Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری حویلی !تین دن ‘جادو ختم‘ جانور صحت مند

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ! ماہنامہ عبقری پڑھتے ہوئے تین سال ہوگئے ہیں‘ میں لودھراں کے ایک گاؤں کا رہائشی ہوں‘ زمیندارہ کرتا ہوں‘ کافی جانور بھی یعنی گائے بھینسیں بھی رکھی ہوئی ہیں۔ جن کا دودھ بیچ کر گزارا کرتا ہوں۔ عبقری میں گزشتہ چند ماہ سے عبقری حویلی کا ایک عمل اور اس کے فوائد چھپ رہے تھے‘ میں نے چند ماہ پہلے پڑھے تو بڑی خوشی ہوئی کہ مجھے میرے مسائل کے حل کیلئے اب زیادہ دور نہیں جانا پڑے گا کیونکہ عبقری حویلی میرے گھر سے زیادہ دور نہیں جانا پڑے گا۔ میں نے مکمل عمل تفصیل سے پڑھا‘ میرے ساتھ مسائل یہ تھے کہ گزشتہ تقریباً ایک سال پہلے میرے جانور اچانک بیمار ہونا شروع ہوئے اور چند دن کی بیماری کے بعد کوئی نہ کوئی جانور مر جاتا‘ جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوا‘ پہلے توڈاکٹروں کو ڈیرے پرلاتا‘ چیک کرواتا‘ آنے جانے کا خرچہ دیتا‘
ادویات کے الگ پیسے خرچ کرتا مگر ایک فیصد بھی فرق نہ پڑتا‘ جانور روز بروز مررہے تھے اور میری پریشانی بڑھ رہی تھی‘ ہر ماہ ایک سے دو جانور لازمی مرجاتے‘ میں مزید لےآتا‘ پھر ان میں سے کسی ایک کو اچانک بیماری ہوتی اور وہ ایک ہفتے کے اندر اندرمرجاتا‘ ہر قسم کی ویکسی نیشن‘ اسپرے کروائی مگر کچھ بھی فرق نہ پڑرہا تھا‘ پھرکسی نے کہا کہ کسی نے آپ کے باڑے پر جادو کروا دیا ہے‘ اب اس کے حل کیلئے نکل کھڑا ہوا مگر ہزاروں برباد کرنے کے باوجود کچھ بھی ہاتھ نہ آیا۔ عبقری حویلی کا پڑھا تو تین دن کا رخت سفر باندھا اور عبقری حویلی اپنی گاڑی پر (باقی صفحہ نمبر57 پر )
(بقیہ:عبقری حویلی !تین دن ‘جادو ختم‘ جانور صحت مند)
روانہ ہوگیا‘ جب عبقری حویلی میں گاڑی پارک کرنے کےبعد گاڑی باہر پہلا قدم نکالا اور حویلی کی زمین پر رکھا تو ایک انوکھا سکون ملا‘ گاڑی سے باہر آنے کے بعد تازہ ہوا کے جھونکے اور پرسکون صاف ستھرے باغ کی پاک ہوا نے دل معطر کردیا۔ وسیع و عریض صاف ستھری پھولوں سے مہکتی حویلی کو دیکھا اور دیکھتا ہی چلا گیا‘ پھر گاڑی میں سے اپنا بیگ نکالا اور حویلی میں موجود احباب نے شفقت کے ساتھ میرا استقبال کیا اور مجھے مکمل عمل سمجھایا جو کہ مجھے پہلے ہی موجود تھا۔ عمل یہ ہے: ہر اسلامی ماہ کی تیرہ چودہ اور پندرہ کو روزہ رکھنا ہے اور رات کو ساری رات جاگ کر گزارنی ہے اور اس دوران سورۂ فاتحہ پڑھتے رہنا ہے۔ سحری کے وقت خوب دعائیں مانگنی ہیں‘ سحری کرنے کے بعد نماز فجر ادا کرکے سونا ہے اور نیند پوری کرنے کے بعد باقی دن تلاوت قرآن پاک میں گزارنا ہے اور افطاری کے بعدرب کریم سے خوب گڑگڑا کر دعائیں کرنی ہیں۔ میں نے یہی عمل کیا۔ تین دن حویلی میں گزارے‘ آج بھی اپنے باڑے میں بیٹھ کر خط لکھ رہا ہوں‘ الحمدللہ! تین ماہ گزر گئے میرا کوئی بھی جانور نہ بیمار نہ ہوا بلکہ پہلے سے بھی صحت مند ہوگئے ہیں۔ (محمد یونس جہانگیر‘ لودھراں)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 238 reviews.