بھیجا گیا کہ مصائب کا مقابلہ دعا کے ہتھیار سے کرو۔ آپ اس ہتھیار کی بدولت اپنی قسمت تبدیل کریں‘ ٹھیک ہونے کے مراحل میں آپ کو الرجی بھی ہو سکتی ہے۔ یعنی ناک یا آنکھوں سے پانی بہنا یا چھینکیں آنا۔ یہ تبدیلیاں نظام تنفس کو بھی ٹھیک کر رہی ہوتی ہیں۔ نظام تنفس کا نیند سے تعلق جڑا ہے ۔ آپ اپنے دنیاوی مسائل کے حل کے ساتھ پرسکون رہنے والی مشقوں سے اپنے شعور کو کنٹرول کریں اور پر سکون زندگی گزاریں‘ تکرار کی مشق در اصل پر سکون ہونے کی مشق ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 035 reviews.