Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گھریلو جھگڑے جھاگ بن کر اُڑ جائیں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

مصالحہ دار غذائیں غصہ دلاتی ہیں:(۱)آپس کے جھگڑے نیکیوں کو کھا جاتے ہیں۔ درگزر سے کام لیں۔ مصالحہ دار غذائیں غصہ دلاتی ہیں۔ سادہ اور قدرتی غذائیں استعمال میں لائیں بلڈپریشر کنٹرول میں رہے گا۔ جھاگ دار مشروبات اور چائے سے جان چھڑائیں۔ غصہ کم آئے گا جھگڑے نہیں ہوں گے۔ایک دوسرے کوثواب ایصال کریں:(۲)ایک دوسرے کو نیک اعمال اور صدقات کا ثواب ایصال کریں۔دوسروں کو خوشیاں دیں:(۳)اپنے حصے کے کام خود کریں خود بھی خوش رہیں دوسروں کو بھی خوشیاں دیں۔اچانک خوشی دیں:(۴)ایک دوسرے کو تحائف دیں اور اچانک خوشی دیں دل جڑے رہی گے۔ پھر بھی اگر جھگڑا ہو جائے تو اعمال کا سہارا لیں اور رب سے خیر طلب کریں۔
کسی اپنےسے جھگڑا ہوجائے تو یہ پڑھیں
والدین، میاں بیوی، بہن بھائی اور دیگر رشتہ داروں سے جھگڑے کی صورت میں سورئہ کوثر چالیس بار اوّل و آخر درود پاک پڑھ کر دعا کریں انشاء اللہ جھگڑے جھاگ بن کر اُڑ جائیں گے ۔ ایسا دن میں کئی بار پڑھ سکتے ہیں۔بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سات بار۔ یَاسُبُّوْحُ یَاقُدُّوْسُ یَاغَفُوْرُ یَاوَدُوْدسات باراوّل و آخر درود پاک کےساتھ مذکورہ دعا سات سات بار پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے چہرہ پر پھیرلیں ہر فرد خانہ عزت و احترام سے پیش آئے گا۔ یہی دعا پر دم کریں۔ سالن روٹی پر دم کریں چائے مشروب پر دم کریں۔ سارے گھر میں امن آجائے گا ان شاء اللہ۔جھگڑے اور غصے کافور ہو جائیں گے پورے گھر میں امن ہوگا ۔یہی دعا کسی بڑے یا افسر کے سامنے پڑھ کر جائیں تمہارا کام کردے گا اور عزت و احترام سے پیش آئیگا بہت ہی مجرب ہے ۔
گھر میں خیر و برکت کی دعا
اے میرے مالک! جب میںمایوس ہو جائوں کہ میری دعائیں قبول نہیں ہورہی تو یہ یاد کرنے میں میری مدد فرما کہ تیری رحمت میری مایوسیوں سے کہیں زیادہ ہے اور میری زندگی کے بارے میں تیرے فیصلے میری خواہشوں سے کہیں بہتر ہیں۔
گھر میں خیروبرکت
(۱)اچھی طرح وضو کیا کرو کہ اس سے تمہاری عمر زیادہ ہوگی۔
(۲)اور میری امت میں سے جو شخص تمہیں ملے اسے سلام کیا کرو۔(۳)اور جب تم اپنے گھر جایا کرو تو اہل خانہ کو سلام کیا کرو اس سے تمہارے گھر میں بہت خیر و برکت ہوگی۔ (ترمذی)۔
حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:جس مسلمان نے اپنے مسلمان بھائی سے ایسی حالت میں ملاقات کی جس سے وہ خوش ہوگیا تو اس کو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ بھی خوش کردیں گے۔ (طبرانی)
کسی مومن کو خوشی پہنچانے کا اجر
(۲)حضرت امام جعفر صادقؓ اپنے والد محمد باقرؓ سے وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ جناب رسول اللہﷺ نے فرمایا جب کوئی آدمی کسی مومن کو سرور(خوشی) پہنچاتا ہے تو اللہ عزوجل اس سرور(خوشی) سے ایک فرشتہ پیدا کرتے ہیں۔ جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا ہے اور اس کی توحید بیان کرتا ہے۔ جب وہ شخص قبر میں دفن ہوتا ہے تو یہ سرور(خوشی) اس کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے کہ تو مجھے نہیں پہنچانتا؟ وہ کہتا ہے تم کون ہو؟ وہ کہتا ہے کہ میں وہ سرور(خوشی) ہوں جو تم نے فلاں شخص کوپہنچایا تھا۔ میں آج تیری وحشت میں تیرے لیے اُنس پیدا کروں گا۔ تجھے تیری حجت کی تلقین کروں گا اور قول ثابت کے ساتھ تجھے ثابت قدم رکھو ںگا اور مشاہد قیامت میں میں تیرے ساتھ رہوںگا۔ تیرے لیے تیرے رب سے شفاعت کروںگا اور تجھے جنت میں تیری منزل دکھائوںگا۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 307 reviews.