Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جنازہ حدود حرم میں داخل نہ ہو سکا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2009ء

میرے ایک محسن حافظ محمد اسلم صاحب نے اپنے بھائی حاجی محمد اجمل کے بارے میں انوکھا انکشاف کیا کہ وہ 1960ءسے اب تک کبھی بھی بیمار نہیں ہوئے۔ میں نے ان سے سوال کیا کہ اس کی کوئی وجہ؟ کہنے لگے ہر وقت ان کی جیب میں ایک ڈبی رہتی ہے جیسے نسواری کی جیب میں نسوار کی ڈبی رہتی ہے۔ بس صبح اٹھتے ہی نماز پڑھ کر نہار منہ چٹکی بھر دانے منہ میں ڈال کر پانی پی لیتے ہیں ۔ یہ دانے ہی ان کی صحت کا راز ہیں اور راز بھی ایسا کہ ان کو 1960ء سے اب تک بیمارہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔ ہر لمحہ صحت مند اورچاق و چوبند ہیں۔ میں نے پوچھا کہ وہ دانے کونسے ہیں؟ بے ساختہ کہنے لگے کلونجی کے سیاہ دانے ۔ ایک دوسرے واقعہ میں انہوںنے بتایا کہ ایک شخص کا جنازہ جو کہ مکہ مکرمہ کی حدود (یعنی حدود حرم) سے باہر فوت ہوا، لے کر آرہے تھے۔ مسجد حرام میں اس کا جنازہ پڑھنا تھا لیکن وہ حدود حرم میں داخل ہوا ہی چاہتے تھے کہ فوراً کسی غیر مرئی طاقت نے جنازے کو روک دیا۔ جنازہ حدود میں داخل ہی نہیں ہو سکا۔ اسے پھر دوسرے راستے سے داخل کرنے کی کوشش کی لیکن جب بھی حدود حرم آتی جنازہ فوراً جامد ہو جاتا اور رک جاتا۔ آخر مجبور ہو کر واپس لے آئے۔ تحقیق پر معلوم ہوا کہ اس کی وجہ یہ تھی کہ یہ شخص باوجود مکہ مکرمہ میں رہتے ہوئے کبھی مسجد حرام میں داخل نہیں ہوا تھا اور کبھی بیت اللہ کو نہ دیکھا تھا۔ ایک اور واقعہ میں حافظ محمد اسلم صاحب نے بتایا کہ” ورد فاطمہ“ ایک پھول ہے جو سعودی عرب میں ہوتا ہے اور عموماً ولادت کے وقت استعمال ہوتا ہے۔ وہاں بے شمار کیس دیکھے جنہیں ڈاکٹروں نے آپریشن کا کہا تھاانکو آپریشن سے کچھ دیر پہلے کسی نے ورد فاطمہ کے پھول اُبال کر اس کا پانی پلا دیا۔ پانی پلانا تھا کہ بغیر آپریشن کے ولادت ہو گئی۔ وہ پھول میرے پاس تھے۔ انہی دنوں پڑوس میں عبدالصمد صاحب کی بیوی کو لیڈی ڈاکٹر نے آپریشن بتایا کہ اس کے بغیر ولادت نہیں ہو سکتی۔ والد صاحب نے فرمایا اسلم تیرے پاس وہ پھول ہیں۔ عبدالصمد کی بیوی کو وہ پھول اُبال کر دو۔ میں نے فوراً پھول اُبال کر دیئے اور تھوڑی دیر میں اللہ پاک نے آسانی فرما دی۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 029 reviews.