Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

فاسٹ فوڈ سے بیماری خریدیں (قمر نذیر انجم)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2009ء

زخموں کی سمجھدار پٹی جی ہاں! جو پٹی پوشیدہ زخم کے درست یا خراب ہونے کی خبر رکھے، سمجھ دار ہی کہلائے گی۔زخموں کے علاج میں یہ فکر لگی رہتی ہے کہ زخم ٹھیک ہو رہا ہے یا نہیں۔ امریکہ کی راچسٹر یونیورسٹی نے اب ایسی پٹیاں تیار کی ہیں جن میں لگے حساسیے (Sensors) زخم میں پیدا ہونے والے بیکٹیریا کی اطلاع دے کر بتا دیتے ہیں کہ ضد حیوی دوا (اینٹی بایوٹکس) کا استعمال ضروری ہے کہ نہیں۔اس طرح زخم بروقت علاج سے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ امریکی محکمہ زراعت بھی ایسی پٹیوں پر تحقیق کررہا ہے جنہیں استعمال کرنے سے وہ خامرے (انزائم) بننے بند ہو جاتے ہیں کہ جو پروٹین کو تباہ کرکے زخم بھرنے نہیں دیتے۔ ورجینیا یونیورسٹی نے بھی ایک ایسی پٹی تیار کی ہے جو زخموں میں آکسیجن سے پرخون پہنچا کر متاثرہ ریشوں کے مندمل ہونے کا عمل تیز کر دیتی ہے۔ فاسٹ فوڈ سے شریانوں کی تنگی فاسٹ فوڈ کے کھانے جھٹ پٹ تیار ملتے ہیں لیکن ان میں موجود چکنائی کھانے والوں کی شریانوں کو روغنی مادوں سے بھر دیتی ہے۔ الٹرا ساﺅنڈ سے ایسا کھانا کھانے والوں اور کم چکنائی والا کھانا کھانے والوں کی شریانوں کے جائزے سے ظاہر ہوا کہ پہلے گروپ کے خون میں چکنائی کی مقدار 50 گرام اور بغیر بالائی کا دودھ، پھل اور کم چکنائی والی روٹی کھانے والوں کے خون میںچکنائی کی مقدار محض 6 گرام تھی۔ پہلے گروپ کو بالائی والا آئس کریم، زیادہ چربی والا گوشت اور پنیر کے سینڈوچ کھلائے گئے تھے۔ شریانوں میں چکنائی کھانے کے بعد صرف 3 سے 6گھنٹوں میں جمع ہو گئی اور خون کی روانی میں 25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ اثر اگرچہ چند گھنٹوں تک رہا، لیکن اس سے یہ ضرور ثابت ہو گیا کہ ایسی روغنی غذائیں کھاتے رہنے سے شریانوں کی تنگی ہائی بلڈ پریشر اور حملہ قلب کا یقینی سبب بن سکتی ہے۔ الزائمر کا بروقت کھوج ممکن ہے کئی برس کی تحقیق کے بعد اب یہ ممکن ہو گیا ہے کہ مخصوص ایم آر آئی ٹیسٹ کے ذریعے سے الزائمر (Alzheimer) کے مرض کا تین سال قبل کھوج لگا لیا جائے۔ اس سے قبل مریض کے فوت ہونے کے بعد ہی اس کے دماغ کے جائزے سے اس کا کھوج لگتا تھا لیکن اب اس ٹیسٹ کے ذریعے سے الزائمر کا رجحان رکھنے والے خاندانوں کے ارکان میں تین سال قبل دماغ کے سکڑنے کا کھوج لگا کر بروقت علاج سے انہیں الزائمر سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ الزائمر میں یادداشت بالکل تباہ ہو جاتی ہے۔ خون کے ٹیسٹ سے خودکشی کے رجحان کا کھوج ذہنی دباﺅ کورٹی سول (Cortisol) نامی ہارمون کا نتیجہ ہوتا ہے۔ آئیوا یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے خون میں اس ہارمون کی کثرت کا کھوج لگا کر خود کشی کے رجحان کا بروقت کھوج لگانے کا طریقہ دریافت کیا ہے۔ہسپتال میں ذہنی دباﺅ اور فکر وپریشانی کے علاج کیلئے دراصل 78 مریضوں میں سے 32 میں اس ہارمون کی کثرت پائی گئی۔ پندرہ سالہ طویل تجربات سے ظاہر ہوا کہ ان میں سے 7نے خودکشی کا ارتکاب کیا۔ تحقیق سے اندازہ ہوا کہ جن کے خون میں کورٹی سول زیادہ ہوتا ہے ان کے خودکشی کرنے کا امکان 14گنا زیادہ ہوتا ہے۔ مزید تجربات کی روشنی میں ایسے افراد میں خودکشی کے رجحان کا بروقت کھوج لگا کر علاج کے ذریعے سے انہیں خودکشی سے روکنا ممکن ہو سکے گا۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 022 reviews.