Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسلام اور رواداری (قسط نمبر40) (ابن زیب بھکاری)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2009ء

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا غیر مسلموں سے حسن سلوک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ پہنچ کر تینوں یہودی قبیلوں سے معاہدے کر لئے تھے۔ ان تینوں میں سب سے پہلے بنو قینقاع نیعہد کو توڑا تھا غزوہ بدر کے بعد ان کی شرانگیزیاں مشاہدہ کر کے ایک دن سردار دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو بذات خود معاہدے پر قائم رہنے کی تلقین کی۔ اس پر وہ سخت گستاخی اور شوخ چشمی سے پیش آئے۔ کچھ دنوں کے بعد ایک نقاب پوش مسلمان عورت کچھ بیچنے قینقاع کے صرافہ بازار میں گئی۔ سامان فروخت کرنے کیلئے ایک یہودی سنارکی دکان پر پہنچی۔ سنار اور دوسرے یہودی جو وہاں موجود تھے، اصرار کرنے لگے کہ نقاب اٹھا دے لیکن اس عفیفہ نے اس سے انکار کیا۔ اس پر سنار نے چپکے سے اس کے تہبند کا کونا اس کی پشت کی جانب اس طرح باندھ دیا کہ جب وہ کھڑی ہوئی تو اس کا ستر کھل گیا۔ عورت کو بے پردہ دیکھ کر یہودی کھل کھلا کر ہنس پڑے اور اس کا بری طرح مذاق اڑایا عورت نے دہائی مچائی۔ اس پر قریب سے ایک انصاری مسلمان جھپٹا اور عالمِ غیظ میں سنار کو قتل کر دیا۔ بازار یہودیوں کا تھا۔ انہوںنے ہلہ کر کے اس اکیلے مسلمان کو گھیر لیا اور اسے مار مار کر وہیں ڈھیر کردیا۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی اطلاع ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو لبابہ بشیر بن عبدالمنذر انصاری اَوسی رضی اللہ عنہ کو اپنا جانشین مقرر فرما کر بنو قینقاع کا رخ کیا اور وہاں پہنچ کر ان کا محاصرہ کر لیا۔ آخریہودیوں نے تنگ آ کر ہتھیار ڈال دیئے۔ اب رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی بارگاہ نبوت میں حاضر ہو کر عرض کرنے لگا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! بنو قینقاع پر رحم کیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رئیس المنافقین کو کچھ جواب نہ دیا۔ابن ابی نے آپ کی زرہ کا دامن پکڑلیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چھوڑ دے ۔ بولا‘ جب تک آپ میرے خلفاءکی جان بخشی نہ فرمائیں گے میں ہر گز نہ چھوڑوں گا۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بحر کرم متلاطم ہوا۔ فرمایا جا تجھے بخش دیئے۔ چنانچہ فی الفور سب رہا کر دیئے گئے ‘ عبداللہ بن ابی اس عفوو کرم پر بہت خوش ہوا۔ (سیرت ابن ہشام)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 034 reviews.