Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کے خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

تصویر مت بناؤ بھائی ڈانٹے گا
ایک مرتبہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں بوتل سے پانی پی رہی ہو ں تو آگے والی سیٹ پر میری ایک ٹیچر بیٹھی ہوئی ہیں پانی ان پر گر جاتا ہے تو میں دل میں سوچتی ہوں کہ یہ مجھے ڈانٹ دیں گی لیکن وہ کچھ نہیں کہتیں، پھر دیکھا کہ مریم اور ایک دوسری ٹیچر روبینہ میری کلاس میں آتی ہیں تو میں ان سے کہتی ہوں کہ یہ تو میری کلاس ہے پھر اگلے روز خواب میں دیکھا کہ نازیہ نام کی ٹیچر میری تصویر بنا رہی ہوتی ہیں تو میں ان کو منع کرتی ہوں کہ میرا بھائی ڈانٹے گا۔ دوسرے خواب میں دیکھا کے سکینہ نام کی ایک ٹیچر مجھے سونے کا ہار پہناتی ہیں تو غزالہ نام کی ٹیچر کہتی ہیں۔ تم نے سونا پہنا ہے؟
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ انشاء اللہ خاندان میں آپ کی عزت و قدر بڑھے گی اور کامیابی ملنے کا بھی اشارہ ہے۔ واللہ اعلم۔
اللہ والوں کا فیض نصیب ہوگا
میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک گھر ہے جہاں میں سانپ چھوڑ رہی ہوں، وہاں گھر کے ایک اندھیرے کمرے میں بند رہے اور اس بندر کا بچہ عجیب سا ہےجس کا سر بندر کا ہے اور دھڑ سانپ جیسا ہے اور دھڑکی کھال بندر کی سی ہے۔ وہ سانپ مجھے کچھ نہیں کہتے۔ پھر منظر بدلا اور دیکھا کہ لاہور میں دو مزار ہیں اور دونوں طرف لوہے کے جنگلے لگے ہیں اور میں مزار پر جانے کے لیے سمندر میں کشتی بڑی تیزی سے چلاتی ہوں، کشتی بڑی تیزی سے پانی میں چلتی ہے اور اس کے ساتھ ایک اور کشتی کا سرا بھی میں نے پکڑا ہوا ہے پھر آنکھ کھل جاتی ہے۔(شہناز، ملتان)
تعبیر: اس بات کا اشارہ ہے کہ اللہ والوں کا فیض نصیب ہوگا۔ عام مشکلات اور پریشانیاں انشاء اللہ دور ہوں گی اور ازدواجی زندگی کی خوشیاں نصیب ہوں گی۔ آپ ایک بار سورئہ یٰسین پڑھ کر مذکورہ بزرگوں کو ثواب پہنچاتی رہا کریں۔
رشتہ دار کی مدد پر دعائیں
میں نے خواب میں دیکھا کہ میری مرحوم پڑنانی علاج کیلئے اپنی مرحوم بیٹی کی بیٹی یعنی نواسی جو کہ حیات ہے، اسے لے کر ڈاکٹر کے پاس گئی ہیں۔ نواسی دونوں ٹانگوں سے چل نہیں سکتی۔ پھر وہ اسے لاکر کمرے میں ایک پٹڑی پر بیٹھا دیتی ہیں، ساتھ ان کی مرحوم بیٹی بھی کھڑی ہے۔ نواسی روتے ہوئے نانی کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ نانی کے ساتھ میں کچھ نوٹ ہوتے ہیں، ایک دس کا نوٹ ہوتا ہے جو شاید ڈاکٹر کی فیس دینے کے بعد بچ جاتا ہے۔ نانی اسے پٹڑی پر میری طرف بیٹھا دیتی ہیں۔ میں اسے گلے لگا کر خوب روتی ہوں اس کے دکھ پر پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (روبینہ،راولپنڈی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کی طرف سے کسی رشتہ دار عزیز کی عین ضرورت کے وقت مدد دینے سے اس کی دعائیں آپ کو ملیں جس سے بہت اہم کاموں میں حائل رکاوٹیں خودبخود دور ہو جائیں گی۔ واللہ اعلم!
نیک لوگوں کے ساتھ
میں نے خواب دیکھا کہ جیسے پرانے گھر کی چھت پر ہوں، پھر میں اپنی ماں سے کہتی ہوں کہ والد(مرحوم) مجھے تین ماہ سے پیسے نہیں دے رہے تو ماں کہتی ہے کہ میں ان سے بولتی ہوں کہ تمہیں مہینے کے پیسے دیں اور چار ہزار مجھے بھی دیں اور پھر میں اسلامیات کا کوئی مضمون بڑی تفصیل سے لکھ رہی ہوں۔ چھوٹا چھوٹا کرکے کیونکہ کاغذ پر جگہ کم ہے اور مواد زیادہ ہے۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (رضیہ، سیالکوٹ)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو گناہوں سے توبہ و استغفار کی توفیق نصیب ہوگی اور نیک لوگوں سے وابستہ رہیں گی۔ آپ روزانہ 100مرتبہ استغفار اور 100بار درود شریف پڑھ لیا کریں۔ واللہ اعلم۔
کانوں سے خون
میں نے خواب میں دیکھا کہ جیسے پرانے گھر کے اوپر والے کمرے میں ہوں، وہاں امی، میری بہن اور ممانی بیٹھی ہیں اور میں کانوں میں گارنٹ کے کانٹے پہن رہی ہوں۔ سوراخ سے کان بند ہونے کی وجہ سے تھوڑا سا خون بھی نکلتا ہے۔ پھر میرے ایک رشتے کے بھائی کے مرحوم والد، میری بہن کے ہاتھ مجھے برائون رنگ کی نقاب والی نئی چادر بھیجواتے ہیں، میں وہ چادر اوڑھ کر دیکھتی ہوں اور میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(نمرہ، سیالکوٹ)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو اپنے کسی قریبی رشتہ دار کی بیماری کی اطلاع ملے گی تاہم اس کی مزاج پرسی آپ کے لی باعث رحمت ثابت ہوگی۔ واللہ اعلم۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 303 reviews.