Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہڈی جوڑ کاہر قسم کا درد‘ ڈیزل سے ٹھیک! یہ نسخہ جب سے چھپا اتنے فوائد آئے کہ کتاب بن جائے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ سے ہم نے بہت فوائد حاصل کیے‘ اس میں لکھے ہوئے تمام وظائف اور نسخے کسی قیمتی ہیرے سے کم نہیں‘ آپ کے شمارے میں ایک نسخہ شائع ہوا تھا جو کہ ڈیزل کی مدد سے بنتا ہے اور یہی نسخہ ایک اور شمارہ میں بھی شائع ہوا ہے۔ ہم نے یہ نسخہ بنایا۔ محترم حکیم صاحب! آپ یقین کیجئے نہایت فائدہ مند ہے‘ ہر قسم کی ہڈیوں‘ جوڑوں کی تکالیف کو دور کرتا ہے۔ ہم تو اس کے دیوانے ہوگئے۔ اب جس کا بھی سنتے ہیں کہ اس کو خاص طور پر سردیوں میں جوڑوں ‘ کمر اور گھٹنوں کے درد کے مسائل ہیں میں جھٹ سے یہی نسخہ یا تو بناہو ااگر بنا نہیں ہے تو مکمل ترکیب سمجھا دیتے ہیں‘ جس نے بھی بنایا الحمدللہ! آج بالکل تندرست ہے۔ اشیاء:۔ میتھی دانہ آدھا پاؤ‘ کلونجی ایک چھٹانک‘ ریوند چینی ایک چمچ‘ چائے کی پتی خالص ایک چمچ اگر شہد کی مکھیوں کا چھتہ مل جائے جس سے شہد نچوڑ لیا ہو جسے موم کہا جاتا ہے وہ ایک عدد ‘ اگر نہ ملے تو پھر دس عدد موم بتی لے لیں‘ ڈیزل آدھا لیٹر۔ میتھی دانہ‘ کلونجی‘ریوند چینی‘ چائے کی پتی بہت باریک پیس لیں۔ اب آپ ڈیزل کو کڑھائی میں
ڈال لیجئے۔ ڈیزل گرم ہو جائے تو اس میں موم یا موم بتی ڈال دیجئے گا اور پھر تمام باریک پسی ہوئی اشیاءاس کڑاہی میں ڈال دیجئے گا اور آنچ کم کر دیجئے گا۔ دس منٹ تک آگ جلتی رکھیں پھر چولہا بند کر دیجئے گا اور کڑھائی کو ڈھانپ دیجئے‘ 72 گھنٹے ڈیزل میں ان اشیاءکو پڑا رہنے دیجئے پھر اس کو ہلکا گرم کر کے کسی جار میں چھان کر رکھ لیجئے۔ اس کا استعمال درج ذیل ہے۔ بچوں یا بڑوں کو نمونیا ہو جائے ‘ خواہ سردی ہو یا گرمی یہ تیار شدہ دوا پسلیوں پر‘ پیٹ پر ‘ پوری ٹانگوں پر مل دیجئے ‘ ہر 8 گھنٹے بعد یہ دوا استعمال کرائیں‘ 72 گھنٹے بعد نمونیہ ٹھیک ہو جائے گا۔ اگر پیٹ میں درد ہے تو تین گھنٹے کے وقفے سے یہ دوا پیٹ پر ملیں شفا پائیں گے گلے میں ورم ہے یا ناک پر ورم ہے‘ تو ٹھوڑی اور گردن پہ اپنے دونوں ہاتھوں سے اچھی طرح یہ دوا لگائیں اگر سخت سردیاں ہیں تو گردن پہ گرم پٹی باندھ لیں‘ ایک ہفتے تک اس دوا کو استعمال کریں‘ آپ حلق کے اندر کڑواہٹ محسوس کریں گی لیکن پریشان نہ ہوں۔ اگر جوڑوں میں درد ہے تو یہ نسخہ اکسیر ہے‘ گھٹنے کی مالش کریں ‘ اگر سردی ہے تو منی کیپ کا استعمال کریں‘ ہاتھ اور کہنیوں کی مالش کریں‘ چند منٹ میں ٹھیک ہو جائےگا۔اگر فریکچر ہو جائے تواس دوا سے مستقل مالش کریں اور پھر یہی دوا لگا کر گرم پٹی باندھ دیجئے گا‘۔ اچانک کھانسی ہو یا سانس رک جائے فوراً یہ دوا ٹھوڑی کے نیچے اور گردن پہ ملیں ‘ کھانسی رک جائے گی‘ سانس صحیح ہو جائے گی۔ اکثر پھندا لگ جاتا ہے‘ وہ بہت تکلیف دہ عمل ہے‘ اگر پھندا لگ جائے تو یہی دوا لگائیں جلدی طبیعت ٹھیک ہو جائے گی۔ سردیوں میں بچوں کو تین دن بعد مالش کریں بچوں کو کبھی نزلہ ‘ بخار اور کھانسی نمونیہ نہیں ہوگا۔ شدید سردی ہو تو بچوں کو ہر روز مالش کر دیں کبھی آپ کو ڈاکٹر کے پاس نہیں جاناپڑے گا۔ بچے کبھی بیمار نہیں ہونگے۔ یاد رہے مالش ہمیشہ رات کو کریں۔ اگر گردن میں درد ہے ‘ یا جھٹکا آگیا ہے اس دوا سے ایک ہفتہ مالش کریں ‘ کبھی گردن میں تکلیف نہیں ہوگی۔ اگر مہروں کے درد کا مسئلہ ہے تو مستقل اپنے کندھوں کی مالش کریں‘ حیرت انگیز فائدہ ہوگا۔ یاد رکھئے یہ دوا سردیوں میں مسلسل استعمال سے بے حد فائدہ پہنچاتی ہے۔ خاص طور پر دمے کے مریض ‘ سینے اور گردن کی مالش کریں‘ دمہ ٹھیک ہو جائے گا۔ گلے کی نالیاں اگر بند ہو گئیں ہیں تو کھل جائیں گی۔ میرا خصوصی پیغام ہے بزرگوں کیلئے‘ سردی ہو یا گرمی وہ خود اپنے گھٹنوں کی اور گردن کی مالش کیا کریں‘ خاص طور پر پورے ہاتھ اور بازو کی اس کے استعمال سے کبھی بیماری اور سردی نہیں لگے گی‘ رگیں خشک نہیں ہوں گی ‘و رم نہیں ہوگا۔
نوٹ:اس تیل کے فوائد دسمبر 2009ء کے عبقری کے میگزین میں پہلے بھی چھپ چکے ہیں‘ افادہ عام کے چند فوائد دوبارہ شائع کیے جارہے ہیں۔(حنا‘ ڈی آئی خان)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 287 reviews.