Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بچوں کا قدرتی غذائوں سے لگائو!والدین کی پریشانی ختم

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

غذاؤں کے مثبت اور منفی اثرات
قدرتی غذائی انسانی زندگی کا بنیادی جزو ہے کیونکہ صحت و تندرستی برقرار رکھنے میں یہ نمایاں اور اہم تصور کی جاتی ہے۔ اس سے ملنے والے قوت اور شفاء بخش غذائی اجزاء جسمانی توانائی بحال کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انواع و اقسام کی کثیر تعداد میں غذائی اشیاء پیدا کیں جن کے گوناگوں خواص اور صحت پرور اثرات سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا۔ خوراک سے انسانی جسم کی بناوٹ ممکن ہوتی ہے جس طرح انسان کے جسم پر آب و ہوا کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسی طرح غذا بھی اپنے مثبت اور منفی اثرات چھوڑتی ہے۔ اگر دیکھا جائے تو یہ بات واضح ہوجائے گی کہ انسان بنیادی طور پر سبزی خور ہے اور یہی فطری غذا ہے جو جسمانی مشینری درست حالت میں رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر انسان سبزیوں اور پھلوں کی خصوصیات سے آگاہ ہو جائے تو وہ بہت جلد ڈاکٹروں اور ادویات سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہو جائے گا۔
دماغی کمزوری کے شکار افراد کیلئے خوشگوار انکشاف
سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی اور فکری صلاحیتیں اجاگر کرنے کا بھی سبب بنتا ہے۔ عموماً دیکھا گیا ہے کہ بڑھاپے کی دہلیز پار کرتے ہی یادداشت کی کمزوری آن گھیرتی ہے اور انسان بہت سی ایسی باتیں بھول جاتا ہے جنہیں یاد رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ مثلاً کونسی دوا کس وقت کھانی ہے، اخبار یا عینک کہاں رکھی ہے، بٹوہ یا پیسے کہاں ہیں وغیرہ۔ ایسے ہی افراد کیلئے ایک خوشگوار انکشاف یہ ہے کہ بڑھاپے میں سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ استعمال حافظے کی کمزوری کے خاتمے میں مفید کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں کی نسبت سبز پتوں والی سبزیاں زیادہ کارآمد اور مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔ شکاگو میڈیکل سنٹر کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگر آپ ایک دن کم از کم تین مرتبہ ان سبزیوں کا استعمال کریں تو آپ کی ذہنی و فکری صلاحیت میں اضافہ یقینی ہوتا ہے۔ اس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ گوشت خوروں کی نسبت سبزیاں استعمال کرنیوالے افراد میں یادداشت یا حافظے کی کمزوری کی شکایت کم ہوتی ہیں۔
کچھ والدین بچوں کو سبزیوں سے دور رکھتے ہیں؟
ماہرین طب کے مطابق بڑھاپے میں ہرے پتوں والی سبزیوں کا استعمال ذہنی و فکری صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ قوت و توانائی فراہم کرنے میں بھی نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ لوگ جو 60سال کے بعد بھی ان سبزیوں کا باقاعدہ استعمال کرتے ہیں ان کی یادداشت بدستور قائم و دائم رہتی ہے اور وہ جوانی کی طرح اپنی فکری صلاحیتوں سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ لہٰذا اپنی روزمرہ خوراک میں ان سبزیوں کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ الزائمر کے برے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔
اکثر والدین کا خیال ہے بچوں کی پرورش کے لئے انڈے، مکھن، گوشت ہی بہترین غذائیں ہیں لہٰذا بچوں کو پھلوں اور سبزیوں سے دور ہی رکھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بچے جب بڑے ہوتے ہیں تو وہ گوشت ایسی غذائوں کو ترجیح دیتے ہیں، ایسے والدین کو ذہن میں بٹھا لینا چاہیے کہ بچوں کو جو عادات آپ آج ڈالیں گے ان کے بڑھاپے میں اس کا نتیجہ ظاہر ہوگا، لہٰذا بچوں کو قدرتی غذائوں سے دور نہ رکھا کریں۔ انہیں سبزیاں اور موسمی پھل کھانے دیا کریں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 209 reviews.